Deputy Commissioner Gilgit

Deputy Commissioner Gilgit

Share

ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔

02/05/2026

پریس ریلیز
گلگت (پبلک ریلیشن آفیسر)
ڈپٹی کمشنر / چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی جانب سے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ محکمہ موسمیات پیشنگوئیوں کے مطابق 02 مئی( رات) سے 5 مئی 2026 کے دوران گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقعے وقعے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس موسمی صورتحال کے سبب لینڈ سلائیڈنگ ، پہاڑوں سے پتھر گرنے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے ۔
لہذا عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس شدید نوعیت کے موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ اس کے علاوہ خطرناک مقامات پر سکونت پزیر لوگوں بالخصوص گلیشیئرز اور نالوں کے اطراف رہائش پذیر افراد اور کمزور انفراسٹرکچر کے حامل افراد کو احتیاطی تدابیر اپنانے کے ہدایت دی جاتی ہے۔مزید برآں
کسی بھی ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع۔ کے لئے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں :
الفا کنٹرول روم، اے سی آفس گلگت: -920724۔ 05811
پولیس کنٹرول روم:
05911 -930346
جی بی ڈی ڈی ایم اے گلگت: -920875. 05811
ریسکیو 1122: -1122۔ 05811
ڈپٹی کمشنر گلگت نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو درج ذیل ہدایات جاری کی ہیں:
ایکسین B&R: مشینری اور اسٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔
ریسکیو 1122: اسٹاف اور مشینری ہمہ وقت تیار رکھی جائے۔
این ایچ اے: کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری یقینی بنائی جائے۔
سی ایس او گلگت: گندم کا کوٹہ بروقت بالائی علاقوں تک پہنچایا جائے۔
اسسٹنٹ کمشنرز (گلگت، دنیور، جگلوٹ): فیلڈ اسٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔
ڈی ایچ او گلگت: ڈاکٹرز، ایمبولینسز اور طبی عملے کو تیار رکھا جائے۔
اسٹیشن ڈائریکٹر، ریڈیو پاکستان گلگت: عوامی آگاہی کے لیے اس موسمی الرٹ کو بار بار نشر کیا جائے۔
ضلعی انتظامیہ گلگت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

01/05/2026

پریس ریلیز
تاریخ: جمعہ، یکم مئی 2026
گلگت: ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل کی زیر نگرانی جمعہ کے روز جوٹیال کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔ اس دوران متعدد غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے سرکاری و عوامی ملکیتی اراضی کو واگزار کرایا گیا، جبکہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار بھی کیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری اور عوامی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ مزید یہ کہ اس کریک ڈاؤن سے قبل انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ افراد کو باقاعدہ قانونی نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ شہری ناجائز تجاوزات سے گریز کریں اور شہر کے حسن کو برقرار رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد گلگت شہر کو ہر قسم کی غیر قانونی تجاوزات سے پاک کرنا ہے تاکہ اس کا قدرتی حسن برقرار رکھا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے، اور شہریوں کا مثبت کردار ہی انتظامیہ کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

30/04/2026

پریس ریلیز
گلگت: ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے یکم مئی یومِ مزدور کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن محنت کش طبقے کی عظیم قربانیوں، جدوجہد اور حقوق کے اعتراف کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے کہا کہ یومِ مزدور ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ہم محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ، بہتر کام کے حالات اور مناسب معاوضے کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مزدوروں کی فلاح کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ محنت کش طبقے کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
آخر میں ڈپٹی کمشنر نے تمام محنت کشوں کو یومِ مزدور کے موقع پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور لگن ہی ملک کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔

Photos from Deputy Commissioner Gilgit's post 30/04/2026

پریس ریلیز
گلگت: ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی زیر صدارت “معرکہ حق” کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس گلگت میں منعقد ہوا۔
اجلاس کا مقصد “معرکہ حق” کے سلسلے میں انتظامی، سیکیورٹی اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لینا اور اس ضمن میں مؤثر حکمت عملی مرتب کرنا تھا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ شرکاء نے اپنے اپنے اداروں کی تیاریوں اور اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنائیں اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں انجام دیں تاکہ “مارکۂ حق” کے سلسلے میں تمام انتظامات بروقت اور منظم انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی سہولت، امن و امان اور نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ “معرکہ حق” کے سلسلے میں 5 مئی کو ایک ریلی نکالی جائے گی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور سکولوں کے طلباء بھرپور شرکت کریں گے۔ ریلی یادگار چوک پر اختتام پذیر ہوگی جہاں باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرتے ہوئے “معرکہ حق” کے حوالے سے بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔

Photos from Deputy Commissioner Gilgit's post 20/04/2026

پریس ریلیز
گلگت: ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس گلگت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد ضلع گلگت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینا اور ان میں مزید بہتری کے لیے مؤثر لائحہ عمل مرتب کرنا تھا۔
اجلاس میں ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر گلگت ڈویژن، ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ڈویژن گلگت، اسسٹنٹ کمشنر (UT) اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، معیارِ تعمیر، درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے اور عوامی مفاد کے پیش نظر منصوبوں میں شفافیت اور رفتار کو ترجیح دی جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر پیش رفت رپورٹس باقاعدگی سے جمع کروائی جائیں اور درپیش رکاوٹوں کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں

Photos from Deputy Commissioner Gilgit's post 17/04/2026

پریس ریلیز
گلگت: ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر کیمپ آفس گلگت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں کمانڈر لاگ،ایس ایس پی گلگت ، اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ، ونگ کمانڈر جی بی سکاؤٹس، ونگ کمانڈر رینجرز، نمائندہ اسپیشل برانچ، حساس اداروں کے آفیسران اور مختلف محکموں کے آفیسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ضلع گلگت میں مجموعی امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات، بین الادارہ جاتی ہم آہنگی اور دیگر اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنا انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے متعلقہ آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حساس مقامات کی نگرانی مزید مؤثر بنائی جائے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔
اجلاس کے اختتام پر مختلف امور سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے گئے اور متعلقہ اداروں کو ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

16/04/2026

پریس ریلیز
گلگت (پبلک ریلیشن آفیسر)
ڈپٹی کمشنر / چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی جانب سے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ محکمہ موسمیات پیشنگوئیوں کے مطابق 16 اپریل سے 19 اپریل 2026 کے دوران گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقعے وقعے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ اس موسمی صورتحال کے سبب لینڈ سلائیڈنگ ، پہاڑوں سے پتھر گرنے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے ۔
لہذا عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس شدید نوعیت کے موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ناگزیر حالات میں سنو ٹائر چین کا استعمال کر کے سفر کریں۔ اس کے علاوہ خطرناک مقامات پر سکونت پزیر لوگوں بالخصوص گلیشیئرز اور نالوں کے اطراف رہائش پذیر افراد اور کمزور انفراسٹرکچر کے حامل افراد کو احتیاطی تدابیر اپنانے کے ہدایت دی جاتی ہے۔مزید برآں
کسی بھی ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع۔ کے لئے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں :
الفا کنٹرول روم، اے سی آفس گلگت: -920724۔ 05811
پولیس کنٹرول روم:
05911 -930346
جی بی ڈی ڈی ایم اے گلگت: -920875. 05811
ریسکیو 1122: -1122۔ 05811
ڈپٹی کمشنر گلگت نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو درج ذیل ہدایات جاری کی ہیں:
ایکسین B&R: مشینری اور اسٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔
ریسکیو 1122: اسٹاف اور مشینری ہمہ وقت تیار رکھی جائے۔
این ایچ اے: کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری یقینی بنائی جائے۔
سی ایس او گلگت: گندم کا کوٹہ بروقت بالائی علاقوں تک پہنچایا جائے۔
اسسٹنٹ کمشنرز (گلگت، دنیور، جگلوٹ): فیلڈ اسٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔
ڈی ایچ او گلگت: ڈاکٹرز، ایمبولینسز اور طبی عملے کو تیار رکھا جائے۔
اسٹیشن ڈائریکٹر، ریڈیو پاکستان گلگت: عوامی آگاہی کے لیے اس موسمی الرٹ کو بار بار نشر کیا جائے۔
ضلعی انتظامیہ گلگت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Photos from Deputy Commissioner Gilgit's post 15/04/2026

پریس ریلیز
گلگت: سیکرٹری سیاحت گلگت بلتستان احسن پیرزادہ، کمشنر گلگت ڈویژن توقیر حیدر کاظمی اور ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے شاہی پولو گراؤنڈ گلگت اور سٹی پارک گلگت کا مشترکہ دورہ کیا۔
دورے کا مقصد آئندہ منعقد ہونے والے "جشنِ بہاراں اسپورٹس فیسٹیول" کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر کمشنر گلگت ڈویژن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیسٹیول کے تمام انتظامات بروقت اور بہترین انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ عوام اور شائقین کو معیاری تفریحی اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
کمشنر گلگت ڈویژن نے مزید کہا کہ جشنِ بہاراں اسپورٹس فیسٹیول علاقے میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے اس موقع پر سیکرٹری سیاحت گلگت بلتستان اور کمشنر گلگت ڈویژن کو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور جاری تیاریوں سے آگاہ کیا۔
ضلعی انتظامیہ گلگت اس امر کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے کہ جشنِ بہاراں اسپورٹس فیسٹیول کو کامیاب اور یادگار بنایا جا سکے

Photos from Deputy Commissioner Gilgit's post 15/04/2026

پریس ریلیز
گلگت: ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کیمپ آفس گلگت میں پولیو مہم کے تیسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، کیونکہ آج کے بچے ہی کل ہماری قوم کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے اور اس کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مقررہ ہدف ہر صورت میں حاصل کیا جائے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) گلگت نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں 14 ٹرانزٹ پوائنٹس، 47 فکسڈ سینٹرز، 290 موبائل ٹیمیں، 75 ایریا انچارجز اور 15 یونین کونسل انچارجز خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیو مہم کے تیسرے روز کارکردگی 95 فیصد رہی ہے اور امید ظاہر کی کہ آئندہ روز مقررہ ہدف مکمل کر لیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران دیے گئے اہداف کے حصول کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے ایس ایس پی گلگت کو ہدایت کی کہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مؤثر بنایا جائے اور پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔
مزید برآں، ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی حدود میں پولیو ٹیموں کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر تفصیلی رپورٹس پیش کریں۔
اجلاس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی اور پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Photos from Deputy Commissioner Gilgit's post 14/04/2026

پریس ریلیز
گلگت: ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کیمپ آفس گلگت میں پولیو مہم کے پہلے اور دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، جس کی کامیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو مہم کے دوران مقررہ ہدف ہر صورت میں حاصل کیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) گلگت نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں 14 ٹرانزٹ پوائنٹس، 47 فکسڈ سینٹرز، 290 موبائل ٹیمیں، 75 ایریا انچارجز اور 15 یونین کونسل انچارجز خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی 100 فیصد جبکہ دوسرے روز کی کارکردگی 95 فیصد رہی۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے اجلاس کے دوران ڈی ایچ او کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران مقررہ ہدف کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے جائیں اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر دنیور، ڈی ایچ او گلگت، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گلگت، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Deputy Commissioner Office
Gilgit
15100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00