Muhammad Abbas Tai PTI

Website

Muhammad Abbas Tai  PTI Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad Abbas Tai PTI, Political organisation, Gilgit.

Muhammad Abbas Tai Official
Senior Cabinet Member
PTI Gilgit Baltistan
Candidate Pakistan Tehreek-e-Insaf 🇵🇰 imran khan
Founder Member Pti Gilgit Baltistan Pakistan

” إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ “ As a senior politician within Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI), Mohd Abbas Tai plays a vital role in advocating for the party's vision of justice, equality, and transparency across Pakistan.

27 ستمبر نکلو پاکستان کی خاطر!کراچی سے خیبر اور گلگت بلتستان سے گوادر تک، عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے 27 ستمبر کے...
20/09/2026

27 ستمبر نکلو پاکستان کی خاطر!

کراچی سے خیبر اور گلگت بلتستان سے گوادر تک، عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کو ایک منظم، پُرامن اور بھرپور عوامی جدوجہد بنانے کے لیے ضلع نگر کی قیادت متحرک ہے۔

خالد خورشید خان کی ہدایت پر، محمد عباس طائی، سینئر نائب صدر تحریک انصاف گلگت ڈویژن،اور صدر پی ٹی آئی ضلع نگر جناب کاظم حسین اور کی قیادت میں، اپنے ساتھی کارکنان کے ہمراہ 27 ستمبر کی حکمتِ عملی اور بھرپور شرکت کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ وقت اتحاد، نظم و ضبط اور سیاسی شعور کے ساتھ اپنی آواز بلند کرنے کا ہے۔
27 ستمبر اسلام آباد لانگ مارچ
پاکستان تحریکِ انصاف کا پُرزور مطالبہ بانیِ پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرو
عمران خان کی رہائی — ہمارا مطالبہ، ہماری آواز

ایڈمن: محمد عباس طائی
سینئر نائب صدر تحریک انصاف
گلگت ڈویژن

جن قوتوں نے ہمارے قائد اور کارکنان کو پابندِ سلاسل کیا ہے، انہیں واضح پیغام ہے کہ حق کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔بانیٔ تح...
11/09/2026

جن قوتوں نے ہمارے قائد اور کارکنان کو پابندِ سلاسل کیا ہے، انہیں واضح پیغام ہے کہ حق کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔
بانیٔ تحریکِ انصاف، جناب عمران احمد خان نیازی کی رہائی اور آئینی و جمہوری حقوق کی بحالی کے پُرامن مشن کے لیے ہم 27 ستمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
گلگت بلتستان سے تحریکِ انصاف کا ایک منظم، پُرجوش اور عظیم الشان قافلہ اس جدوجہد میں بھرپور شرکت کرے گا، ان شاء اللہ۔
ہماری طاقت ہمارا اتحاد، ہمارا راستہ آئین و قانون، اور ہمارا عزم عوام کے حقوق کا تحفظ ہے
حق، آئین اور عوامی مینڈیٹ کے لیے پُرامن جدوجہد جاری رہے گی۔

27 ستمبر — اسلام آباد انشاءاللہ

محمد عباس طائی
سینئر نائب صدر، تحریکِ انصاف گلگت ڈویژن

بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف علماء اور عمائدین کا پُرامن احتجاجریاستی اداروں کی جانب سے شیعہ نوجوانوں کی مبینہ بلاجواز گرفت...
31/08/2026

بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف علماء اور عمائدین کا پُرامن احتجاج

ریاستی اداروں کی جانب سے شیعہ نوجوانوں کی مبینہ بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف قائدِ ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی، ہیئتِ علمائے جماعت اور انجمنِ امامیہ کے اراکین اجتماعی طور پر سٹی تھانے پہنچ گئے، جہاں انہوں نے گرفتاری پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آغا سید راحت حسین الحسینی کا مؤقف واضح ہے کہ کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی اور بلاجواز کارروائی قابلِ قبول نہیں۔ اگر نوجوانوں کے ساتھ یہ سلسلہ جاری رہا اور ظلم و ناانصافی کا یہ طرزِ عمل ختم نہ ہوا تو آغا سید راحت حسین الحسینی کے ساتھ گلگت بلتستان کے تمام علماء، عمائدین اور معتبر شخصیات بھی ہر پُرامن اور قانونی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور گرفتاری دینے کے لیے تیار ہوں گے۔

یہ جدوجہد کسی فرد یا ادارے کے خلاف نہیں بلکہ انصاف، قانون کی بالادستی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے لیے ہے۔

ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہمارا حق ہے، اور انصاف کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔



#انصاف

بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف، قائدِ محترم اور ہر دل عزیز رہنما جناب عمران احمد خان نیازی کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کے فی...
18/08/2026

بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف، قائدِ محترم اور ہر دل عزیز رہنما جناب عمران احمد خان نیازی کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کو ہم پاکستان میں جمہوری جدوجہد، آئین و قانون کی بالادستی اور انصاف کی امید کی ایک اہم پیش رفت سمجھتے ہیں۔
محمد عباس طائی، سینئر نائب صدر پاکستان تحریکِ انصاف گلگت ڈویژن کی جانب سے پارٹی کے اصولی اور مضبوط مؤقف، ثابت قدم سیاسی جدوجہد اور وکلاء کی جانب سے عدالتوں میں پیش کیے گئے مؤثر دلائل کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
ہمیں یقین ہے کہ انصاف کی جدوجہد آئین اور عدالتوں کے راستے ہی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ ان شاء اللہ عمران خان جلد مکمل صحت یاب ہوں گے اور اسی آئینی و قانونی جدوجہد کے نتیجے میں رہائی بھی حاصل کریں گے۔

ایڈمن: محمد عباس طائی
سینئر نائب صدر تحریک انصاف گلگت ڈویژن

14/08/2026

اسلام آباد میں محمد سہیل آفریدی نے عمران خان کی یاد تازہ کر دی عوام کا جمِ غفیر، کارکنوں کا جوش اور محبت بھرے جذبات ایک واضح پیغام ہیں: عوامی وابستگی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
یہ صرف ایک اجتماع نہیں، ایک منظم سیاسی شعور، عوامی یکجہتی اور پُرامن جمہوری جدوجہد کی جھلک ہے۔

عوام متحد ہوں، آواز مضبوط ہو، اور فیصلہ آئین و جمہوریت کے مطابق ہو۔ 🇵🇰

محمد عباس طائی
سینئر نائب صدر تحریک انصاف گلگت ڈویژن

پاکستان ہے تو ہم ہیں، ہمارا ایمان پاکستان  ہماری پہچان ہے۔یہ وطن صرف زمین کا ایک ٹکڑا نہیں، بلکہ ہمارے خوابوں، ہماری امی...
14/08/2026

پاکستان ہے تو ہم ہیں، ہمارا ایمان پاکستان ہماری پہچان ہے۔

یہ وطن صرف زمین کا ایک ٹکڑا نہیں، بلکہ ہمارے خوابوں، ہماری امیدوں اور ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل ہے۔ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
آج جشنِ آزادی کے موقع پر ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ پاکستان کی سربلندی، اتحاد اور ترقی کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔
وطن سے وفا، پاکستان سے وفا!
پاکستان ہماری جان، ہماری شان اور ہمارا ایمان ہے۔ 🇵🇰
تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی بہت بہت مبارک ہو۔

محمد عباس طائی
سینیئر نائب صدر، گلگت ڈویژن
پاکستان زندہ باد 🇵🇰

08/08/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 💔
بریسٹر گوہر علی خان کی والدہ محترمہ کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور بریسٹر گوہر علی خان سمیت تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔ 🤲

Address

Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Abbas Tai PTI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share