Umar Rehman

Umar Rehman

Share

President pak defenders & President shoti youth walfere and development organization 🇵🇰❤️

27/05/2026

صدر شوٹی یوتھ عمر رحمان کی جانب سے تمام اہلِ وطن اور بالخصوص گلگت بلتستان کے عوام کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد۔

عید الاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی، اطاعت، ایثار اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہر چیز قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔ یہ مقدس دن محبت، بھائی چارے، اتحاد، صبر اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کا پیغام دیتا ہے۔
آج کے دن ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی خوشیوں میں غریبوں، یتیموں، بے سہارا اور ضرورت مند افراد کو بھی شریک کریں تاکہ عید کی حقیقی خوشیاں ہر گھر تک پہنچ سکیں۔ معاشرے میں امن، ہم آہنگی، بھائی چارے اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت عید کے صدقے ہمارے ملک پاکستان، گلگت بلتستان اور پوری امتِ مسلمہ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، ہمارے دلوں میں محبت اور اتحاد پیدا کرے اور ہمیں انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
عید الاضحیٰ مبارک

صدر شوٹی یوتھ
عمر رحمان

06/05/2026

صدر شوٹی یوتھ عمر رحمان
معرکۂ حق کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

06/05/2026

شوٹی یوتھ کے صدر عمر رحمان کی قیادت میں
معرکۂ حق کے حوالے سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔جس میں یوتھ و عمائدین شوٹی نے شرکت کی ۔
نوجوانوں کی بھرپور شرکت نے اس عزم کو مزید مضبوط کیا کہ حق اور سچ کی آواز ہمیشہ بلند رہے گی۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

Napurah The oldest village of Gilgiit Baltistan

28/04/2026

واٹر اینڈ پاور کے افسرانِ بالا، سیکرٹری صاحبان اور ایکسئن صاحبان کی مجرمانہ خاموشی ایک سنگین لمحۂ فکریہ بن چکی ہے۔
پی پی ایس ملازمین گزشتہ کئی مہینوں سے اپنے فرائض نہایت دیانتداری اور احسن انداز میں سرانجام دے رہے ہیں، مگر افسوس کہ مسلسل دس ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی نے ان کی زندگیاں مفلوج کر دی ہیں۔ ملازمین شدید مالی مشکلات، ذہنی اذیت اور گھریلو پریشانیوں کا شکار ہیں۔
آج حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ملازمین اپنے بچوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ تعلیمی اداروں کی فیسیں ادا نہ ہونے کے باعث بچوں کو اسکولوں سے نکالنے کے نوٹس جاری ہو چکے ہیں اور کئی بچوں کے نام خارج کیے جا چکے ہیں، جو ایک انتہائی افسوسناک اور تشویشناک صورتحال ہے۔
یہ امر واضح ہے کہ کسی بھی ادارے کے لیے اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہ دینا قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، مگر اس کے برعکس مسلسل تاخیر سراسر ناانصافی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں بھی اسی نوعیت کے مسائل سامنے آ چکے ہیں جہاں ملازمین کو کئی ماہ تک تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کرنا پڑا ۔
ہم نے آپ سے امیدیں وابستہ کی تھیں، مگر اب یہ امیدیں دم توڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ہم تمام متعلقہ افسرانِ بالا اور صاحبِ اختیار افراد سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیا جائے اور پی پی ایس ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔
صدر شوٹی یوتھ، عمر رحمان نے اس معاملے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملازمین کے مسائل حل نہ کیے گئے تو سخت ردعمل دیا جائے گا اور ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔
یہ صرف تنخواہوں کا مسئلہ نہیں بلکہ سینکڑوں خاندانوں کے مستقبل کا سوال ہے۔ اب مزید خاموشی ناقابلِ برداشت ہے۔
Water & Power Division Gilgit
Water and Power Division Nagar

Deputy Commissioner Gilgit Chief Minister Gilgit-Baltistan Sajid Ali Hafiz Hafeez Ur Rehman
🥺🙏

15/04/2026

شدید لوڈشیڈنگ ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے
بجلی کی ایک دفعہ پھر بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ صورتحال کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
ہم متعلقہ اداروں کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ ہمارے تحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
اگر فوری طور پر بجلی کی فراہمی بحال نہ کی گئی اور نظام کو درست نہ کیا گیا تو عوام اپنے آئینی اور جمہوری حق — احتجاج — استعمال کرنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
مطالبہ:
فوری طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔

صدر شوٹی یوتھ
عمر رحمان

#عمررحمان Chief Minister Gilgit-Baltistan Deputy Commissioner Gilgit Daily Ausaf Gilgit Baltistan

12/04/2026

🏏 نپورہ کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 1 🔥
نپورہ کرکٹ کلب کی جانب سے نوجوانوں کے لیے شاندار ٹیپ بال ٹورنامنٹ 💪

صدر شوٹی یوتھ عمر رحمان نے خطاب کرتے ہوئے:کہا کہ
"جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے، اصل کامیابی صبر اور نظم و ضبط میں ہے!"

یہ ٹورنامنٹ ثابت کرتا ہے کہ نوجوان باصلاحیت ہیں، بس حکومتی توجہ کی کمی ہے!

📞 رجسٹریشن / رابطہ:
📱 03555646790 — الیاس
📱 03555209930 — تابش
📱 03554334840 — آفتاب
📱 03555975264 — مزکر

🔥 نوجوان جاگ چکے ہیں — اب میدان بھی گرم ہوگا! 🏏

Napurah The oldest village of Gilgiit Baltistan

11/04/2026

پریس ریلیز

نپورہ اور شوٹی کے عوام کی جانب سے حکومتِ وقت سے پُرزور اپیل کی جاتی ہے کہ ہمیں وزیراعظم فری ٹرانسپورٹ سکیم سے محروم نہ رکھا جائے۔ یہ سکیم عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم اور قابلِ تحسین اقدام ہے جس کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کو سفری سہولیات فراہم کرنا اور ان کی مشکلات کو کم کرنا ہے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نپورہ اور شوٹی کے عوام آج بھی اس بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

نپورہ اور شوٹی کے عوام بھی اسی ریاست کا حصہ ہیں اور انہیں بھی وہی حقوق حاصل ہونے چاہئیں جو دیگر علاقوں کے عوام کو دیے جا رہے ہیں۔ طلبہ، مریض، بزرگ اور روزگار کے لیے سفر کرنے والے افراد روزانہ شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، جبکہ فری ٹرانسپورٹ سکیم ان کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہو سکتی ہے۔

صدر شوٹی یوتھ عمر رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر حکومت واقعی عوامی فلاح کے لیے سنجیدہ ہے تو نپورہ اور شوٹی کو فوری طور پر وزیراعظم فری ٹرانسپورٹ سکیم میں شامل کیا جائے۔ اس ناانصافی کا فوری نوٹس لیا جائے اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی جائے کہ عوام کو ان کا حق دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کو نظرانداز کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں، اور شوٹی یوتھ ہر فورم پر عوام کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی۔

آخر میں صدر شوٹی یوتھ عمر رحمان نے حکومتِ وقت، متعلقہ حکام اور ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کیا کہ نپورہ و شوٹی کو فوری طور پر وزیراعظم فری ٹرانسپورٹ سکیم میں شامل کیا جائے تاکہ یہاں کے عوام بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں اور حکومت کے عوام دوست اقدامات پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔

صدر شوٹی یوتھ
عمر رحمان
#عمررحمان
Napurah The oldest village of Gilgiit Baltistan Deputy Commissioner Gilgit Hafiz Hafeez Ur Rehman Chief Minister Gilgit-Baltistan Sajid Ali Commissioner Gilgit Division Daily Ausaf Gilgit Baltistan PRO GB Police

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Gilgit Baltistan
Gilgit