مارکۂ حق پولو ٹورنامنٹ کے سلسلے میں وہاب شہید پولو گراؤنڈ جٹیال گلگت میں ایک شاندار اور پُرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سیاحت، کھیل، ثقافت و آثارِ قدیمہ جناب سردار اسد ہارون نے فورس کمانڈر جناب امتیاز حسین گیلانی کا گراؤنڈ آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔
تقریب کے دوران سیکرٹری سیاحت نے معزز مہمان کو پولو کھیل اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں پولو نہ صرف ایک روایتی اور تاریخی کھیل ہے بلکہ یہ علاقائی ثقافت کا اہم حصہ بھی ہے، جو ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے خاص کشش رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے پولو جیسے روایتی کھیلوں کو بھرپور انداز میں اجاگر کر رہی ہے تاکہ علاقے کی مثبت شناخت کو عالمی سطح پر متعارف کروایا جا سکے۔
سیکرٹری سیاحت نے عوام کی جانب سے پولو کھیل میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ رجحان نہایت حوصلہ افزا ہے اور اس سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی معیشت اور سیاحت کے شعبے کو بھی تقویت حاصل ہوگی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد تسلسل کے ساتھ کیا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان کو سیاحت اور ثقافت کے حوالے سے مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
فورس کمانڈر نے
Gilgit Baltistan Tourism Department
Welcome to Gilgit-Baltistan, where breathtaking landscapes meet warm hospitality.
Welcome to the official page of the Tourism, Sports, Culture, Archaeology & Museum Department, Government of Gilgit-Baltistan! Gilgit-Baltistan is a land of breathtaking beauty, where towering peaks meet serene valleys, and vibrant cultures thrive alongside ancient history. We’re here to share the magic of this incredible region and invite you to explore its wonders. From the majestic mountains an
05/05/2026
📚🇵🇰 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ’’مشاعرہ بسلسلۂ معرکۂ حق‘‘ کا شاندار انعقاد 🇵🇰📚
گلگت: (پ ر) 05 مئی 2026 کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں معرکۂ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک یادگار ادبی تقریب بعنوان ’’مشاعرہ بسلسلۂ معرکۂ حق‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
یہ باوقار محفل پرووسٹ آفس، شعبہ اردو و انگریزی، آرٹ کلچر اینڈ ڈرامیٹک سوسائٹی اور لٹریری سوسائٹی کے اشتراک سے حلقہ اربابِ ذوق اور محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے تعاون سے منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور قائم مقام وزیر سیاحت سید عادل شاہ سمیت دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔ اپنے خطابات میں مقررین نے کہا کہ معرکۂ حق پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، جس نے پوری قوم کو نئی توانائی، حوصلہ اور خود اعتمادی سے ہمکنار کیا۔
انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ علم و ادب کو ذریعہ بنا کر قومی اتحاد کو فروغ دیں اور خدمتِ وطن کو اپنا نصب العین بنائیں۔ مقررین کے مطابق یہ محفل محض ایک شعری نشست نہیں بلکہ قومی فخر، یکجہتی اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار ہے۔
مشاعرے میں خطے کے نامور شعراء نے اپنے پُرجوش اور ولولہ انگیز کلام کے ذریعے افواجِ پاکستان کی تاریخی کامیابی، شہداء کی لازوال قربانیوں اور قومی یکجہتی کو زبردست انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ حاضرین نے ہر شعر کو بھرپور داد دے کر محفل کو چار چاند لگا دیے۔
تقریب میں محکمہ سیاحت کے افسران، فیکلٹی ممبران، طلباء اور ادب دوست شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس نوعیت کی ادبی سرگرمیاں نوجوان نسل میں حب الوطنی، قومی شعور اور ادبی ذوق کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
✨ یہ محفل ادب، جذبۂ حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا حسین امتزاج ثابت ہوئی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Information Department Gilgit-Baltistan
05/05/2026
🇵🇰 معرکۂ حق — قوم اور فوج کی لازوال یکجہتی کی روشن مثال 🇵🇰
ضلعی انتظامیہ سکردو کے زیرِ اہتمام آج مورخہ 5 مئی 2026 کو معرکۂ حق کے سلسلے میں ایک شاندار اور پُرجوش ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔
ریلی میں محکمہ سیاحت و ثقافت بلتستان ڈویژن کے افسران و عملے نے ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر جناب راحت کریم بیگ کی نگرانی میں بھرپور اور منظم شرکت کی، جس نے اس قومی جذبے کو مزید تقویت بخشی۔ شرکاء نے بینرز اور نعروں کے ذریعے یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی اصل طاقت اس کے عوام اور افواج کے درمیان مضبوط رشتہ، باہمی اعتماد اور غیر متزلزل اتحاد میں پوشیدہ ہے۔
اس موقع پر آپریشن بنیان المرصوص کی تکمیل کے حوالے سے بھی خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔ بھارت کی جانب سے کیے گئے آپریشن سندور کے ردِعمل میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے اس معرکۂ حق کی کامیابی کو پورے شان و شوکت کے ساتھ یاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد کے ہمراہ محکمہ سیاحت و ثقافت کے افسران و عملے نے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران شہید ہونے والے دو عظیم سپوتوں کے مزارات پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔
یہ تمام سرگرمیاں اس عہد کی تجدید ہیں کہ ہم سب ایک ہیں — اور ملک کی سلامتی، امن اور ترقی کے لیے ہر لمحہ متحد، بیدار اور پُرعزم رہیں گے۔
✨ آئیں! اتحاد، محبت اور قومی جذبے کو مزید مضبوط بنائیں۔
معرکۂ حق پولو میچ کے موقع پر ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکرٹری سیاحت، کھیل و ثقافت جناب سردار اسد حارون نے بطورِ میزبان معزز مہمانانِ خصوصی، چیف سیکرٹری اور فورس کمانڈر کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر علاقائی روایات کو اجاگر کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت کی جانب سے معزز مہمانوں کو گلگت بلتستان کی ثقافت کی عکاسی کرنے والی روایتی ٹوپی اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
تقریب کے دوران معرکۂ حق پولو میچ کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی، جبکہ مہمانوں نے اس شاندار انعقاد کو سراہتے ہوئے سیاحت، کھیلوں اور ثقافت کے فروغ میں محکمہ سیاحت کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف علاقائی ثقافت کے فروغ کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ قومی یکجہتی اور سیاحتی سرگرمیوں کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
05/05/2026
سیکرٹری ٹورازم کی ہدایت کے مطابق آج مورخہ 05.05.2026 کو
معرکۂ حق پولو کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم، ڈائریکٹر اسپورٹس بورڈ، سیکشن آفیسر ٹورازم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس نے آغا خان شاہی پولو گراؤنڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران افسران نے گراؤنڈ کی تیاری، سیکیورٹی انتظامات، شائقین کے بیٹھنے کے انتظام، صفائی ستھرائی، پارکنگ سہولیات، میڈیا کوریج اور دیگر متعلقہ امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ تمام انتظامات کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ ایونٹ کامیابی کے ساتھ منعقد ہو سکے۔
افسران نے اس امر پر زور دیا کہ مارکۂ حق پولو ایونٹ کی اہمیت کے پیش نظر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس ایونٹ کے شاندار، منظم اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔
04/05/2026
🌟 شاندار دعوت نامہ 🌟
محکمہ سیاحت، کھیل و ثقافت گلگت بلتستان اور ضلعی انتظامیہ گلگت کی جانب سے تمام اہلیان وطن کو نہایت خوش دلی سے شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
🏇 معرکۂ حق پولو شو میچ
(گلگت ون بمقابلہ سب ڈویژن گلگت)
📅 تاریخ: 5 مئی 2026 (منگل)
🕓 وقت: سہ پہر 4 بجے
📍 مقام: آغا خان شاہی پولو گراؤنڈ، گلگت
اس پُروقار موقع پر
جناب جسٹس (ریٹائرڈ) یار محمد، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی باقاعدہ رضامندی دی ہے۔
ان کے ہمراہ
میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی، کمانڈر ایف سی این اے
اور
جناب ارشد مجید مہمند، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان
اس موقع پر مہمانانِ اعزاز کے طور پر شریک ہوں گے۔
🎯 آئیے! اس تاریخی اور دلچسپ پولو میچ کا حصہ بنیں اور گلگت بلتستان کی ثقافتی و کھیلوں کی روایت کو مزید مضبوط کریں۔
🏔️ گلگت بلتستان زندہ باد | پولوکھیل زندہ باد
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Information Department Gilgit-Baltistan
Gilgit Baltistan Free Style Polo.
04/05/2026
محکمہ سیاحت، کھیل و ثقافت گلگت بلتستان کا ساجد علی سدپارہ کو شاندار خراجِ تحسین
گلگت: محکمہ سیاحت، کھیل و ثقافت گلگت بلتستان نے اپنے قابل فخر ملازم اور عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما ساجد علی سدپارہ کو دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ماکالو (8,485 میٹر) بغیر اضافی آکسیجن کے کامیابی سے سر کرنے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
محکمے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ساجد علی سدپارہ کی یہ غیر معمولی کامیابی ان کی محنت، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے اور یہ کامیابی نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ساجد سدپارہ جیسے باصلاحیت اور نڈر کوہ پیما محکمہ سیاحت، کھیل و ثقافت گلگت بلتستان کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہیں، جو اپنی کارکردگی سے خطے کا مثبت تشخص عالمی سطح پر اجاگر کر رہے ہیں۔
محکمے نے اس عظیم کامیابی پر ساجد علی سدپارہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ساجد سدپارہ اپنے والد محمد علی سدپارہ کی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کے مشن پر گامزن ہیں اور اب تک متعدد آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیاں سر کر چکے ہیں، جن میں کئی بغیر اضافی آکسیجن کے سر کی گئی ہیں۔
Information Department Gilgit-Baltistan
EvK2CNR Pakistan
04/05/2026
📖✨ محفلِ مشاعرہ۔۔۔بسلسلہ معرکۂ حق ✨📖
ادب، شاعری اور فکر و احساس سے بھرپور ایک شاندار محفل میں آپ سب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ آئیں اور نامور شعراء کے دلنشین کلام سے اپنی روح کو تازگی بخشیں اور ایک یادگار ادبی شام کا حصہ بنیں۔
📍 مقام: مشرف ہال، قراقرم انٹرنیشنل
یونیورسٹی گلگت
بوقت: شام 5 بجے
💫 خصوصی مہمان:
سید عاد حسن شاہ
وزیر براۓ سیاحت و ثقافت و کھیل گلگت بلتستان
یہ محفل نہ صرف ادب کے شائقین کے لیے ایک بہترین موقع ہے بلکہ نوجوان نسل کے لیے بھی سیکھنے اور جڑنے کا خوبصورت پلیٹ فارم ہے۔
💫 آپ، آپ کے دوست اور اہلِ خانہ سب مدعو ہیں!
آئیں، ادب کی اس خوبصورت محفل کو اپنی شرکت سے چار چاند لگائیں۔
بتعاون :
حلقہ ارباب ذوق گلگت
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Information Department Gilgit-Baltistan
سیکرٹری ٹورزم سردار اسد ہارون فروس کمانڈر ناردرن ایریا میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی صاحب کو فائنل میچ میں ویلکم کرتے ہوئے۔
02/05/2026
⚠️ اہم سفری ہدایت برائے سیاح و مسافر – گلگت بلتستان ⚠️
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (PMD) کی جانب سے جاری کردہ GLOF Alert کے مطابق گلگت بلتستان میں بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور گلیشیائی جھیل پھٹنے (GLOF) کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر تمام ملکی و غیر ملکی سیاحوں، مقامی مسافروں اور ٹرانسپورٹرز سے گزارش ہے کہ سفر انتہائی احتیاط سے پلان کریں۔
✅ گلگت بلتستان کی جانب روانگی سے پہلے متعلقہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ موسمیات، این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور ٹریفک پولیس سے روڈ کلیئرنس اور موسم کی تازہ صورتحال ضرور معلوم کریں۔
✅ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خاص طور پر خراب موسم اور رات کے اوقات میں۔
✅ لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں، دریا کناروں اور حساس مقامات کے قریب رکنے سے اجتناب کریں۔
✅ سیاح حضرات اپنی ہوٹل بکنگ، ٹرانسپورٹ اور سفری شیڈول موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں۔
✅ مقامی مسافر حضرات بھی موسم اور سڑکوں کی صورتحال دیکھ کر ہی سفر اختیار کریں۔
آپ کا محفوظ سفر ہماری ترجیح ہے۔ احتیاط کریں، محفوظ رہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Address
15100
