Information Department Gilgit-Baltistan

Information Department Gilgit-Baltistan

Share

IDGB is the principal media communication wing of Government of the Gilgit-Baltistan.

03/06/2026

گلگت :گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

گلگت:بلدیاتی انتخابات دو اگست کو ہونگے،چیف الیکشن کمشنر

گلگت:نو جون سے پندرہ جون تک کاغذات نامزدگی جمع کراۓ جائیں گے،راجہ شہباز خان

گلگت:گلگت بلتستان میں 22 سال بعد بلدیاتی انتخاب ہورہے ہیں ،چیف الیکشن کمشمر

گلگت:گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان (تمغہ شجاعت)نے باقاعدہ دستخط کردئیے.

Chief Election Commissioner Secretariat Gilgit Baltistan
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

02/06/2026

مشیر وزیراعظم پاکستان برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور ریاستی و سرحدی امور، شبیر احمد عثمانی اپنے ایک ہفتہ دورۂ گلگت بلتستان کے سلسلے میں سکردو پہنچ گئے۔
سکردو آمد پر وزارتِ امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، گلگت بلتستان کونسل اور وفاقی حکومت کے سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دورۂ گلگت بلتستان کے مختلف امور، عوامی رابطوں اور آئندہ مصروفیات کے حوالے سے ابتدائی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
مشیر وزیراعظم اپنے دورے کے دوران مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے اور سیاسی و سماجی شخصیات، علماء کرام، عمائدین، نوجوانوں اور پارٹی رہنماؤں و کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ آئندہ عام انتخابات، عوامی مسائل اور خطے کی ترقی سے متعلق امور پر بھی مشاورت کریں گے۔

01/06/2026

حکومت گلگت بلتستان
ازدفترمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ،گلگت کارڈیک ہسپتال
گلگت بلتستان

پریس ریلیز
گلگت کارڈیک ہسپتال میں جدید ترین کیتھ لیب کا افتتاح، یکم جون 2026 سے انجیوگرافی سروسز کا باقاعدہ آغاز

گلگت، 31 مئی 2026: گلگت بلتستان میں امراضِ قلب کے علاج کے شعبے میں ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر گلگت کارڈیک ہسپتال میں جدید ترین کیتھ لیب کا باقاعدہ افتتاح یکم جون 2026 سے کیا جا رہا ہے۔ حکومتِ پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ اس جدید سہولت کے فعال ہونے سے گلگت بلتستان کے عوام کو پہلی مرتبہ اپنے علاقے میں انجیوگرافی جیسی اہم تشخیصی اور علاجی خدمات دستیاب ہوں گی، جس سے مریضوں کو علاج کے لیے ملک کے دیگر شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت میں نمایاں کمی آئے گی۔
سیکرٹری صحت گلگت بلتستان آصف اللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ کیتھ لیب کا قیام خطے میں امراضِ قلب کے علاج کے لیے خود انحصاری کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل امیجنگ اور انٹروینشنل ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ سہولت خطے کے عوام کو معیاری اور بروقت طبی خدمات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
واضح رہے کہ گلگت کارڈیک ہسپتال میں او پی ڈی اور تشخیصی خدمات کا آغاز 23 ستمبر 2023 کو کیا گیا تھا، جہاں سی ٹی انجیوگرافی، ریڈیو فلوروسکوپی، ای سی جی اور ایکو سمیت متعدد جدید تشخیصی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کے تحت کیتھ لیب کے فعال ہونے سے انجیوگرافی سمیت مختلف انٹروینشنل کارڈیالوجی خدمات چوبیس گھنٹے ایمرجنسی کوریج کے ساتھ منصوبے کے فیز-III میں، پلاننگ کمیشن اسلام آباد سے پی سی-I کی منظوری کے بعد کارڈیک سرجری کی خدمات کا بھی آغاز کیا جائے گا، جس سے امراضِ قلب کے مکمل علاج کی سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا سکیں گی۔
اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گلگت کارڈیک ہسپتال ڈاکٹر سید سرتاج حسین رضوی نے سیکریٹری صحت گلگت بلتستان جناب آصف اللہ خان کی خصوصی سرپرستی، رہنمائی اور مسلسل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر کفایت کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بھرپور تعاون کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں کے باعث منصوبہ کامیابی سے تکمیل کے مراحل طے کر سکا۔
ڈاکٹر سید سرتاج حسین رضوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فیز-II کے فعال ہونے کے بعد گلگت کارڈیک ہسپتال گلگت بلتستان اور ملحقہ علاقوں کے عوام کے لیے امراضِ قلب کے علاج کا ایک مرکزی اور جدید طبی مرکز بن کر ابھرے گا، جس سے خطے میں صحت کی سہولیات کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ
گلگت کارڈیک ہسپتال، گلگت

Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Health Department Gilgit Baltistan
Gilgit Cardiac Hospital

31/05/2026

*الیکشن کمیشن گلگت بلتستان*
*پریس ریلیز بابت پریس کانفرنس*
*31 مئی 2026*

گلگت
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد کے دوران انتخابی ضابطۂ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر پرووینشل الیکشن کمشنر عابد رضا بھی ہمراہ تھے۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا کہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے، امن و امان کی صورتحال خراب کرنے یا اشتعال انگیزی پھیلانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔گلگت میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا بنیادی مقصد صاف، شفاف، غیر جانبدار اور پرامن انتخابات کا انعقاد ہے تاکہ ووٹرز آزادانہ ماحول میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے موثر مانیٹرنگ نظام پہلے ہی نافذ کیا جا چکا ہے جبکہ مانیٹرنگ افسران کو مکمل اختیارات تفویض کیے گئے ہیں تاکہ وہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے انتخابی ماحول کو متاثر کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جو انتخابی ضابطۂ اخلاق اور تعزیرات پاکستان کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ ایسے اقدامات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
چیف الیکشن کمشنر نے مزید بتایا کہ حالیہ دنوں میں بعض سیاسی شخصیات اور وفاقی وزراء کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے مانیٹرنگ افسران کی جانب سے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی امیدوار یا سیاسی جماعت کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں برتا جائے گا اور قانون کا اطلاق سب پر یکساں ہوگا۔
اایک سوال کے جواب میں راجہ شہباز خان نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے اپنے دورہ گلگت بلتستان کے لیے باقاعدہ این او سی حاصل کیا ہے اور ان کی تمام سرگرمیاں مروجہ قوانین اور قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق یا دیگر صوبوں سے آنے والی ہر شخصیت کے لیے قانونی تقاضوں کی تکمیل اور پیشگی اجازت حاصل کرنا لازمی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ انتخابی مہم کے دوران کسی امیدوار کو جلوس، ہنگامہ آرائی یا امن عامہ کو متاثر کرنے والی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر کوئی امیدوار یا سیاسی کارکن ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں نااہلی سمیت دیگر قانونی اقدامات بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان انتخابات کے شفاف، منصفانہ اور پرامن انعقاد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور انتخابی عمل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

*جاری کردہ*
*شعبہ تعلقات عامہ*
*الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ، گلگت بلتستان*

29/05/2026

سکردو(جنرل رپورٹر) نگراں وزیر اطلاعات، نشریات و انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان غلام عباس معروف عالمِ دین شیخ موسیٰ علی دانش مرحوم کی وفات پر چندا میں ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔ غلام عباس نے مرحوم کی دینی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ موسیٰ علی دانش مرحوم ایک باوقار مذہبی شخصیت تھے، جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

29/05/2026

سکردو میں بچوں کے علاج کیلئے جدید ٹیلی میڈیسن سہولت فعال، آر ایچ کیو اسپتال میں کیمرے نصب، نرس بھی تعینات

سکردو (نمائندہ خصوصی) گلگت بلتستان خصوصاً بلتستان ڈویژن کے عوام کیلئے صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں چائلڈ لائف فاو ¿نڈیشن کے تعاون سے آر ایچ کیو اسپتال سکردو میں بچوں کیلئے جدید ٹیلی میڈیسن سہولت باقاعدہ فعال کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چائلڈ ایمرجنسی/نرسری وارڈ میں جدید کیمرے اور آن لائن مانیٹرنگ سسٹم نصب کر دیے گئے ہیں، جبکہ چائلڈ لائف فاونڈیشن کی جانب سے ایک تربیت یافتہ نرس بھی تعینات کردی گئی ہے تاکہ بچوں کو 24 گھنٹے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس سہولت کے تحت اب سکردو میں زیر علاج بچوں کا معائنہ، مشاورت اور ایمرجنسی رہنمائی ملک کے بڑے شہروں میں موجود ماہر بچوں کے ڈاکٹرز آن لائن فراہم کریں گے۔ جدید آڈیو و ویڈیو سسٹم کے ذریعے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز مریض بچوں کی حالت کا مسلسل جائزہ لے سکیں گے۔ نگراں وزیر اطلاعات و آئی ٹی گلگت بلتستان غلام عباس نے اس پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ سکردو میں ٹیلی میڈیسن سہولت کی عملی دستیابی خطے کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے بچوں کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی کیلئے یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت کے آغاز اور توسیع میں انہوں نے ذاتی طور پر چائلڈ لائف فاو ¿نڈیشن سے مسلسل رابطہ رکھا تاکہ بلتستان کے عوام کو جدید طبی سہولیات میسر آسکیں۔ غلام عباس نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں سکردو میں مکمل جدید چائلڈ ایمرجنسی یونٹ بھی قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے وزیر صحت ڈاکٹر نیاز احمد اور چائلڈ لائف فاو ¿نڈیشن کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف بچوں کو بروقت علاج میسر آئے گا بلکہ بڑے شہروں کے مہنگے سفر اور عوام کے مالی بوجھ میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ عوامی حلقوں نے آر ایچ کیو اسپتال سکردو میں ٹیلی میڈیسن سہولت کے آغاز کو صحت کے شعبے میں ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان اور چائلڈ لائف فاونڈیشن کے اقدامات کو سراہا ہے۔

29/05/2026

پریس ریلیز

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان شبیر میر نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی فون کال اٹینڈ نہیں کی۔ ترجمان کے مطابق جب خیبر پختونخوا سے فون کال موصول ہوئی اُس وقت نگران وزیر اعلیٰ کمر میں تکلیف کے باعث زیرِ معائنہ و علاج تھے۔ جیسے ہی ڈاکٹرز کا معائنہ مکمل ہوا، نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کال بیک کی، تاہم آگے سے بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا دستیاب نہیں ہیں۔

ترجمان شبیر میر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا اور تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شفاف، آزاد اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن اور متعلقہ ادارے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے آنے والے بعض سیاسی رہنماؤں نے ضابطہ اخلاق اور طے شدہ قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کیا۔ ترجمان کے مطابق الیکشن مانیٹرنگ آفیسر جی بی ایل اے 2 کی نشاندہی پر متعلقہ حکام نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گلگت بلتستان سے واپس بھیج دیا، تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ قانون سے بالاتر کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

28/05/2026

28 مئی یومِ تکبیر کے موقع پر وزیر اطلاعات گلگت بلتستان غلام عباس کا خصوصی پیغام

وزیر اطلاعات ونشریات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان غلام عباس نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء پاکستان کی قومی تاریخ کا وہ تاریخی دن ہے جب پوری قوم نے اتحاد، جرات اور خودداری کی مثال قائم کرتے ہوئے دنیا کو یہ باور کرایا کہ پاکستان اپنے دفاع، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر دراصل قومی وقار، سائنسی ترقی اور دفاعی خود انحصاری کی علامت ہے۔ پاکستان نے عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی قوت بن کر نہ صرف اپنے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا بلکہ خطے میں طاقت کے توازن کو بھی یقینی بنایا۔ یہ کامیابی ہمارے سائنسدانوں، افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے عزم و حوصلے کا نتیجہ تھی۔

غلام عباس نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس عہد کی یاد دلاتا ہے کہ ہم ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے متحد ہو کر کام کریں گے۔ پاکستان کی مضبوطی صرف دفاعی قوت میں نہیں بلکہ قومی اتحاد، معاشی استحکام، نوجوانوں کی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں بھی مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ کی طرح وطنِ عزیز کے دفاع اور قومی مفادات کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ یومِ تکبیر ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں اور قومی خودمختاری کے تحفظ کیلئے دی جانے والی جدوجہد کی بھی یاد دلاتا ہے۔

وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن رکھے اور وطنِ عزیز کو ہر اندرونی و بیرونی خطرے سے محفوظ فرمائے۔

Ghulam Abbas Khaksar

28/05/2026

یومِ تکبیر پاکستان کی خودمختاری، دفاعی طاقت اور قومی وقار کی علامت ہے، ترجمان نگران حکومت گلگت-بلتستان شبیر میر

گلگت : ترجمان نگران حکومت گلگت-بلتستان شبیر میر نے 28 مئی یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یومِ تکبیر پاکستانی قوم کے عزم، اتحاد اور ناقابلِ تسخیر دفاع کی یاد دلاتا ہے۔ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف اپنے دفاع کو مضبوط بنایا بلکہ پوری دنیا پر واضح کردیا کہ پاکستانی قوم اپنی سلامتی اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر اس قومی جرات، بصیرت اور قربانی کی علامت ہے جس نے پاکستان کو عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنایا۔ یہ دن ہمیں اپنے قومی ہیروز، سائنسدانوں، افواجِ پاکستان اور اُن تمام شخصیات کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔

شبیر میر نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد، استحکام اور یکجہتی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ پاکستان کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے ہم سب کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ مضبوط، خودمختار اور پرامن ریاست کے طور پر آگے بڑھتا رہے گا اور قوم ہر چیلنج کا مقابلہ اتحاد اور حوصلے کے ساتھ کرے گی۔
۔
جاری کردہ
دفتر ترجمان نگران وزیر اعلیٰ
گلگت بلتستان

28/05/2026

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی پیغام
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے 28 مئی یومِ تکبیر کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یومِ تکبیر ہماری قومی تاریخ کا ایک سنہرا دن ہے، جب پاکستان عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طور پر اُبھرا۔28 مئی 1998ء کو پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے بعد وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر بن گیا اور جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن قائم ہوا۔ 11 مئی 1998ء کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں نے نہ صرف ہمسایہ ملک کے جارحانہ عزائم کو بے نقاب کیا بلکہ خطے میں امن اور طاقت کے توازن کو بھی شدید خطرات سے دوچار کر دیا۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کا تقاضا تھا کہ تمام تر دباؤ اور مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی مفاد میں اہم اور جرات مندانہ فیصلے کئے جائیں۔ یومِ تکبیر ہمیں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے عہد کی تجدید کریں۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ دن اس عزم کی تجدید کا بھی مظہر ہے کہ ہم ملکی سالمیت، خودمختاری اور تعمیر و ترقی سے متعلق ہر فیصلے میں قومی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھیں گے۔نگران وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت اور عوام کی بھرپور تائید و حمایت سے پاکستان کو مزید مضبوط، ناقابلِ تسخیر اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کا سفر جاری و ساری رہے گا۔

Chief Minister Gilgit-Baltistan

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

https://gbinfo.gov.pk/

Address


Directorate Of Information Department Opposite LG & Road Complex Jutial Gilgit
Gilgit
15100