Henzal Power Project

Henzal Power Project

Share

𝐖𝐞𝐥𝐜𝐨𝐦𝐞

09/02/2026

گلگت بلتستان چیف کورٹ نے ہینزل 20 میگاواٹ اور نلتر 16 میگاواٹ منصوبوں کی عدم تکمیل سے متعلق مقدمہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر تحریری جواب کے ساتھ پیش ہوں، بصورتِ دیگر عدم حاضری کی صورت میں مذکورہ کمپنیوں کی بولی سیکیورٹی اور پرفارمنس گارنٹی ضبط کرنے اور معاہدہ منسوخ کرنے کی سزا عائد کی جائے گی۔
عدالت کے مختصر حکم کے مطابق، ڈیوٹی جج، جسٹس مشتاق محمد نے مقدمے کی سماعت کے دوران ٹھیکیدار کمپنیاں CNEEC-FWO JV اور HMC کو فریق بناتے ہوئے درخواست میں شامل کر لیا ہے۔
شامل شدہ فریق نمبر 7 CNEEC-FWO JV کو طلب کیا جاتا ہے کہ وہ تحریری وضاحت کے ساتھ عدالت میں پیش ہو اور وجہ بتائے کہ کیوں نہ اس کا معاہدہ منسوخ کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ بولی سیکیورٹی اور پرفارمنس گارنٹی ضبط کی جائیں۔
اسی طرح شامل شدہ فریق نمبر 8 HMC کو بھی طلب کیا جاتا ہے کہ وہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے دعوے کے مطابق منصوبے کی پیش رفت اور تکمیل سے متعلق اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرائے۔
مذکورہ دونوں ٹھیکیدار کمپنیوں کو شوکاز نوٹس کے ہمراہ درخواست کی نقول ارسال کی جائیں معزز عدالت نے ۔ڈپٹی سیکریٹری غلام محمد کو ہدایت کردی کہ وہ صوبائی حکومت اور نومل، ہراموش، بگروٹ، پڈی بنگلہ، کارگاہ اور باسین کے علاقوں کے درمیان مبینہ طور پر طے پانے والے معاہدوں کی نقول عدالت میں جمع کرائیں، جو بجلی کی پیداوار پر ان کے سابقہ حق سے متعلق ہیں۔مزید کہ درخواست کی نقول حاضر فریقین کو فراہم کی جائیں اور انہیں ہدایت کی جائے کہ وہ پیرا وار (نکتہ وار) جوابات جمع کرائیں۔ مزید معزز عدالت نے متعلقہ برائچ کو ہدایت دی کہ خصوصی قاصد کے ذریعے نوٹسز کی تعمیل کرائے اور تعطیلات کے فوراً بعد درخواست کو بینچ کے روبرو پیش کیا جائے۔

05/02/2026

👍👍

26/11/2025

کوئی گلگت کا
ہمدرد دوست
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال صاحب
کو ہینزل پاور پراجیکٹ کے سائیڈ کا بھی راستہ دکھائے

17/11/2025

خـــــــــــــــــبر
𝐆𝐢𝐥𝐠𝐢𝐭 𝐓𝐨𝐝𝐚𝐲....
آج گلگت میں ایپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ھوا جس میں 20 میگاواٹ ہینزل پاؤر پراجیکٹ جسے ٹھیکدار کمپنی کی خواہش پر 40 میگاواٹ بنایا جارہا ہے کی نئی لاگت مبلغ 27 ارب روپے پر غور کرنے کے بعد اس کی منظوری کے لیے فائل سی ڈی ڈبلیو پی بھیجنے پر اتفاق کرلیا گیا ھے جہاں سے منظوری کے بعد حتمی منظوری کے لیے فائل ایکنک بھیجی جائے گی.

03/09/2025

کمپنی کی تجویز کردہ لاگت مسترد
کم لاگت پر 40 میگاواٹ تعمیر کا آغاز کیا جائے
اپیکس کمیٹی اجلاس میں پراجیکٹ کے متعلق فیصلہ

03/09/2025

کمپنیوں کو کم از کم لاگت کی ڈیمانڈ کی ھدایت کردی گئی ہے ۔

03/09/2025

ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں 20 میگاواٹ ہینزل پاؤر پراجیکٹ کو 40 میگاواٹ بنانے پر اتفاق۔

03/09/2025

کل ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ہینزل پاؤر پراجیکٹ 20 یا 40 میگاواٹ بنانے کے حوالے سے فیصلہ ھوگا۔
زرائع

26/08/2025

چیف سیکرٹری کی جانب سے ہینزل پاور پراجیکٹ تعمیر کرنے والی کمپنی کے خلاف کارروائی کا ذکر کرتے ہی کچھ مقامی افسران ایک سیاسی بندے کے زریعے سی ایس کے تبادلے کیلئے سرگرم.
زرائع

22/08/2025

🔊اچھی خبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایف ڈبلیو او ہینزل ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر فوری کام کا آغاز کرنے جا رہا ہے اس حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز اور مقامی لوگوں کے ساتھ کل مورخہ 23 اگست 2025 کو اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا

21/08/2025

ہم جناب *شباب واحد خان* کو چیف انجینئر گلگت ڈویژن تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہمیں پوری امید ہے کہ آپ *ہینزل پاور پراجیکٹ* کی جلد تکمیل میں بھرپور اور کلیدی کردار ادا کریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ نہ صرف اس منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے بلکہ اس منصوبے میں تاخیر کے ذمہ دار عناصر کو بھی بے نقاب کر کے انصاف کے کٹہرے تک لائیں گے۔

ہم دعا گو ہیں کہ آپ اپنی ذمہ داریوں کو خلوص اور دیانت داری سے نبھاتے ہوئے ہینزل پاور پراجیکٹ جیسے اہم منصوبے کو جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

* تنویر احمد خان *

04/08/2025

ھینزل پاور پراجیکٹ کے تکنیکی مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا خصوصی اقدام
وفاقی وزیر آب پاشی معین وٹو سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن کا ھینزل پاور پراجیکٹ کے سائیڈ ایریا کا دورہ، سیکرٹری پاور اور پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفننگ دی، درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا مسائل کے حل کیلئے مشاورت کو جامع سطح پر لے جانے، متعلقہ تمام اداروں کو ایک فورم میں بٹھاکر مشترکہ تجاویز سامنے لانے اور حتمی منظوری کیلئے وزیر اعظم پاکستان کو پیش کرنے کا فیصلہ

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Henzal Gilgit
Gilgit
0923