01/06/2026
ساس ویلی سے تعلق رکھنے والی آفریدی فیملی نے آنے والے انتخابات میں صفدر مرزا کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی انتخابی مہم میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر آفریدی فیملی نے صفدر مرزا کے وژن، قیادت اور عوامی خدمت کے جذبے پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
28/05/2026
آزاد امیدوار صفدر مرزا نے ساس ویلی Asqurdas میں کمپین آفس کا افتتاح کیا، جہاں نوجوانوں، بزرگوں اور عمائدین نے اُن کے وژن اور نوجوان دوست منشور کو سراہتے ہوئے کہا کہ آنے والے الیکشن میں صفدر مرزا ہی نوجوان نسل کی حقیقی آواز ہیں۔
28/05/2026
جی بی اے 5 نگر 2 کے آزاد امیدوار عباس نگری نے نگر خاص میں اپنے سینٹرل کمپین آفس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں کارکنوں، نوجوانوں اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور عباس نگری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر عباس نگری نے آنے والے الیکشن کے لیے اپنے منشور کا بھی اعلان کیا اور عوام سے وعدہ کیا کہ وہ حلقے کی ترقی، نوجوانوں کے بہتر مستقبل اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔
شرکاء نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ عباس نگری کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی مہم کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
27/05/2026
اپنے اردگرد موجود غریب، یتیم اور ضرورت مندوں کو قربانی کا گوشت ضرور پہنچائیں، کیونکہ بہت سے لوگ ہمارے گوشت کے منتظر ہوتے ہیں۔