سابق وزیراعلی، صدر تحریک انصاف گلگت بلتستان کا الیکشنز کے حوالے سے اہم پیغام !
Fikr-e-Nau Society Astore
نوجوانوں میں شعور، مثبت سوچ اور کردار سازی کے ذریعے بہتر معاشرے کی تعمیر۔
حفیظ الرحمن کی ڈگری جعلی ہے اگر جیت گیا تو بھی نااہل ہوگا جمیل احمد کا بڑا دعویٰ.
شہید سید اقرار حسین کو امن کے لیے دی جانے والی عظیم قربانی پر صدر مملکت کی طرف سے ستارے جرات سے نوازا گیا
فخر گلگت بلتستان
یکم محرم الحرام ۲۰۲۲ اپنے اہل سنت بھائی کو بچاتے ہوئی جام شھادت نوش کی تھی۔
#گمبہ سکردو
نوجوان کو فلفور رہا نہ کیا گیا تو پورا بلتستان بند کر دینگے۔۔ ساتھ ہی روندو جو بلتستان کا آبنائے ہرمز ہے مکمل جام ہوگا۔۔ آغا سید باقر الحسینی کا عوامی اجتماع سے خطاب
11/05/2026
پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان جنرل الیکشن کے لیے ٹکٹوں کا باضابطہ اعلان..
Muhammad Khalid Khurshid Khan
Imran Khan
11/05/2026
استور کی سیاسی صورتحال میں بڑی پیشرفت جہاں برکت جمیل، وزیر تاجور، نصیر خان، نوراللہ اور دیگر اہم سیاسی شخصیات نے مشترکہ سیاسی لائحہ عمل کے تحت انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نظرانداز کیے جانے اور ٹکٹ نہ ملنے پر ان رہنماؤں نے مشترکہ پلیٹ فارم پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اتحاد استور کی سیاست میں بڑا اثر ڈال سکتا ہے
10/05/2026
استور حلقہ 2 کی سیاست میں بڑی پیش رفت
برکت جمیل نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی 27 سالہ سیاسی وابستگی ختم کرتے ہوئے جماعت سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنے فیصلے کو نہایت مشکل مگر حالات کے تقاضوں کے مطابق ایک ناگزیر قدم قرار دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی سفر اعتماد، وفاداری اور باہمی احترام کے رشتے پر قائم ہوتا ہے، اور جب یہ بنیادیں کمزور پڑ جائیں تو راستے جدا کرنا ہی بہتر فیصلہ ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ ذاتی مفاد نہیں بلکہ سیاسی اصولوں اور خودداری کے تحت کیا گیا ہے۔
انہوں نے پارٹی قیادت، رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے ملنے والی عزت، محبت اور اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ رفاقت اور یادیں ہمیشہ ان کے دل میں زندہ رہیں گی۔برکت جمیل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت، سیاسی جدوجہد اور اپنے حلقے کے حقوق کے لیے ان کا سفر پہلے سے زیادہ قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔
استور حلقہ 2 کی سیاست میں اس فیصلے کو ایک اہم اور اثر انگیز پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
۔
۔
۔
۔
PML(N)
08/05/2026
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کی جانب سے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کو باضابطہ ٹکٹس جاری کر دیے گئے.
Hafiz Hafeez Ur Rehman
Muhammad Iqbal Wazir
PML(N)
08/05/2026
استور (نمائندہ خصوصی)فرزندِ کشونت صداقت علی نے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں گاؤں کشونت سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں اہلِ علاقہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ علاقے کی پسماندگی اور بنیادی مسائل کو دیکھتے ہوئے انہوں نے سیاست میں آنے اور عوامی خدمت کا فیصلہ کیا ہے۔
صداقت علی نے کہا کہ ان کی اولین ترجیحات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سڑکوں کی بہتری، بجلی کے مسائل کا مستقل حل، صحت و تعلیم کے شعبوں کی ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ علاقے کے نوجوانوں اور عوام کے تعاون سے کشونت کو ایک مثالی گاؤں بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے اہلِ علاقہ سے اپیل کی کہ وہ ان کا ساتھ دیں تاکہ مل کر علاقے کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔ صداقت علی نے امید ظاہر کی کہ گاؤں کے عوام ان پر اعتماد کرتے ہوئے ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور علاقے کی خدمت کے لیے نیک نیتی کے ساتھ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
بلدیاتی لیڈر (صداقت علی).
Rashid Ali
07/05/2026
استور گدئی کے مایہ ناز، نڈر اور باوقار پولیس آفیسر جناب تھانیدار حمیداللہ صاحب اپنی سرکاری ذمہ داریوں کو احسن انداز میں مکمل کرتے ہوئے باعزت ریٹائر ہو گئے۔
آپ کی پوری ملازمت دیانت، جرات، فرض شناسی اور عوامی خدمت کی روشن مثال رہی۔ قانون کی بالادستی قائم رکھنے، جرائم کے خاتمے اور مظلوم کی داد رسی میں آپ کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا۔ آپ نے اپنے اصولی مؤقف، بے خوف قیادت اور غیر متزلزل کردار سے نہ صرف عوام کا اعتماد حاصل کیا بلکہ محکمہ پولیس کے وقار میں بھی اضافہ کیا۔
آپ کی شخصیت اور خدمات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایک مخلص اور بہادر آفیسر اپنے کردار سے پورے معاشرے پر مثبت اثر چھوڑ سکتا ہے۔ آپ کی پیشہ ورانہ خدمات آنے والے پولیس افسران کے لیے ایک معیار اور مشعلِ راہ رہیں گی۔
آپ کی ریٹائرمنٹ ایک عہد کے اختتام کی علامت ہے، مگر آپ کی خدمات، جدوجہد اور نیک نامی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
ہم آپ کو شاندار خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور آنے والی زندگی کے لیے صحت، سکون اور کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔
07/05/2026
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی کے تیر بردار امیدواران کو ٹکٹ جاری دیئے
اسلام آباد: سید نئیر حسین بخاری، مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے گلگت بلتستان انتخابات 2026 کے لیے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔
پارٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں میں درج ذیل امیدواروں کو نامزد کیا گیا ہے:
حلقہ وار امیدواران:
GBLA-1 (گلگت-I): امجد حسین آذر
GBLA-2 (گلگت-II): جمیل احمد
GBLA-3 (گلگت-III): آفتاب حیدر
GBLA-4 (نگر-I): محمد علی اختر
GBLA-5 (نگر-II): ذوالفقار علی مراد
GBLA-6 (ہنزہ): کرنل (ر) امتیاز الحق
GBLA-7 (سکردو-I): توقیر مہدی شاہ
GBLA-8 (سکردو-II): سید محمد علی شاہ
GBLA-9 (سکردو-III): فدا محمد نشاد
GBLA-10 (سکردو-IV): راجہ ناصر علی خان
GBLA-11 (کھرمنگ): اقبال حسن
GBLA-12 (شگر): عمران ندیم
GBLA-13 (استور-I): میجر (ر) فہد حنیف خان
GBLA-15 (دیامر-I): بشیر احمد خان
GBLA-16 (دیامر-II): عطااللہ شاہ
GBLA-17 (دیامر-III): محمد نسیم
GBLA-19 (غذر-I): پیر سید جلال علی شاہ
GBLA-20 (غذر-II): نظیر احمد
GBLA-21 (غذر-III): محمد ایوب شاہ
GBLA-22 (گھانچے-I): ڈاکٹر عاشق حسین
GBLA-24 (گھانچے-III): انجینئر محمد اسماعیل
خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست:
کلثوم جہانگیر
سعدیہ دانش
صبیحہ جبیّن مقدم
خدیجہ اکبر
فہمیدہ شاہین
پروین بانو
سعیدہ مغل
ذریش فاطمہ
ٹیکنوکریٹس کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست:
ڈاکٹر شرافت استوری
علی مدد شیر
نیاز علی
مومن جان
مرکزی سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں شفاف، آزاد اور منصفانہ انتخابات کے لیے پُرعزم ہے اور پارٹی امیدوار عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت کو یقین ہے کہ عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کریں گے اور گلگت بلتستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا
