12/01/2022
Successfully hunted Astore Markhore of 43 inches by an American national Mr. James Kevin in Jutial conservancy today. 131000 US $ has been paid by the hunter for this permit.
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Forest، Wildlife & Environment Deptt GB, Government Organization, Gilgit-Baltistan, Gilgit.
12/01/2022
Successfully hunted Astore Markhore of 43 inches by an American national Mr. James Kevin in Jutial conservancy today. 131000 US $ has been paid by the hunter for this permit.
14/08/2020
آج رات مخبر کی اطلاع پر ڈی ایف او/فارسٹ میجسٹریٹ گلگت محمد افتخار کی نگرانی میں ضیاءالدین بلاک آفیسر، بلال فارسٹ گارڈ، شعیب فارسٹ گارڈ، مجاہد، فضل رحمان، ناصر، رضوان اور عادل چوکیداران پر مشتمل گلگت فارسٹ ڈویزن کے ایک چھاپہ مار ٹیم نے ایک ٹرک کو جو کہ پنڈی سے گلگت آرہی تھی پیدان داس جگلوٹ کے مقام پر روک کر اس کی تلاشی لی تو اس میں سے نقلی چالان کے تحت دیگر سامان کی تردیل کی آڑ میں لکڑی کی سمگلنگ کی جارہی تھی۔ جس پر ڈی ایف او نے موقع پر ہی دو افراف کو گرفتار کیا جبکہ لکڑی اور ٹرک کو پکڑ کر فارسٹ ٹمبر ڈپو جٹیال میں لا کر بند کیا گیا ہے۔ اگرچہ محمد افتخار ڈی ایف او گلگت آج کل طبی چھٹی پر ہیں لیکن اطلاع ملنے پر اس نے اپنے دیگر سٹاف کے ساتھ خود موقع پر جاکر ناکہ لگایا اور اس مشتبہ ٹرک کا انتظار کرتا رہا۔ تقریبا پانچ گھنٹے کی کاروائی کے بعد اس ٹرک کو رات بارہ بجے پکڑکر لکڑی کی اس غیرقانونی ترسیل کو روکنے اور زمہ دار افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوا۔ اسی ہفتے ہی ان کا باقاعدہ چالان فارسٹ میجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے زمہ دار مجرموں کو کڑی سے کڑی سزا دلائی جائیگی۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزموں نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ لکڑی پٹن کوہستان سے غیرقانونی طور پر لوڈ کیا ہے۔
02/08/2020
3125 Kg solid waste have been collected and transported from different sites of Baltoro to Askoli maidan CKNP incinerator site for further segregation and incineration in last week of July 2020. Detail is as following,
1- K2 BC- 400 kg
2- Broad peak BC- 225 kg
3- Concordia- 450 kg
4-G1&G2-375 kg
5-Goro2-225 kg
6-Goro1-75 kg
7-Urdukas-1375kg
Gross Total-3125 KGs.
Gahuri Forest Avenue plantation District Kharmang of Baltistan Forest curcle. Planting under TBTTP 2019-20.
11/06/2020
گلگت. محکمہ پارکس اینڈ وائلڈ لائف سرکل گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام وائلڈ لائف کمپوننٹ کے تحت محکمہ پارکس اینڈ وائلڈ لائف کے فیلڈ سٹاف کی استعداد کار میں اضافے اور انہیں جدید خطوط پر مختلف مہارتوں سے روشناس کرانے کیلئے ایک خصوصی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس دو روزہ ورکشاپ کا مقصد پارکس اینڈ وائلڈ ڈپارٹمنٹ کے فیلڈ سٹاف کو میدان عمل میں استعمال ہونے والے جدید آلات کا استعمال، جنگلی حیات کا جدید سائنسی بنیادوں پر سروے کے مختلف تیکنیک سے آگاہ کرنا اور ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے راہنما اصولوں سے روشناس کرانا تھا۔ورکشاپ کے دوران سنولیپرڈ فاونڈیشن سے تعلق رکھنے والے جنگلی حیات کے ماہرین اور ریسورس پرسن ڈاکٹر حسین علی، محمد یونس اور آئی یو سی این IUCN ریسورس پرسن گلگت بلتستان ڈاکٹر سعید عباس نے شرکاء کو اپنی اپنی ماہرانہ رائے سے آگاہ کیا۔ جبکہ سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات وماحولیات گلگت بلتستان شاہد زمان مہمند، کنزرویٹر پارکس اینڈ وائلڈ لائف محمود غزنوی اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف راجہ محمد عارف نے بھی خصوصی شرکت کی اور محکمے کی کارکردگی کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کو بہت جلد جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے اور اس عزم کا اعافہ کیا کہ محکمے کیلئے خصوصی طور پر مزید آسامیاں پیدا کی جائیں گی تاکہ علاقے میں جنگلات و جنگلی حیات کی صحیح معنوں میں تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے مذید کہا کہ جنگلات اور جنگلی حیات ہمارا قومی اثاثہ ہیں لہذا مقامی کمیونٹیز کے تعاون سے ان کی نگرانی عمل میں لائی جارہی ہے۔ آخر میں تمام شرکائے ورکشاپ میں اسناد تقسیم کئے گئے۔
04/06/2020
پریس ریلیز۔
محکمہ جنگلات و جنگلی حیات ہنزہ نگر کے سٹاف نے مقامی پولیس ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے دو مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے فارسٹ میجسٹریٹ کے عدالت میں پیش کیا۔ یہ ملزمان پرسوں غیر قانونی طور پر آئی بیکس کا گوشت سمگل کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والے ملزم کی نشاندہی پر فارسٹ میجسٹریٹ نے ان ملزمان کا وارنٹ گرفتاری ایشو کرتے ہوئے حکم دیا تھا کی دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے غیرقانونی شکار کیلئے استعمال ہونیوالا اسلحہ اور آئی بیکس کا چمڑا اور سر بھی برآمد کیا جاکر عدالت میں پیش کیا جائے۔ جس پر اے ایس پی نگر نے خصوصی دلچسپی پر نگر پولیس نے دونوں مفرور ملزمان مسمیان شمعون اور غفار ساکنان ہسپر نگر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کی اور ایک عدد سیون ایم ایم رائفل اور آئی بیکس کا چمڑا بھی برآمد کیا گیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں سو سے زائد اس طرح کے غیر قانونی شکار کئے ہیں اور چوری چھپے مختلف لوگوں کو گوشت بیچتا رہا ہے۔ بعد ازاں ملزمان کو جبران حیدر ڈی ایف او وائلڈلائف ہنزہ نگر/فارسٹ میجسٹریٹ درجہ اول کی عدالت میں پیش کیا جہاں پر ملزمان کی طرف سے اعتراف جرم کے بعد فاصل عدالت نے دونوں ملزمان کو دو دو سل قید مشقت کے علاوہ ایک لاکھ چالیس ہزار فی ملزم جرمانہ عائد کر کے تمام ملزمان کو جیل بھیج دیا جبکہ اد کاروائی میں استعمال ہونے والے اسلحہ کو پولیس کے حوالے کیا گیا جس پر ایف آر درج کرنے کے بعد الگ سے مقدمہ شروع کیا جائیگا۔ اس طرھ اس کیس کو انتہائی شاندار اور کامیاب طریقے سے انجام کو پہنچایا گیا جس میں وائلڈلائف سٹاف آر ایف او وائلڈلائف ہنزہ/کے این پی رومان غیاص آر ایف او وائلڈلائف نگر نیک عالم، اے ایس پی نگر، نگر پولیس اور دیگر مختلف اداروں کا شاندار کوارڈینیشن اور کواپریشن شامل تھا۔ سیکریٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات گلگت بلتستان نے اس کامیاب کاروائی میں شامل تمام سٹاف کو انعام دینے اعلان کیا ہے
03/06/2020
پریس ریلیز۔
محکمہ جنگلات و جنگلی حیات ہنزہ نگر کے سٹاف کا رینج فرسٹ آفیسر نیک عالم کی سربراہی میں کامیاب چھاپہ۔
ایک گاڑی سے غیر قانونی طور پر شکارشدہ ہمالین آئی بیکس کے تقریباً 30 کے جی گوشت برآمد
یہ گاڑی ہسپر سے نگر کی جانب آرہی تھی۔
محکمہ جنگلی حیات ہنزہ نگر کے ڈی ایف او جناب جبران حیدر کو ایک خفیہ اطلاع ملی جس کے تحت ہسپر سے آنیوالی ایک گاڑی میں غیر قانونی طور پر شکار شدہ ہمالین آئی بیکس کی گوشت سمگل کی جارہی تھی ۔ اس اطلاع پر ڈی ایف او نے اپنے فیلڈ سٹاف کو آر ایف او وائلڈلائف نگر کی سرکردگی میں گھات لگانے اور گاڑی پر چھاپہ مارنے کا حکم دیا جس پر آر ایف او نیک عالم کی سربراہی میں مجاہد، محمد علی صادق، عابد اور دیگر نے شیکم کھئی ہسپر روڈ پر گاڑی کا انتظار کیا اور رات کے تقریبا 2 بجے مشکوک گاڑی وہاں سے گذرنے لگی ۔ گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی جس دوران گاڑی سے غیر قانونی طور پر شکار شدہ ہمالین آئی بیکس کی تقریباً 30 کلو گوشت برآمد ہوا جس پر ملزم محمد عیسی ٰ ساکن ہوپر نگر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا گیا اور گاڑی کو سی سی ایچ اے صدر کی سپردگی میں دیا گیا ۔ آج تین تاریخ کو ملزم کو فارسٹ میجسٹریٹ درجہ اول/ڈی ایف وائلڈلائف ہنزہ نگر جناب جبران حیدر کے کورٹ میں پیش کیا گیا ۔ ملزم کی طرف سے اعترافی بیان کے بعد سمری ٹرئیل کے زریعے گلگت بلتستان وائلڈ لایف ایکٹ 1975 کے مختلف شقوں کے تحت ملزم کو ایک سال کیلئے جیل اور ایک لاکھ چالیس ہزار روپے بطور معاوضہ سرکاری خزانے میں جمع کرنے کی سزا سنا کر ملزم کو جیل روانہ کردیا گیا۔ ایک اور مبینہ ملزم کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے نگر پولیس کو ملزم کو گرفتار کرکے فارسٹ میجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے اور دونون ملزمان سے شکار میں استعمال ہونے والی اسلحہ کو بھی برآمد کرنے کا حکم سنایا ہے۔ گوشت کو نیلام کرکے حاصل ہونے والی رقم کو سرکار ی خزانے میں داخل کیا جائیگا۔ وزیر جنگلات جنگلی و ماحولیات ،سیکریٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات گلگت بلتستان، کنزرویٹر پارکس و جنگلی حیات گلگت بلتستان نے اس کامیاب چھاپے پر ڈی ایف او سمیت تمام فیلڈ سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئندہ بحی اسی جانفشانی اور ایمانداری کے ساتھ جنگلی حیات کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے غیرقانونی شکار کرنے والوں قرار واقعی سزا دلوانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔
لوگ عید کی تیاریوں میں مشغول ہیں لیکن محکمہ جنگلات کا فیلڈ سٹاف اس وقت بھی نالہ جات اور جنگلوں میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ اسی دوران آج حراموش کے جنگل میں غیرقانونی طور پر درختوں کی کٹائی کی شکایت پر ڈی ایف او گلگت اور شاہ گل حیات آر ایف او سئی حراموش کی سربراہی میں دیگر فیلڈ سٹاف نے ایف سی کے جوانوں کی مدد سے چھاپہ مارا اس دوران بیارچی حراموش کے قدرتی جنگلات میں درختوں کی ناجائز کٹائی پر بیارچی حراموش سے تعلق رکھنے والے سات ملزمان کو محکمہ جنگلات گلگت ڈویزن کے عملہ نے ایف سی کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ فارسٹ میجسٹریٹ/ڈی ایف او گلگت محمد افتخار نے سمری ٹرائیل کے بعد جرم ثابت ہونے پر گلگت بلتستان فارسٹ ایکٹ 2019 کے مختلف دفعات کے تحت پانچ ملزمان کو جن کا نام امین حسین ولد عالم خان، شہزاد حسین ولد ہواس خان، امجد حسین ولد حاکم خان، علی رضا ولد ماتم شاہ اور محمد نقیب ولد محمد رفیق ساکنان بیارچی کو تین تین سال سال کیلئے جیل بھیج دیا گیاا جبکہ فی کس پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مذید ایک ایک سال قید بھگتنا ہوگی۔
عملہ گلگت فارسٹ ڈویزن کی اس کامیاب کاروائی پر وزیر۔جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات گلگت بلتستان عمران وکیل اور سیکریٹری جنگلات جنگلی حیات و ماحولیات گلگت بلتستان نے تمام سٹاف کی پرزور ستائش کرتے ہوئے انہیں اس کامیاب کاروائی پر شاباش دیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں تمام سٹاف اسی جذبے کے تحت قدرت جنگلات اور قدرتی زرائع کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔💪💪💪👌👌👌
Planting under TBTTP in GB is in progress
04/05/2020
Visit of Shahid Zaman Secretary Forest، Wildlife & Environment GB to Ghizer. During this visit he inspected nurseries and plantatiins of Gupis and Yaseen. The Secretary FW&E has also visited Phandar where he hold a meeting with LSO Shandur at Tero and discussed about on going Forest plantation campaign and issues of Handrab National Park.
04/05/2020
Plantation in progress in Baltistan under 10BTTP.