Social Development Department GB

Social Development Department GB

Share

This page is to promote activities of the SW, PW, WD, HR/CR and YA GB

27/05/2026

گلگت :-

مشیر برائے سوشل ویلفیئر، پاپولیشن ویلفیئر، وویمن ڈویلپمنٹ، ہیومن و چائلڈ رائٹس اور یوتھ افیئرز حکومت گلگت بلتستان، Syeda Fatima Mosavi نے عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر گلگت بلتستان کے عوام، تمام سرکاری و سماجی اداروں، افسران، ملازمین، سماجی کارکنان اور فلاحی تنظیموں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے اور ہمیں ایثار، صبر، محبت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے۔ یہ مقدس تہوار باہمی اتحاد، بھائی چارے اور ضرورت مند افراد کی مدد کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر، پاپولیشن ویلفیئر، وویمن ڈویلپمنٹ، ہیومن و چائلڈ رائٹس اور یوتھ افیئرز سے وابستہ تمام محکمے معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ حکومت گلگت بلتستان عوامی فلاح و بہبود، خواتین کے حقوق، بچوں کے تحفظ، انسانی حقوق کے فروغ اور نوجوانوں کی مثبت و تعمیری سرگرمیوں کے لیے اپنی کوششیں مزید مؤثر بنائے گی۔

مشیر سوشل سیکٹر Syeda Fatima Mosavi نے کہا کہ عید کی حقیقی خوشیاں اسی وقت مکمل ہوتی ہیں جب ہم اپنے اردگرد موجود غریب، یتیم، نادار اور مستحق افراد کو بھی ان خوشیوں میں شامل کریں۔

انہوں نے دعا کی کہ عیدالاضحیٰ پاکستان، گلگت بلتستان اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، ترقی، خوشحالی اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آئے۔

Photos from Social Development Department GB's post 23/05/2026

گلگت:-


*گلگت بلتستان میں “فرسٹ ہوم گارڈننگ کمپیٹیشن 2026” کامیابی سے منعقد، پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم*

خواتین کی تخلیقی صلاحیتوں، ماحول دوست طرزِ زندگی اور گھریلو باغبانی کے فروغ کے لیے منعقدہ “1st Home Gardening Competition 2026” کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ مقابلے میں خواتین و حضرات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور اپنے خوبصورت، تخلیقی اور ماحول دوست ہوم گارڈنز پیش کیے۔
منتظمین کی جانب سے تمام شرکاء اور بالخصوص پوزیشن ہولڈرز کو دلی مبارکباد پیش کی گئی۔

اس موقع پر منتظمین نے کہا کہ یہ کامیاب ایونٹ مشیر برائے سوشل ڈویلپمنٹ، ترقیِ نسواں و امورِ نوجوانان محترمہ سیدہ فاطمہ موسوی کے وژن اور رہنمائی کا نتیجہ ہے، جنہوں نے خواتین کو مثبت، تخلیقی اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ہمیشہ عملی اقدامات کی حوصلہ افزائی کی۔

منتظمین نے مقابلے میں حصہ لینے والے تمام خواتین و حضرات، جیوری ممبرز اور آرگنائزنگ ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی دن رات محنت اور تعاون سے یہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف ماحول دوستی کو فروغ دیتی ہیں بلکہ خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام شرکاء آئندہ بھی اس پلیٹ فارم سے جڑے رہیں گے اور ستمبر میں منعقد ہونے والے مزید بڑے اور مؤثر پروگرامز میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔

Photos from Social Development Department GB's post 16/05/2026

گلگت:-

*مشیر سوشل ڈویلپمنٹ سیدہ فاطمہ موسوی کا دیدارگاہ پسو گوجال کا دورہ*

مشیر برائے سوشل ڈویلپمنٹ، ترقیِ نسواں و امورِ نوجواناں محترمہ سیدہ فاطمہ موسوی نے پسو گوجال میں دیدارگاہ کا دورہ کیا اور پرنس رحیم آغا خان کو گلگت بلتستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے رضاکاروں، خواتین، نوجوانوں اور کونسل نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ آغا خان خاندان کی تعلیم، صحت اور سماجی ترقی کے شعبوں میں خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرنس رحیم آغا خان کا دورہ خطے میں امن، بین المسالکی ہم آہنگی، بھائی چارے اور ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے دیدارگاہ میں پودا بھی لگایا اور دیدار کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
محترمہ سیدہ فاطمہ موسوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام اتحاد، امن اور خوشحالی کے سفر کو مل کر آگے بڑھائیں-

13/05/2026

گلگت :-

*مشیر برائے سوشل سیکٹر گلگت بلتستان سیده فاطمہ موسووی* نے سیکریٹری سوشل سیکٹر کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں *ایڈیشنل سیکریٹری عارف تحسین* اور *ڈپٹی ڈائریکر سوشل ویلفیئر جمیلہ شیر* بھی موجود تھیں۔

دورے کے *دوران سیکریٹری سوشل سیکٹر منصور عالم صاھب* نے محکمہ کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف پروگرامز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ سوشل سیکٹر کی جانب سے خواتین، بچوں، بزرگ شہریوں، خصوصی افراد اور دیگر کمزور طبقات کی بہتری کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بریفنگ میں مختلف اضلاع میں جاری فلاحی منصوبوں، سوشل پروٹیکشن پروگرامز، کمیونٹی ڈویلپمنٹ سرگرمیوں، خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات اور نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

سیکریٹری سوشل سیکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت گلگت بلتستان سماجی ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے تعلیم، ہنر مندی، تحفظ اور بحالی کے پروگرامز کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مختلف کیپیسٹی بلڈنگ سنٹرز، یوتھ ریسورس سنٹرز اور خصوصی افراد کی فلاح کے لیے جاری سکیموں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

بریفنگ کے دوران “اسپیشل سویٹ ہوم” کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، جس میں وہاں مقیم خصوصی بچوں کو فراہم کی جانے والی رہائشی، تعلیمی، طبی اور بحالی کی سہولیات کے بارے میں بتایا گیا۔ سیکریٹری سوشل سیکٹر نے کہا کہ خصوصی بچوں کی بہتر نگہداشت، ذہنی و جسمانی نشوونما اور انہیں معاشرے کا فعال حصہ بنانے کے لیے ادارے میں مختلف اصلاحاتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر مشیر برائے سوشل سیکٹر سيده فاطمہ موسووی نے محکمہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود خصوصاً خواتین، بچوں اور خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

13/05/2026

گلگت بلتستان :-

*گلگت بلتستان میں خیراتی اداروں کی رجسٹریشن و ریگولیشن کے نظام کو فعال بنانے کیلئے مختلف افسران کو اضافی ذمہ داریاں تفویض*

حکومتِ گلگت بلتستان، محکمہ سوشل ویلفیئر، پاپولیشن ویلفیئر، ویمن ڈویلپمنٹ، ہیومن/چائلڈ رائٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خیراتی اداروں کی رجسٹریشن، ریگولیشن اور سہولت کاری کے نظام کو مؤثر اور فعال بنانے کیلئے مختلف اضلاع میں متعلقہ افسران کو اضافی ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام گلگت بلتستان کابینہ کے فیصلے اور جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کابینہ ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے، تاکہ گلگت بلتستان چیریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کے تحت خیراتی اداروں کی نگرانی اور امور کو باقاعدہ طریقے سے چلایا جاسکے۔
نوٹیفکیشن کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کو اتھارٹی کے امور کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ مختلف اضلاع میں تعینات سوشل ویلفیئر آفیسرز کو متعلقہ اضلاع میں خیراتی اداروں کی رجسٹریشن اور ریگولیشن کے فرائض انجام دینے کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں گلگت، ہنزہ و نگر، سکردو و شگر، دیامر، استور، غذر، گانچھے اور کھرمنگ کے اضلاع کیلئے متعلقہ سوشل ویلفیئر افسران کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ مزید برآں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیومن رائٹس گلگت بلتستان کو اتھارٹی کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ سوشل ویلفیئر کے مطابق اس اقدام کا مقصد خیراتی اداروں کے نظام میں شفافیت، بہتر رابطہ کاری، قانونی تقاضوں کی تکمیل اور عوامی فلاحی سرگرمیوں کو منظم انداز میں فروغ دینا ہے تاکہ صوبے میں سماجی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے-

Photos from Social Development Department GB's post 07/05/2026

گلگت :-

*مشیر وویمن ڈویلپمنٹ سیدہ فاطمہ موسوی کا کیپیسٹی بلڈنگ سنٹر گلگت کا دورہ، خواتین کی فنی تربیت کے فروغ پر زور*

خواتین کی ترقی اور خودمختاری کے فروغ کے لیے *مشیر برائے وویمن ڈویلپمنٹ ، Syeda Fatima Mosavi* نے گلگت میں قائم کیپیسٹی بلڈنگ سنٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے میں جاری مختلف تربیتی پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران آئی ٹی، فری لانسنگ اور کچن/ووکیشنل اسکلز سے متعلق تربیتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا گیا۔ مشیر موصوفہ نے تربیت حاصل کرنے والی خواتین اور طالبات سے ملاقات کی اور ان کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ہنر اور ٹیکنالوجی سے آراستہ خواتین معاشی خودمختاری حاصل کر کے معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت خواتین کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

*اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وویمن ڈیویلپمنٹ جناب سید مجاہد علی شاہ* بھی موجود تھے۔ انہوں نے کیپیسٹی بلڈنگ سنٹر کے مختلف پروگرامز، تربیتی کورسز اور خواتین کی استعداد کار بڑھانے کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ خواتین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ خواتین فری لانسنگ، آئی ٹی اور گھریلو صنعتوں کے ذریعے باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔

*ڈپٹی ڈائریکٹر وومن ڈویلپمنٹ جناب سید مجاھد علی شاہ* نے اس موقع پر کیپیسٹی بلڈنگ سینٹر کو درپیش مختلف مسائل اور ضروریات سے بھی مشیر ویمن ڈویلپمنٹ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے ادارے کو درکار سہولیات، وسائل اور تربیتی پروگراموں کے مزید فروغ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مناسب حکومتی معاونت سے مرکز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

Photos from Social Development Department GB's post 05/05/2026

گلگت:-


*گلگت بلتستان میں نیشنل پالیسی آن ایجنگ پر دو روزہ صوبائی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد*

گلگت بلتستان میں بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے مؤثر تحفظ کے لیے نیشنل پالیسی آن ایجنگ کے حوالے سے دو روزہ صوبائی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد یوتھ ریسورس سنٹر، گلگت میں کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد مجوزہ قومی پالیسی میں صوبائی سطح پر درپیش مسائل، ضروریات اور قابلِ عمل تجاویز کو شامل کرنا تھا۔
ورکشاپ میں مختلف متعلقہ محکموں کے فوکل پرسنز، سول سوسائٹی کے نمائندگان، ماہرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وفاقی وزارتِ انسانی حقوق سے نمائندگان اور پف ٹیک گلگت بلتستان (PIFTC) کے اراکین نے بھی بھرپور شرکت کی۔

*ایڈیشنل سیکریٹری سوشل سیکٹر گلگت بلتستان، جناب عارف تحسین* نے سیشن کی صدارت کی اور بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پالیسی آن ایجنگ ایک نہایت اہم پیش رفت ہے، جس کے ذریعے بزرگ شہریوں کو درپیش مسائل کا جامع حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مؤثر پالیسی سازی کے لیے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور مربوط حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بزرگ شہری ہمارے معاشرے کا ایک اہم اور قابلِ احترام حصہ ہیں، جن کی خدمات اور تجربات کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ان کی فلاح و بہبود کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے اور انہیں معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

ایڈیشنل سیکریٹری گلگت بلتستان جناب عارف تحسین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سینئر سٹیزنز کو درپیش چیلنجز، جن میں صحت کی سہولیات تک رسائی، معاشی تحفظ اور سماجی تنہائی شامل ہیں، کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مؤثر پالیسی کے ذریعے نہ صرف ان مسائل کا تدارک ممکن ہے بلکہ بزرگ شہریوں کو باعزت اور باوقار زندگی گزارنے کے بہتر مواقع بھی فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں ہم آہنگی، برداشت اور باہمی احترام کے فروغ کے ذریعے پرتشدد انتہاپسندی (Violent Extremism) جیسے رجحانات کی روک تھام میں بھی مدد مل سکتی ہے، اور اس ضمن میں بزرگ شہریوں کا کردار نہایت اہم ہے جو اپنی دانش اور تجربے کے ذریعے نوجوان نسل کی مثبت رہنمائی کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزارتِ انسانی حقوق سے ڈائریکٹ

Photos from Social Development Department GB's post 05/05/2026

گلگت:-

(UNFPA) پاکستان کے ڈپٹی کنٹری ریپریزنٹیٹو ڈاکٹر گلنارہ کی قیادت میں ایک وفد نے سیکریٹری سوشل ویلفیئر، پاپولیشن ویلفیئر، وویمن ڈیولپمنٹ، ہیومن/چائلڈ رائٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ حکومت Gilgit-Baltistan سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں آبادی اور تولیدی صحت کے شعبے میں پیش رفت اور آئندہ ترجیحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکریٹری سوشل ویلفیئر جناب نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت گلگت بلتستان نے ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے تولیدی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے شعبے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ “صحت مند خاندان پروجیکٹ” اور “صحت کا سفر” جیسے اقدامات کے ذریعے سہولیات تک رسائی بہتر ہوئی ہے، جبکہ Aga Khan Foundation، Aga Khan Health Services اور Family Planning Association of Pakistan نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ مزید برآں جینڈر مین اسٹریمنگ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی استعداد کار میں اضافہ، جینڈر پیریٹی رپورٹ کی تیاری، اور کیپیسٹی سینٹرز کے ذریعے خواتین کو تربیت دے کر انہیں روزگار کے مواقع اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یوتھ ریسورس سینٹرز (YRCs) کے قیام بشمول دیامر اور ہنزہ، طبی و غیر طبی عملے کی استعداد کار میں اضافہ، اور الیکٹرانک کلائنٹ ریکارڈ (ECR) جیسے جدید نظام کے نفاذ سے سروس ڈیلیوری کو مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ پالیسی سطح پر FP-2030 ورکنگ گروپ میں شرکت، ADP 2024-25 کے لیے PC-1 کی تیاری، یوتھ پالیسی 2024 اور مجوزہ پاپولیشن پالیسی 2026-2035 جیسے اقدامات جاری ہیں، جبکہ کم عمری کی شادی اور محفوظ زچگی سے متعلق قانون سازی زیر غور ہے۔
سیکریٹری نے اس امر پر بھی روشنی ڈالی کہ دیامر، کھرمنگ، استور، شگر اور نگر جیسے اضلاع میں صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے اشاریے اب بھی کمزور ہیں، جہاں آبادی میں تیزی سے اضافہ، غذائی قلت، اور ماں و بچے کی شرح اموات اہم چیلنجز ہیں۔ انہوں نے خصوصی افراد (Persons with Disabilities) کی معاونت اور شمولیت کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا، اور ان مسائل کے حل کے لیے تکنیکی معاونت، تحقیق، آؤٹ ریچ پروگرامز کی توسیع، اور انسانی وسائل کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

UNFPA وفد نے حکومت گلگت بلتستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ تولید

Photos from Social Development Department GB's post 29/04/2026

گلگت: گلگت بلتستان کے منسٹر صاحبان جن میں انجینئر الطاف حسین منسٹر ورکس ، غلام عبا س منسٹر انفارمیشن ، سیدہ فاطمہ منسٹرسوشل ویلفیر ، شبیر میر ترجمان وزیر اعلی گلگت بلتستان ، نے آج انڈیپنڈنٹ لیونگ سینٹر (ILC) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مرکز کی جانب سے معذور افراد کی فلاح و بہبود، بحالی (Rehabilitation) اور بااختیاری کے لیے جاری سرگرمیوں اور پروگراموں کو سراہا۔

اس موقع پر مسٹر امجد ندیم، چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) انڈیپنڈنٹ لیونگ سینٹر نے معزز وفد کو مرکز کی کارکردگی، خدمات اور مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انڈیپنڈنٹ لیونگ سینٹر، وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان، سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) اور ہینڈز پاکستان کے اشتراک سے متعدد فلاحی، تربیتی اور بحالی پروگرامز چلا رہا ہے۔ اس وقت سینٹر میں تقریباً 500 خواتین، نوجوانوں اور معذور بچوں کو مختلف شعبہ جات میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے، جن میں سلائی، بُنائی، کڑھائی، فری لانسنگ، پینٹنگ، مہمان نوازی کے انتظامات اور کھاڑی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں کی خواندگی کے لیے ایک تعلیمی مرکز، بحالی خدمات اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے کھلی جگہ بھی موجود ہے۔

مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں معذور افراد کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا منی سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک بھی اسی مرکز میں سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے، جہاں 600 سے زائد افراد کو فری لانسنگ کی تربیت دی جا رہی ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اب تک تقریباً 1200 افراد مختلف ٹریڈز میں ہنر سیکھ کر اپنے مستقبل کو روشن بنا چکے ہیں اور باعزت روزگار کی جانب گامزن ہیں۔

وفد نے مرکز کے ڈسپلے سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں تربیت یافتہ خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کا مشاہدہ کیا اور ان کے معیار کو سراہا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ مرکز میں ایک پروڈکشن اور ویلیو ایڈیشن یونٹ بھی قائم ہے، جہاں خواتین مصنوعات تیار کرکے نہ صرف مقامی مارکیٹ بلکہ مختلف آرڈرز کے ذریعے فروخت کر کے باعزت روزگار حاصل کر رہی ہیں۔

منسٹر صاحبان اور حکام نے انڈیپنڈنٹ لیونگ سینٹر کی کارکردگی کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایل سی طرز کے اداروں کا قیام گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں عمل میں لایا جانا چاہیے -

28/04/2026

گلگت :-

*گلگت بلتستان میں نیشنل پالیسی آن ایجنگ پر دو روزہ صوبائی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد*

گلگت میں بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے مؤثر تحفظ کے لیے نیشنل پالیسی آن ایجنگ کے حوالے سے دو روزہ صوبائی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد یوتھ ریسورس سنٹر، گلگت میں کیا گیا۔ اس اہم سیشن کا مقصد مجوزہ قومی پالیسی میں صوبائی سطح پر درپیش مسائل، ضروریات اور تجاویز کو شامل کرنا تھا۔

ورکشاپ میں سیکریٹری سوشل ویلفیئر، پاپولیشن ویلفیئر، وومن ڈویلپمنٹ، ہیومن/چائلڈ رائٹس اور یوتھ اففائیرز، اور دیگر متعلقہ محکموں کے فوکل پرسنز نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سول سوسائٹی، ماہرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی بھی بھرپور نمائندگی رہی۔

*سیکریٹری سوشل سیکٹر جناب منصور عالم* نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل پالیسی آن ایجنگ موجودہ دور کی ایک اہم ضرورت ہے، کیونکہ بزرگ شہری معاشرے کا قابلِ قدر اثاثہ ہیں جن کے تجربات اور خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بزرگ افراد کو درپیش سماجی، معاشی اور طبی مسائل کے حل کے لیے ایک جامع اور مؤثر پالیسی ناگزیر ہے، جو ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے اور انہیں باوقار زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی کی مؤثر تشکیل کے لیے صوبائی سطح پر تمام متعلقہ اداروں، ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زمینی حقائق، مقامی ضروریات اور دستیاب وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی حکمتِ عملی ترتیب دینا ضروری ہے جو قابلِ عمل ہو اور اس کے مثبت اثرات براہِ راست بزرگ شہریوں کی زندگیوں پر مرتب ہوں۔

ایڈیشنل سیکریٹری سوشل سیکٹر گلگت بلتستان جناب عارف تحسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی اور مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے ہی اس پالیسی کے مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تمام متعلقہ محکمے مشترکہ کاوشوں کے ذریعے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں۔


*وفاقی وزارتِ انسانی حقوق سے ڈائریکٹر جناب عارف* صاحب نے اپنی گفتگو میں نیشنل پالیسی آن ایجنگ کے اہم خدوخال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی کا مقصد بزرگ افراد کے حقوق کا تحفظ، سماجی شمولیت اور انہیں درکار سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Gilgit
15100