Sakwar Gilgit-Baltistan

Sakwar Gilgit-Baltistan

Share

Gate way to Gilgit City.

17/11/2025

تعلیم سے محرومی، ترقی کی راہ میں رکاوٹ – سکوار میں ہائی اسکول کا قیام ناگزیر ہے
سکوار اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

تحریر : ظہیر رضوی

تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے جو فرد کی شخصیت کو نکھارتی ہے، اس کی فکری، سماجی اور اخلاقی تربیت کرتی ہے، اور ایک باشعور معاشرے کی بنیاد رکھتی ہے۔ تعلیم کی اہمیت دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں یکساں ہے، مگر دیہی علاقوں میں اس کی ضرورت کہیں زیادہ شدت سے محسوس کی جاتی ہے کیونکہ یہ وہ علاقے ہیں جہاں وسائل، شعور اور بنیادی سہولیات کی کمی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے۔ ایسے میں تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جو فرد اور معاشرے کو ان مسائل سے نکال کر ایک بہتر مستقبل کی طرف لے جا سکتی ہے۔

گلگت بلتستان کے مضافاتی علاقے سکوار کی مثال ہمارے سامنے ہے، جو ایک بڑا، گنجان آباد اور تیزی سے ترقی کرتا ہوا دیہی علاقہ ہے۔ حالیہ برسوں میں اندرون و بیرون گلگت سے سینکڑوں خاندان یہاں آ کر آباد ہوئے ہیں، جس کے باعث یہاں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس کے باوجود، یہ ایک افسوس ناک حقیقت ہے کہ سکوار میں آج تک نہ تو لڑکیوں کے لیے اور نہ ہی لڑکوں کے لیے کوئی سرکاری ہائی اسکول قائم کیا گیا ہے۔ دونوں کے لیے صرف مڈل سطح تک تعلیمی ادارے موجود ہیں، جو بڑھتی ہوئی آبادی اور تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے سے قاصر ہیں۔

نتیجتاً، علاقے کے طلبہ و طالبات، خاص طور پر بچیاں، مڈل کے بعد تعلیم ترک کرنے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔ یہ صورت حال صرف ایک فرد یا خاندان کا مسئلہ نہیں بلکہ معاشرتی ترقی کے پورے عمل میں رکاوٹ ہے۔

ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں دنیا تیزی سے ڈیجیٹل، سائنسی اور تکنیکی ترقی کی جانب گامزن ہے۔ آج تعلیم صرف روایتی کتابی علم تک محدود نہیں رہی بلکہ ڈیجیٹل مہارت، سائنسی شعور اور فنی تربیت وقت کی بنیادی ضرورت بن چکے ہیں۔ ملازمتوں، خود انحصاری اور سماجی شعور کا انحصار تعلیم پر ہے۔ اگر سکوار جیسے علاقے میں تعلیمی سہولیات فراہم نہ کی گئیں تو یہاں کی نوجوان نسل جدید دنیا سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت کھو بیٹھے گی۔

سکوار میں لڑکیوں کی تعلیم کی صورت حال مزید تشویشناک ہے۔ مڈل کے بعد قریبی ہائی اسکول نہ ہونے کی وجہ سے بچیوں کو شہر جانا پڑتا ہے، جو نہ صرف مہنگا بلکہ غیرمحفوظ بھی ہے۔ اسی لیے اکثر والدین مڈل کے بعد بچیوں کی تعلیم روکنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ یہ محرومی پورے معاشرے کو متاثر کرتی ہے کیونکہ ایک تعلیم یافتہ لڑکی ایک تعلیم یافتہ خاندان کی بنیاد رکھتی ہے۔

سکوار میں ہائی اسکول کا قیام اب محض ایک تعلیمی سہولت نہیں بلکہ ایک سماجی انصاف کی علامت بن چکا ہے۔ عرصہ دراز سے سکوار اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا یہ دیرینہ اور پُرخلوص مطالبہ ہے کہ علاقے کے موجودہ مڈل اسکولوں کو فوری طور پر ہائی اسکول میں اپ گریڈ کیا جائے تاکہ لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کو ان کے بنیادی تعلیمی حق سے محروم نہ رکھا جائے۔ ہم حکومت گلگت بلتستان، محکمہ تعلیم اور تمام متعلقہ اداروں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری اقدامات کے تحت سکوار میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ ہائی اسکول قائم کیے جائیں۔

اس کے لیے اضافی کلاس رومز، سائنس و کمپیوٹر لیب، لائبریری اور تربیت یافتہ اساتذہ کی فراہمی ناگزیر ہے تاکہ آئندہ تعلیمی سال سے سکوار کے طلبہ و طالبات کو ہائی اسکول کی سطح کی تعلیم ان کے اپنے علاقے میں میسر آ سکے۔

دیہی علاقوں کی ترقی کا راستہ تعلیم سے ہو کر گزرتا ہے۔ سکوار جیسے علاقے میں ہائی اسکول کا قیام وقت کی سب سے اہم ضرورت بن چکا ہے۔ اگر ہم واقعی ایک روشن، باوقار اور باخبر معاشرہ چاہتے ہیں تو ہمیں دیہی علاقوں کی تعلیمی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔ سکوار کی نئی نسل تعلیم کی منتظر ہے — سوال یہ ہے: کیا ہم اُن کی آواز سننے کو تیار ہیں؟

12/01/2022

مارخور اللّه کی طرف سے گلگت بلتستان کے باسیوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ۔
آیے اس نعمت کی حفاظت کریں اور آنے والی نسلوں کو اس قیمتی جنگلی جانور کے ثمرات پہنچائیں ۔
قدرتی وسائل کی حفاظت ہمارا فرض 💓💓💓

31/10/2019

جشن آزادی مبارک 🇵🇰✌

Photos from Sakwar Gilgit-Baltistan's post 27/10/2019

سکوار مین شاہراہ پر سپیڈ بریکر کی عدم تنصیب سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئی ہے مگر کوئی پرسان حال نہیں۔

سکوار مین روڑ کے قریب واقع مسجد طوبیٰ اور سکوار مین روڈ سے آبادی کی طرف جانے والی سٹرک پر سپیڈ بریکر جلداز جلد تنصیب کیا جائے ۔
سکوار یوتھ، سکوار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن و اہلیان سکوار۔

سکوار مین شاہراہ پر اسپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں مگر حکومت کی طرف سے کو ئی توجہ نہیں ہے جس کے نتیجے میں کئی انسانی زندگیاں بھی ضائع ہوئی ہے مسجد طوبیٰ کے لئے نمازی حضرات کو بھی روزانہ کی بنیاد پر شاہراہ کو کراس کر کے ہی مسجد میں آنا پڑتا ہے اس کے علاوہ سکول ،کالج اور یونیورسٹی آنے جانے والے طلبہ و طالبات کو بھی ہميشہ ہی شاہراہ کو کراس کرنا ہوتا ہے اور مسجد کے اطراف میں بسنے والی آبادی کے عوام الناس کا بھی آنا جانا اسی راستے سے ہی ہوتا ہے اسی طرح سکوار آبادی کی طرف مڑنے والی سٹرک پر بھی سپیڈ بریکر نصب کر نا ضروری ہے کیونکہ سکوار کے علاقے میں شاہراہ قائداعظم ون وے ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بہت تیزی سے ہو رہی ہے تو دوسری طرف ہیوی ٹریفک کا گز بھی اسی شاہراہ سے ہی ہوتی ہے جس کے باعث حادثات کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے ۔
کچھ عرصہ پہلے
اہلیان سکوار کی طرف سے سپیڈ بریکر کے عدم تنصیب کے خلاف احتجاج کر کے شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا تھا تو ڈپٹی کمشنر گلگت نے عوام کے ساتھ وعدہ بھی کیا تھا سپیڈ بریکر نصب کر وانےکا مگر تا حال وہ وعدہ پورا نہیں ہو سکا ہے ۔لہذا اب سکوار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، سکوار یوتھ اور اہلیان سکوار پر زور الفاظ میں ڈپٹی کمشنر صاحب وزیر تعمیرات، سیکرٹری تعمیرات اور دیگر حکام سے مطالبہ کرتے ہے کہ وہ جلد از جلد مسجد طوبیٰ اور سکوار آبادی کی طرف جانے والی سٹرک پر اسپیڈ بریکر نصب کروانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو سکیں ۔

26/09/2019

وزیر آعلیٰ گلگت بلتستان کے حلقے کے عوام زندگی کی بنیادی ضروریات اور سہولیات سے یکسر محروم ، اہلیان سکوار اپنی بنیادی ضروریات زندگی کی عدم فراہمی پر سراپا احتجاج ۔۔۔ میڈیا کوریج
شکریہ : کے- ٹو ٹیلی ویژن نیٹ ورک
شکریہ : زوہیب اختر
Regards: Team S.S.O

10/07/2019

Don't forget your culture, our culture our identity!


24/05/2019

سکوار گلگت بلتستان ۔ بارش کا خوب صورت منظر 💞

25/03/2019

Saladeer Hussein Hailing from Sakwar GB Elected as President

25/03/2019

گلگت بلتستان کی قدیمی رسم (اینلئے کریلو) جس میں موسم بہار کی آمد پر ایک خصوصی نیاز کا ا ھتما م کیا جاتا ہے ، سال نو کی آمد پر علاقے میں پانی کی نعمت میں فراوانی اور رزق میں اضافے کے لیے خصوصی د عایں مانگی جاتی ہیں ۔ ایسے اجتماعا ت اھل علاقہ کے اتحاد و اتفاق میں کلید ی کردار ادا کرتے ہیں ۔ اس سال بھی ہر سال کی طرح نوروز کے موقعے پر سکوار میں اس اجتماعی نیاز کے پروگرام کا انعقاد ہوا۔ اتحاد و اتفاق کی عملی مثال اس پروگرام میں ملاحظہ فرمائیں گلگت بلتستان کے نامور دانشور اینکر جناب انصار حسین مدنی کے ساتھ ۔





08/10/2018

گلگت شہر کا ایک تاریخی منظر (1934)
فوٹو : رائل ایئر فورس

12/07/2018

Beautiful view of danyore from

07/01/2018

Meray Dais main || GB National Song||

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Sakwar
Gilgit
15100