Mujahid Ur Rehman Khan Abbasi

Mujahid Ur Rehman Khan Abbasi

Share

From pakistan Pakistan (GB)

06/04/2026

💥اگر دنیا میں ایٹمی جنگ شروع ہو گئی تو اس کے اہم نقصانات یہ ہوں گے:
لاکھوں بلکہ کروڑوں لوگ فوری طور پر ایٹمی دھماکوں اور تابکاری سے ہلاک ہو جائیں گے۔
بڑے شہروں اور صنعتی مراکز مکمل طور پر تباہ ہو جائیں گے، جو معاشی طور پر دنیا کو مفلوج کر دے گا۔
تابکاری کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ زرعی زمین اور پانی آلودہ ہو جائے گا، جس سے غذائی قلت پیدا ہو گی۔
"نیوکلیئر ونٹر" کی وجہ سے سورج کی روشنی روک دی جائے گی، جس سے عالمی درجہ حرارت گر جائے گا اور فصلیں تباہ ہو جائیں گی۔
اربوں لوگ بھوک اور قحط سے مر جائیں گے کیونکہ زراعت تقریباً ختم ہو جائے گی۔
ہوا، پانی اور مٹی کی شدید آلودگی کی وجہ سے کینسر، پیدائشی نقائص اور دیگر بیماریاں پھیل جائیں گی۔
بجلی، انٹرنیٹ، ٹرانسپورٹ اور مواصلاتی نظام مکمل طور پر ٹوٹ جائیں گے۔

28/03/2026

اتحاد عباسیہ تانگیر❤

11/03/2026

زندگی ایک کھیل ہے، جیتو گے تو کامیاب ہو جاؤ گے، اور ہار جاؤ تو سمجھدار ہو جاؤ گے، لیکن کامیاب ہونے سے پہلے سمجھدار ہونا ضروری ہے......!!!
چی گویرا

11/03/2026

حضرت نوح علیہ السلام کی وہ سچی داستان جس نے پوری انسانیت کی تاریخ بدل دی

حضرت نوح علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے جلیل القدر پیغمبر تھے۔ آپ کا ذکر قرآن مجید میں کئی مقامات پر آیا ہے۔ قرآن کے مطابق اللہ تعالیٰ نے نوح علیہ السلام کو اس قوم کی طرف رسول بنا کر بھیجا جو بت پرستی اور گمراہی میں مبتلا ہو چکی تھی۔ وہ لوگ اللہ واحد کی عبادت چھوڑ کر مختلف بتوں کی پرستش کرتے تھے۔ نوح علیہ السلام نے اپنی قوم کو اللہ کی طرف بلایا اور فرمایا کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور اس کے عذاب سے ڈرو۔

حضرت نوح علیہ السلام نے اپنی قوم کو نہایت نرمی، محبت اور حکمت کے ساتھ دعوت دی۔ آپ نے دن رات اپنی قوم کو سمجھایا کہ وہ شرک چھوڑ دیں اور اللہ کی عبادت اختیار کریں۔ قرآن مجید کے مطابق نوح علیہ السلام نے فرمایا کہ میں نے اپنی قوم کو رات دن بلایا مگر میری دعوت نے ان کے فرار ہی میں اضافہ کیا۔ جب بھی میں انہیں بلاتا تاکہ تو انہیں بخش دے تو وہ اپنے کانوں میں انگلیاں ڈال لیتے اور اپنے کپڑے اوڑھ لیتے اور تکبر کرتے۔

قرآن مجید میں بیان ہوا ہے کہ نوح علیہ السلام نے اپنی قوم کو کھلے عام بھی دعوت دی اور چھپ کر بھی نصیحت کی۔ آپ نے انہیں بتایا کہ اگر وہ اللہ سے معافی مانگیں تو اللہ ان پر آسمان سے بارش برسائے گا، مال اور اولاد میں اضافہ کرے گا اور ان کے لیے باغات اور نہریں پیدا کرے گا۔ مگر اس کے باوجود قوم نے آپ کی بات کو قبول نہ کیا۔

حضرت نوح علیہ السلام کی قوم میں چند کمزور اور غریب لوگ ایمان لے آئے مگر اکثر سردار اور بااثر لوگ ایمان نہ لائے۔ وہ لوگ ایمان لانے والوں کا مذاق اڑاتے اور نوح علیہ السلام سے کہتے کہ تمہارے پیروکار تو صرف کم درجے کے لوگ ہیں۔ وہ نوح علیہ السلام کو جھوٹا کہتے اور انکار کرتے رہے۔

نوح علیہ السلام نے بہت طویل مدت تک اپنی قوم کو تبلیغ کی۔ قرآن مجید میں ذکر ہے کہ آپ نے اپنی قوم میں نو سو پچاس سال تک تبلیغ کی۔ اس طویل عرصے میں آپ مسلسل لوگوں کو اللہ کی طرف بلاتے رہے مگر ایمان لانے والوں کی تعداد بہت کم رہی۔

جب قوم نے مسلسل انکار اور سرکشی اختیار کی تو انہوں نے نوح علیہ السلام کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تم نے اپنی بات بند نہ کی تو ہم تمہیں سنگسار کر دیں گے۔ اس کے باوجود نوح علیہ السلام نے صبر کیا اور اپنی دعوت جاری رکھی۔

04/03/2026

پھانسی سے قبل سابق صدر عراق صدام حسین رحہ کے آخری الفاظ ۔۔
یہودی فوج کا ایک عہدہ دار عید سے دو دن پہلے صدام حسین کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ 48 گهنٹے بعد آپ کو پهانسی دی جا ئے گی، تم کپڑے کس لئے دھو رہے ہو ؟ تمہیں تو پهانسی ہوگی صدام حسین نے غصہ ہوکر یہودی سے کہا کہ تیرے اندر تمیز نہیں کہ ایک ملک کے سربراہ کیساتھ بات کس طرح کی جاتی ہے ،میں یہ کپڑے اپنے لئے نہیں دھو رہا ہوں . وہ سامنے جو قیدی نظر آرہا ہے، میں یہ کپڑے دھو کر اسی کو دوں گا کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ لاچاروں اور غریبوں کو وہ چیز دو جو آپ کو پسند کرتےہیں

پهر ٹهیک 48 گهنٹے بعد عید کی صبح صدام حسین کو پهانسی دے دی گئی اور زبان پر کلمہ شہادت کا ورد تھا جب محمد الرسول صہ کے الفاظ آئے تو آپکو گیرا دیا

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ صدام حسین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاءفرمائے.

28/02/2026

میرے تازہ ترین فالوورز کا شکریہ! مجھے آپ کے شامل ہونے پر بہت خوشی ہے! Masood Alam MuGhal, Faisal Ali Kalhoro, Dost Muhammad, Abdul Rasool, Sarfaraz Abbasi, Shah Wali Ullah, Nizam Ullah, Irfan Abbasi

27/02/2026

اللّٰہ کے سوا کسی سے مدد نہ مانگ 🇵🇰

21/02/2026

‏السلام علیکم ورحـــــــمةاللّٰہ وبرکاتہ
رمضان المبارک کی تیسری سحری مبارک ہو۔۔۔!
خوش نصیبی ہے کہ زندگی اس رمضان المبارک کے قریب لے آئی خدا کرے کہ یہ ماہِ مقدس نصیب بھی ہو، اس کا احترام بھی نصیب ہو، اس کی فضیلتیں / برکتیں حاصل کرنا بھی نصیب ہوں،
اَللّٰہ رَبُ العِزت امین 🙏

12/02/2026

تانگیر میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر بزدلانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
معصوم ڈرائیور کی شہادت انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، جبکہ میجر صاحب سمیت چار افراد کا زخمی ہونا بھی قابلِ تشویش ہے۔ ایسے دہشتگردانہ اور بزدلانہ اقدامات نہ صرف انسانیت کے خلاف ہیں بلکہ علاقے کے امن و استحکام پر بھی حملہ ہیں۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی امن دشمن اس طرح کی کارروائی کی جرات نہ کر سکے۔
اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اہل خانہ کو صبرِ جمیل دے اور زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔ آمین۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Gilgit