Civil Defence Gilgit Baltistan
Civil Defence in modern times is very essential for a civilized society. As the Civil Defence is always ready for the protection of any person, property, p
"خطے میں
ایٹمی حملے کے خطرات ھیں"
۔
حفاظتی تدابیر اور قبل از وقت اقدامات
اگر اچانک آسمان میں غیر معمولی تیز روشنی چمکے…
اور چند لمحوں بعد زمین لرزنے لگے…
تو یاد رکھیں… گھبراہٹ نہیں… فوری اور درست عمل جان بچاتا ہے…
جوہری دھماکہ ایک لمحے کا واقعہ نہیں…
یہ کئی مراحل پر مشتمل خطرہ ہے…
اور ہر مرحلے میں تیاری اور سمجھ داری ضروری ہے…
🔥 پہلا مرحلہ — شدید چمک
چمک آنکھوں کو عارضی یا مستقل نقصان پہنچا سکتی ہے…
جلد جھلس سکتی ہے…
فوری عمل:
زمین پر منہ کے بل لیٹ جائیں…
آنکھیں بند کریں…
سر اور گردن کو ڈھانپ لیں…
💥 دوسرا مرحلہ — صدماتی لہر
چند سیکنڈ بعد دباؤ کی شدید لہر آتی ہے…
یہ شیشے توڑ دیتی ہے… کمزور ڈھانچے گرا سکتی ہے…
فوری طور پر مضبوط عمارت میں داخل ہوں…
کنکریٹ یا زیرِ زمین جگہ سب سے بہتر ہے…
جتنا اندرونی حصہ… اتنا زیادہ تحفظ…
☢ تیسرا اور سب سے اہم مرحلہ — تابکاری والا غبار
دھماکے کے بعد گھنٹوں تک تابکار ذرات فضا میں رہ سکتے ہیں…
یہ ذرات زمین پر بیٹھتے ہیں…
اور یہی سب سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں…
یاد رکھیں:
پہلے 24 گھنٹے سب سے اہم ہوتے ہیں…
اسی دوران تابکاری کی شدت سب سے زیادہ ہوتی ہے…
عمارت میں داخل ہو کر:
تمام دروازے اور کھڑکیاں بند کریں…
وینٹیلیشن سسٹم بند کریں…
اگر ممکن ہو تو عمارت کے بیچ والے کمرے یا تہہ خانے میں جائیں…
اگر باہر تھے:
کپڑے بدلیں…
انہیں بند تھیلے میں رکھیں…
صابن اور پانی سے اچھی طرح غسل کریں…
ناک اور کان بھی دھوئیں…
صاف کپڑے پہنیں…
🧰 پہلے سے تیاری کیسے کریں؟
ہر گھر میں ایک ہنگامی کٹ ہونی چاہیے:
بیٹری والا ریڈیو…
اضافی بیٹریاں…
بوتل بند پانی (کم از کم 3 دن کا ذخیرہ)…
ڈبہ بند خوراک…
فرسٹ ایڈ کٹ…
ضروری ادویات…
ٹارچ…
ماسک یا کپڑا جو ناک اور منہ ڈھانپ سکے…
خاندان کے ساتھ پہلے سے منصوبہ بنائیں:
اگر سب الگ الگ جگہ ہوں تو کہاں ملیں گے؟
بچوں کو بنیادی ہدایات سکھائیں…
گھبراہٹ کم کرنے کے لیے پہلے سے بات کریں…
👶 بچوں اور بزرگوں کا خیال
بچوں کو پرسکون رکھیں…
انہیں مختصر اور سادہ ہدایات دیں…
بزرگوں اور بیمار افراد کو عمارت کے محفوظ حصے تک منتقل کریں…
📵 کیا نہ کریں
دھماکے کے فوراً بعد باہر نہ نکلیں…
کھلی جگہ پر پناہ نہ لیں…
سوشل میڈیا کی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں…
گاڑی لے کر شہر سے بھاگنے کی کوشش نہ کریں جب تک سرکاری ہدایت نہ ہو…
📻 معلومات کا واحد ذریعہ
صرف سرکاری اعلان سنیں…
بیٹری ریڈیو یا مستند ذرائع استعمال کریں…
افواہیں حالات کو مزید خراب کرتی ہیں…
نجات کے تین اصول ہمیشہ یاد رکھیں:
اندر جائیں…
اندر رہیں…
ہدایات سنتے رہیں…
ایسے وقت میں سب سے بڑی طاقت اسلحہ نہیں…
علم ہے…
سکون ہے…
اور درست فیصلہ ہے…
یہ پیغام آگے پہنچائیں…
آگاہی پھیلائیں…
کیونکہ ممکن ہے یہی چند معلومات کسی کی زندگی بچا دیں…
🇵🇰پاکستان زندہ باد🇵🇰
🇵🇰افواج پاکستان پائندہ باد🇵🇰
منجانب سول ڈیفنس گلگت بلتستان
28/01/2026
Weather alerts
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan Commissioner Gilgit Division Deputy Commissioner Hunza Hunza News PAMIR TIMES Hunzo-E Taqpang
*سول ڈیفنس آفس ہنزہ *
ضلع ہنزہ میں کل رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ موجودہ موسمی صورتحال کے باعث سول ڈیفنس ہنزہ کی جانب سے عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ درج ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل کریں:
1. غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، بالخصوص پہاڑی اور برف پوش راستوں پر کیونکہ گاڑی کے پھسلنے کا خطرہ رہتا ہے۔
2. ناگزیر سفر کی صورت میں گاڑیوں میں سنو چین(Snow Chains) کا استعمال کریں۔
3. گاڑی کی بریکس، ٹائر، لائٹس اور ہیٹر درست حالت میں رکھیں
4. تیز رفتاری، اچانک بریک اور غیر ضروری اوورٹیکنگ سے پرہیز کریں۔
6. لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودوں (Avalanche) کے خدشات والے علاقوں سے دور رہیں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دیں۔
ٹول فری نمبر 1122
05813.920100/920106
منجانب -آفس آف سول ڈیفنس کنٹرولرہنزہ
التر نالے ہنزہ میں سیلاب کا تازہ صورت حالہ
16/05/2025
ہنزہ میں یوم تشکر جوش وجذبے سے منایا گیا جس میں ہنزہ کے عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan Commissioner Gilgit Division Information Department Gilgit-Baltistan Deputy Commissioner Hunza @
10/05/2025
*آفس آف سول ڈیفنس کنٹرولرہنزہ*
*ہائی الرٹ*
ہنزہ: موجودہ پاک-بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر/کنٹرولرسول ڈیفنس خذیمہ انور کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر ہنزہ جاوید اقبال کے زیر نگرانی ہنزہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہےسول ڈیفنس ڈپارٹمنٹ نے کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے عوام الناس کو آگاہی مہم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ہنگامی صورت حال کے دوران کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے آج ہائی سکول گلمت اور آغا خان سکول گریلت میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں طالب علموں کی علاؤہ اساتذہ اور تمام سٹاف نے شرکتِ کی۔
سول ڈیفنس آفیسر نے سب ڈویژن گوجال کا دورہ کیا اہلکاروں اور سول ڈیفنس والنٹیئرز کی حاضری کا جاٸزہ لیا ۔
انہوں نے تمام سول ڈیفنس اہلکاروں اور والنٹیئرز کو ہدایت جاری کرتے ہوے کہا کہ موجودہ صورت حال میں ہمہ وقت الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار رہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ سول ڈیفنس اور ریسکیو1122ہنزہ کسی بھی ایمرجنسی اور ہنگامی صوت حال میں 24 گھنٹے الرٹ ہیں عوام کسی بھی ایمرجنسی، آگ لگنے یا کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مندرجہ ذیل نمبروں پر اطلاع دیں۔
05813920102
03555555425
1122
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال کی وجہ سے ضلع ہنزہ کے تمام سول ڈیفنس اہلکاروں کی چھٹیوں کو منسوخ کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سول ڈیفنس کے اہلکار پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔
کسی بھی ہنگامی صورت حال میں عوام کو بروقت ایمرجنسی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فرضی مشقیں بھی کراٸی گٸی جس دوران عمارت گرنے کی صورت میں پھنسے ہوٸے افراد کو نکالنے، آگ پر قابو پانے اور زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کی مشقیں کی گٸیں جن میں مقامی رضاکاروں نے بھی شرکت کی۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan
Commissioner Gilgit Division Civil Defence Pakistan Deputy Commissioner Hunza Information Department Gilgit-Baltistan
*جنگی حالات میں تمام شہریوں پر درج ذیل اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں*
1. اتحاد و یکجہتی قائم رکھنا
ہمیں مذہب، زبان، فرقہ یا علاقے کی بنیاد پر تقسیم ہونے کے بجائے ایک قوم کی حیثیت سے متحد رہنا چاہیے۔
2. سچائی اور درست معلومات کو فروغ دینا
افواہوں، جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈہ سے اجتناب کریں۔ صرف مستند ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کو آگے پہنچائیں۔
3. قومی سلامتی کے لیے تعاون
سیکیورٹی اداروں، حکومت اور امدادی تنظیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، اور ان کی ہدایات پر عمل کریں۔
4. ضروری وسائل کی بچت
بجلی، پانی، خوراک اور ایندھن جیسی چیزوں کا محتاط استعمال کریں تاکہ ان کی قلت نہ ہو۔
5. شہداء اور متاثرین کے لیے دعا و امداد
جو لوگ جنگ میں متاثر ہو رہے ہیں، ان کے لیے دعا کریں اور اگر ممکن ہو تو مالی یا اخلاقی امداد بھی دیں۔
6. حب الوطنی کا مظاہرہ
اپنے عمل اور رویے سے یہ ثابت کریں کہ آپ ملک کے ساتھ مخلص ہیں۔ فتنہ و فساد سے دور رہیں اور منفی سوچ کو پھیلنے نہ دیں۔
7. فوج اور قوم کا حوصلہ بلند رکھنا
حوصلہ افزا باتیں کریں، اور سوشل میڈیا پر مثبت پیغامات پھیلائیں تاکہ فوج اور قوم کا مورال بلند ہو۔
منجانب ۔سول ڈیفنس ہنزہ گلگت بلتستان
محکمہ شہری دفاع گلگت بلتستان
خبردار خبردار
ہنگامی صورتحال کے مطابق عوام الناس سے گزارش ہے کہ شام کے اوقات میں اپنے اپنے گھروں کی غیر ضروری لائٹس بند رکھیں بلیک آوٹ کی صورت میں اپنے سولر سسٹم یو پی ایس کی لائٹس کو بند رکھیں آپ کا تعاون قابل ستائش ہو گا
07/05/2025
آج کل کے حالات کے دوران چند احتیاطی تدابیر ۔
منجانب۔ سول ڈیفنس گلگت بلتستان
13/03/2025
آج 12 مارچ 2025 کو حکومت گرلز ہائی اسکول گنش ہنزہ میں سپرنگ ٹری پلانٹیشن کمپین 2025 کا افتتاح کیا گیا۔ چیف گیسٹ سردار اسد ہارون کمشنر گلگت ڈویژن نے دیودار کا پودا لگا کر اس مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی گلگت، ڈپٹی کمشنر /کنٹرولر سول ڈیفنس ہنزہ، ایس ایس پی ہنزہ، محکموں کے سربراہان، سول ڈیفنس آفیسر ہنزہ، ڈی ایف او وائلڈ لائف ہنزا نگر، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے افراد، اساتذہ، اسماعیلی سوک کے نمائندے، مقامی نمبر دار، ایل ایس اوز، اے کے آر ایس پی کے انچارج، ڈبلیو ڈبلیو ایف ہنزہ کے انچارج اور مختلف اسکولوں کے طلباء نے شرکت کی ۔ تقریب کے دن 100 مورپنکھ، 50 دیودار، 50 بلو پائن اور 50 سررو کے پودے لگائے گئے اور دیودار کے پودے طلباء، حکومتی افسران، اساتذہ اور شرکاء میں تقسیم کیے گئے۔ اس سال کے سپرنگ ٹری پلانٹیشن کمپین کے تحت ہنزہ فارسٹ ڈویژن کے لیے 103000 پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ چیف گیسٹ اور مقرین نے اپنی تقاریر میں جنگلات کے تحفظ، زیادہ درخت لگانے اور موسمیاتی تبدیلی پر توجہ دینے پر زور دیا۔ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی جانب سے مہمانوں اور اسکول انتظامیہ کو سووینئرز پیش کیے گئے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Gilgit Baltistan
Gilgit
