06/10/2026
گلگت بلتستان پولیس میں کارپورل اور کانسٹیبل کے تحریری امتحان تینوں ریجنز میں کامیابی سے مکمل
گلگت بلتستان پولیس میں کارپورل اور کانسٹیبل کی آسامیوں کے تحریری امتحان آج مورخہ 06 اکتوبر 2026 کو مقررہ شیڈول کے مطابق گلگت بلتستان کے تینوں رینجز، گلگت ، بلتستان اور دیامر استور ریجن میں کامیابی سے مکمل ہوگیا، جس میں مرد و خواتین امیدواروں نے بھرپور شرکت کی۔
گلگت بلتستان پولیس تمام امیدواروں کا ان کے تعاون، نظم و ضبط اور بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کرتی ہے۔ اس موقع پر تحریری امتحان کے کامیاب انعقاد میں کردار ادا کرنے والے پولیس افسران و جوانوں، محکمہ صحت، ریسکیو 1122 اور ریکروٹمنٹ کمیٹی کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
تحریری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو اگلے مرحلے کے لیے محکمہ پولیس گلگت بلتستان کی طرف سے جلد ہی شیڈول جاری کردیا جائے گا ۔
( ترجمان گلگت بلتستان پولیس)