Muhammad Abbas Tai PTI

Muhammad Abbas Tai  PTI

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad Abbas Tai PTI, Political organisation, Gilgit.

Muhammad Abbas Tai Official
Senior Cabinet Member
PTI Gilgit Baltistan #GBLA_04
Candidate Pakistan Tehreek-e-Insaf 🇵🇰 imran khan
Founder Member Pti Gilgit Baltistan Pakistan

” إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ “ As a senior politician within Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI), Mohd Abbas Tai plays a vital role in advocating for the party's vision of justice, equality, and transparency across Pakistan.

Photos from Muhammad Abbas Tai  PTI's post 14/03/2026

ہم دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ظلم جتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو، اس کا انجام شکست ہے۔ حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔
“دستِ خدا بر سرِ من، خامنہ‌ای رہبرِ من، القدس لنا”
یہ صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک فکر، ایک عقیدہ اور ایک جدوجہد کی علامت ہے۔
جب کوئی قوم ظلم کے خلاف کھڑی ہوتی ہے تو اسے یقین ہوتا ہے کہ اللہ کی مدد اس کے ساتھ ہے۔ ہر تحریک کو ایک رہبر کی ضرورت ہوتی ہے جو امت کو راستہ دکھائے۔
القدس کی آزادی اور مظلوموں کی حمایت ہمارے ایمان کا حصہ ہے
ایمان، قیادت اور مقصد جب ایک ہو جائیں تو قومیں تاریخ بدل دیتی ہیں۔

دستِ خدا بر سرِ من!
خامنہ‌ای رہبرِ من!
القدس لنا!

06/03/2026

گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال سے منسوب کر کے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے اوپر الزامات عائد کرنا ایک گھٹیا سیاسی سازش اور کھلا سیاسی انتقام ہے۔ ایک شخص جو پشاور کے ایک کمرے میں محصور ہو اسے گلگت بلتستان کے حالات کا ذمہ دار قرار دینا عدل، قانون، انصاف اور شہداہ کی توہین ہے۔
گلگت بلتستان کے حالات خراب ہیں تو وہاں موجود ذمہ دار اداروں کی مدد کرتے ہوئے ہم سب کو کو اپنی کارکردگی پر غور کرنا چاہیے۔ کیونکہ کسی نظر بند شخص پر الزام ڈال کر اپنی ناکامیوں سے فرار ممکن نہیں۔
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کچھ عناصر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے کرائے کے لوگوں کو آگے لا کر من گھڑت بیانات دلوارہے ہیں۔ مگر یاد رکھیں کہ گلگت بلتستان کے باشعور عوام اب ان ہتھکنڈوں سے دھوکہ کھانے والے نہیں ہیں۔

ہم اس کردار کشی، جھوٹے الزامات اور سوچی سمجھی سازش کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان تمام محرکات کو سامنے لائیں جو ان حالات میں سیاسی انتقام کی اڑ میں فساد پھیلا رہے ہیں، کیونکہ حق اور سچ کا خدا ہے اور ایک قانون خدا کا بھی ہے جس سے ہم سب کو پناہ مانگنا چاہیے۔

محمد عباس طائی
سینئر نائب صدر
تحریک انصاف گلگت ڈویژن

05/03/2026

لیڈر ہمیشہ لیڈر ہی رہتا ہے وہ کسی مسلک ذات یا فرقے کا نہیں ہوتا یہی تو عظیم لیڈر کی پہچان ہے اللہ پاک تمام شہداء کے درجات بلند کرے اور امت میں ہمیشہ اتحاد اور اتفاق قائم کرے امین

05/03/2026

تم خالد خورشید خان کو غدار ثابت کرنے کا خواب دیکھ رہے ہو؟
یاد رکھو، تمہاری آنے والی نسلیں بھی اس دھرتی کے اس وفادار بیٹے پر غداری کا داغ نہیں لگا سکیں گی۔ اس شخص کے خون میں پاکستان کی وفاداری شامل ہے اس کا ایک ایک ذرہ پاکستان کی محبت سے سرشار ہے، اس کی سوچ، اس کا کردار اور اس کی جدوجہد صرف اور صرف پاکستان کے لیے ہے۔

پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰
خالد خورشید خان پائندہ باد!

03/03/2026

⚔️ امت مسلمہ کے دو عظیم ستون! ⚔️
دو عظیم رہنما، نے نہ صرف اپنے ملک بلکہ پوری امت کی عزت اور حرمت کے لیے قیامت خیز قربانیاں دیں۔ امریکہ اور اسرائیل سمیت تمام یہود و نصاری کے سامنے انہوں نے ڈٹ کر کھڑے ہو کر اسلام، قرآن اور اہل بیت کی تعلیمات کا دفاع کیا۔
جب بھی کفر نے سر اٹھایا، یہ دونوں رہنما چٹان کی مانند کھڑے ہوئے، آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دشمن کو واضح پیغام دیا تمہارے جھوٹے ہتھیار اور طاقت اسلام اور امت مسلمہ کو کبھی شکست نہیں دے سکتے۔
امت کبھی ان کے عزم، حوصلے اور قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتی۔ آج پوری دنیا کے لیے واضح ہو گیا ہے کہ ایمان، شجاعت اور قربانی کی طاقت سے ہی حقیقی دفاع ممکن ہے۔

یہ رہنما ہیں، یہ سپاہی ہیں، یہ امت کے دفاع کے حقیقی حیدر اور خیبر شکن ہیں
یہ محافظ ہیں یہ قرآن اور اہل بیت کے علمبردار ہیں!
امت مسلمہ، اٹھ کھڑی ہو عظیم رہنما ہمیشہ تمہارے حوصلے اور ایمان کی پہچان ہیں۔

03/03/2026

غرور میں ڈوبے طاقت کے پجاریو!
تم نے یہ سمجھا کہ تمہارا ایک قدم تاریخ کا دھارا موڑ دے گا؟
تم نے گمان کیا کہ تمہاری دھمکیوں سے ایمان کے چراغ بجھ جائیں گے؟
نہیں تم نے دراصل اُس فکر کو چھیڑا ہے جو صدیوں کی قربانیوں سے پروان چڑھی ہے۔

03/03/2026

تم نے آگ جلانے کی کوشش کی، مگر یہ وہ شعلہ ہے جو بجھتا نہیں یہ ایمان کا چراغ ہے۔ تم نے گمان کیا کہ تمہاری طاقت سب پر غالب ہے، لیکن تم بھول گئے کہ عقیدہ جب بیدار ہو جائے تو فولادی دیوار بن جاتا ہے۔

یہ وقت ہے ثابت قدمی کا، اتحاد کا، اور اس یقین کا کہ انصاف کا سورج کبھی غروب نہیں ہوتا۔

02/03/2026

تاریخ کی کتابیں گواہ رہیں گی کہ تم نے صرف ایک سرزمین کو نہیں، ایک نظریے کو للکارا ہے۔ تم نے سمجھا یہ محض ایک سیاسی قدم ہے، مگر تم نے دراصل اُس فکر کو چیلنج کیا ہے جو کربلا کی مٹی سے اٹھتی ہے اور حیدری جرأت میں ڈھلتی ہے۔
تم نے بظاہر اُس کو شہید کر دیا ہے اصلیت میں وہ علی سے ذوالفقار لے کے میدان جنگ میں کھڑا ہے اسرائیل کی نسلیں یاد رکھیں گی اب جو وار علی کا ذوالفقار یہودیوں پر کرے گا اور خیبر شکن سے میدان خیبر یاد دلایا کرے گا

02/03/2026

جب ظلم اپنے عروج پر ہو اور باطل اپنی طاقت پر نازاں ہو، تب کوئی ایک مردِ حق اٹھتا ہے اور کہتا ہے:
“سر کٹ سکتا ہے، سر جھک نہیں سکتا!”
آج کا یہ انقلاب تلواروں سے زیادہ نظریات کا، اور گولیوں سے زیادہ ایمان کا ہے۔
یہ پیغام ہے کہ حسینی راستہ کبھی ختم نہیں ہوتا — ہر دور میں ایک کربلا ہوتی ہے اور ہر کربلا میں ایک حسینؑ کا کردار زندہ رہتا ہے۔

01/03/2026

یہ وہ لمحہ ہے جب امت مسلمہ کے دو عظیم ستون، ایت اللہ سید علی خامنائی اور جناب عمران احمد خان نیازی، ایک دوسرے کے سامنے آئے، ایک دوسرے کے نظریات اور قیادت کے عزم کو قریب سے محسوس کیا۔ یہ محض ملاقات نہیں، بلکہ امت مسلمہ کے مستقبل کے لیے امید، اتحاد اور حوصلے کی ایک علامت ہے۔

امت مسلمہ دیکھے کہ حقیقی رہنما وہ ہیں جو باطل کے سامنے سر نہ جھکائیں، اور حق و انصاف کے لیے ہمیشہ کھڑے رہیں۔ یہ ملاقات اس بات کا ثبوت ہے کہ جب ایمان، عزم اور قیادت ایک ساتھ چلیں، تو ہر مشکل فتح میں بدل سکتی ہے۔

01/03/2026

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اے رہبرِ من!
آپ نے ہمیں سکھایا کہ آزمائشوں سے گھبرانا نہیں،
دباؤ کے سامنے جھکنا نہیں،
ایمان اور خودداری کا دامن چھوڑنا نہیں۔
آج آنکھیں اشکبار ہیں، دل غم سے نڈھال ہے،
مگر ہمیں یقین ہے کہ شہادت شکست نہیں —
یہ اللہ کے حضور سرخرو ہونے کا نام ہے۔
قرآن کی صدا گونجتی ہے:
“جو اللہ کی راہ میں شہید کیے گئے انہیں مردہ نہ کہو، وہ زندہ ہیں۔”
خدا حافظ رہبرِ من… 💔
آپ کا جسد ہم سے جدا ہو سکتا ہے،
مگر آپ کا پیغام، آپ کا عزم، آپ کی استقامت
ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Gilgit