28/01/2026
Chief Engineer C&WD Gilgit Region
Communication & Works Department Gilgit Region
28/01/2026
12/01/2026
15/10/2025
محکمہ تعمیرات عامہ (برجز اینڈ روڈ ڈویژن گلگت) کے ایگزیکٹیو انجینئر جناب انتخاب علی کے خلاف سوشل میڈیا اور دیگر غیر ذمہ دار ذرائع پر لگائے گئے الزامات مکمل طور پر بے بنیاد، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔
یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ چند فرقہ وارانہ سوچ رکھنے والے عناصر ذاتی بغض و عناد کو مذہبی رنگ دے کر ایک ایماندار، دیانت دار، اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار افسر کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جناب انتخاب علی ایک فرض شناس، نڈر اور قابلِ احترام سرکاری افسر ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے فرائض پوری دیانت داری سے انجام دیے ہیں۔ انہیں کسی حالیہ واقعے سے جوڑنا، یا ان پر کسی گروہ کو فنڈنگ فراہم کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کرنا سراسر جھوٹ، غیر اخلاقی اور قابلِ مذمت عمل ہے۔
یہ تاثر دینا کہ اُن کا “جرم” صرف اُن کی مذہبی شناخت ہے، انتہائی افسوسناک اور خطرناک فرقہ وارانہ رجحان کی عکاسی کرتا ہے، جس کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے۔
ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں جو سوشل میڈیا پر جھوٹے الزامات اور پروپیگنڈے کے ذریعے سرکاری افسران اور عام شہریوں کی نجی زندگی میں مداخلت کر رہے ہیں۔
ایسے تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور مثالی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی شخص اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اور فتنہ انگیز اقدامات کی جرات نہ کر سکے۔
ترجمان Chief Engineer C&WD Gilgit Region
Communication and Works Department
Communication and Works Department B&R Division Shigar Communication and Works Department Astore
Communication& Works Department Hunza
B&R Division GilGit
゚viralシfypシ゚viralシalシ
08/05/2025
The Chief Engineer C&WD Gilgit region, Engr. Basharatullah along with S.E Gilgit-Ghizer Circle, Engr. Iqbal Hussain & Executive Engineer PHE Division, Engr. Muhammad Tufail visited to under construction protective bund at Faizabad chilmis, SDO Engr. Behroz Ali briefed Chief Engineer on current development situation of protective bund.
02/05/2025
چیف انجینٸیر جناب بشارت اللہ صاحب نے آج 2 مٸی 2025 کو چیف انجینٸیر گلگت ریجن کا چارج سنبھال لیا۔
16/04/2025
Retirenment of Chief Engineer Nazir Hussain after completion of 32 years service in C&WD GB.
05/03/2025
محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ حکومت گلگت بلتستان
گلگت: چیف انجینئر گلگت ریجن انجینئر،ڈاکٹر نذیر حسین
چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ
کو جی بی چیف کورٹ گلگت کی کنسلٹنسی سروسز پر بریفنگ دی جا رہی ہے ۔
اس موقع پر رجسٹرار چیف کورٹ،گلت بلتستان غلام عباس چوپا بھی موجود تھے ۔
اس بریفنگ میں ممکنہ طور پر عدالت کی جدید ترین تکنیکی ترقیات، عملے کی تربیت، مقدمات کی جلد نمٹائی، اور قانونی مشاورت کی اہمیت کے علاوہ، عدالت کے انتظامی مسائل اور ان کے حل کے لیے پیش کی جانے والی تجاویز پر بھی تفصیل سے بات کی گئی تاکہ گلگت بلتستان میں انصاف کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جا سکے ۔
گلگت؛
چیف انجینئر گلگت ریجن انجینئر،ڈاکٹر نذیر حسین چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کو جی بی چیف کورٹ گلگت کی کنسلٹنسی سروسز پر بریفنگ دی اس موقع پر چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کے ہمراہ رجسٹرار چیف کورٹ،گلت بلتستان غلام عباس چوپا بھی موجود تھے ۔
اس بریفنگ میں ممکنہ طور پر عدالت کی جدید ترین تکنیکی ترقیات، عملے کی تربیت، مقدمات کی جلد نمٹائی، اور قانونی مشاورت کی اہمیت کے علاوہ، عدالت کے انتظامی مسائل اور ان کے حل کے لیے پیش کی جانے والی تجاویز پر بھی تفصیل سے بات کی گئی تاکہ گلگت بلتستان میں انصاف کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جا سکے ۔
مزید پڑھیں ؛
10/02/2025
گلگت:
صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ کی خصوصی ہدایات پر چیف انجینئر گلگت ریجن انجینئر،ڈاکٹر نذیر حسین لمسہ تا شگر روڈ پر جی آر سی کےحوالے سے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کر رہےہیں۔
میٹنگ میں کمیٹی کے معزز ممبران ایگزیکٹو انجینئر (پلاننگ) عبدلواھاب اور ایگزیکٹو انجینئر چیف انجینئر (ورکس) شکیلہ مسنون نے شرکت کی ۔
واضح رہے کہ لمسہ تا شگر روڈ پری کے لیے دس سے زائد ٹھیکیداروں نے پری میں شامل دوبارہ کرانے کے لیے درخواستیں جمع کیا تھا، اس پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ درخواستوں پر نظر ثانی کرنے کے لیے صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ نے چیف انجینئر گلگت ریجن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ۔
مزید پڑھیں: https://www.gbplushd.pk
30/12/2024
اسلام آباد۔
آج مورخہ 30-12-2024 کو چیف انجینٸر گلگت ریجن انجینٸر ڈاکٹر نذیر حسین نے گلگت بلتستان ہاوس اسلام آباد میں حال ہی میں مکمل شدہ بلڈنگ اور زیر تعمیر کاموں کا جاٸیزہ لیا، اس موقع پر ایکسین بلڈنگ ڈویژن انجینٸر یاسر علی قزلباش اور SDO مینٹینینس جناب امتیاز احمد نے پراجیکٹ کی مکمل بریفنگ دی جس پر چیف انجینٸر صاحب نے کام معیار کو سراہا۔
30/12/2024
اسلام آباد۔
آج مورخہ 30-12-2024 کو گلگت بلتستان ہاوس اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس صوباٸ سیکریٹری موصلات و تعمرات جناب سبطین احمد کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ یہ اجلاس 3 عدد PSDP پراجیکٹس کو PAK PWD سے GB C&W ڈپارٹمنٹ گلگت کو حوالگی کے عنوان سے تھا۔ اجلاس میں چیف انجینٸر گلگت ریجن انجینٸر ڈاکٹر نذیر حسین، ایکسین بلڈنگ ڈویژن انجینٸر یاسر علی قزلباش، جناب سلطان الدین رومی، جناب عبدالصادق، I.B اسلام آباد، PAF, اور PAK PWD کےنماٸندوں نے شرکت کی.
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Communication and Works Department
Planning & Development Department GB
Information Department Gilgit-Baltistan
12/12/2024
سب ڈویژن جگلوٹ ضلع گلگت۔
آج مورخہ 12 دسمبر کو چیف انجینٸر گلگت ریجن، انجینٸر ڈاکٹر نذیر حسین نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سب ڈویژن جگلوٹ کا دورہ کیا۔ وفد میں چیف انجینیر کے ہمراہ ایس ای پلاننگ انجینیر فرمان علی، ایس ای ورکس انجینیر تاج محمد، ایس ای گلگت-غذر سرکل انجینیر اقبال حسین، ایکسین ورکس انجینٸر شکیلہ مسنون، بھی ہمراہ تھے۔ ایکسین پی ایچ ای گلگت انجینٸر محمد طفیل، ایکسین بلڈنگ ڈویژن انجینٸر یاسر علی اور ایس ڈی او بی اینڈ آر جگلوٹ جناب عبد الوحید نے اپنے متعلقہ ڈویژنز کے تمام سکیموں کی بریفنگ پیش کی۔
اس دوران سب ڈویژن جگلوٹ کے نماٸندہ وفد بھی تشریف لاۓ اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سب ڈویژن جگلوٹ کو درپیش مساٸل پر چیف انجینٸر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
چیف انجینیر نے سب ڈویژن جگلوٹ کے تمام منصوبوں پر جاری کام کے معیار کا جاٸیزہ لیا اور متعلقہ آفیسران کو ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کٸے۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Communication and Works Department
Planning & Development Department GB
Information Department Gilgit-Baltistan
B&R Division GilGit
Journalist Kiran Qasim
Daily Ausaf
Daily Rehbar
Daily Himalaya
Daily K2
BaadeShimal TV
03/12/2024
چیف انجینر گلگت ریجن، انجینیر ڈاکٹر نذیر حسین نے آج مورخہ 3 دسمبر کوضلع ہنزہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف انجینیر کے ہمراہ ایس ای پلاننگ انجینیر فرمان علی، ایس ای ورکس انجینیر تاج محمد، ایس ای ہنزہ-نگر سرکل انجینیر مظہر حسین بھی ہمراہ تھے۔ ایکسین بی اینڈ آر ہنزہ انجینیر سہیل کاشف نے ڈویژن کے تمام سکیموں کی بریفنگ پیش کی۔
اس دوران صوباٸ وزیر اطلاعات جناب ایمان شاہ بھی ہنزہ کے وفد کے ہمراہ آفس تشریف لاۓ اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ضلع ہنزہ کو درپیش مساٸل پر چیف انجینٸر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
چیف انجینیر نے ضلعے کے تمام منصوبوں پر جاری کام کے معیار کا جاٸیزہ لیا اور متعلقہ آفیسران کو ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کٸے۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Planning & Development Department GB
Communication and Works Department
Information Department Gilgit-Baltistan
Communication& Works Department Hunza
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Khazana Road
Gilgit
15100
