Gilgit Baltistan Tourism Department

Gilgit Baltistan Tourism Department

Share

Welcome to Gilgit-Baltistan, where breathtaking landscapes meet warm hospitality.

Welcome to the official page of the Tourism, Sports, Culture, Archaeology & Museum Department, Government of Gilgit-Baltistan! Gilgit-Baltistan is a land of breathtaking beauty, where towering peaks meet serene valleys, and vibrant cultures thrive alongside ancient history. We’re here to share the magic of this incredible region and invite you to explore its wonders. From the majestic mountains an

27/05/2026

🌙 عید الاضحیٰ مبارک 🌙
سیکرٹری ٹورزم سردار اسد ہارون کی جانب سے گلگت بلتستان پورے پاکستان، اور دنیا بھر میں بسنے والے تمام مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد۔
یہ موقع قربانی محبت اور بھائی چارے کی یاد دلاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کی قربانی کو قبول فرمائے اور خوشیوں سے بھر دے۔ آمین۔

25/05/2026

معرکۂ حق جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میں وزیرِ داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

سیکرٹری ٹورزم، سپورٹس اینڈ کلچر سردار اسد ہارون نے وزیر داخلہ ساجد علی بیگ اور فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی کو روایتی ثقافتی ٹوپی پہنائی۔
سنسنی خیز مقابلے میں ٹیم چلاس نے میدان مار لیا جبکہ گلگت 1 رنر اَپ رہی۔ سیکرٹری ٹورزم اسد ہارون نے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کھلاڑیوں کے جذبے کی تعریف کی۔
JashnEBaharan

25/05/2026

𝐀𝐝𝐯𝐞𝐧𝐭𝐮𝐫𝐞 𝐇𝐚𝐬 𝐚 𝐏𝐫𝐢𝐜𝐞:
𝐌𝐨𝐮𝐧𝐭𝐚𝐢𝐧𝐬, 𝐓𝐨𝐮𝐫𝐢𝐬𝐦 & 𝐭𝐡𝐞 𝐈𝐦𝐩𝐨𝐫𝐭𝐚𝐧𝐜𝐞 𝐨𝐟 𝐋𝐨𝐜𝐚𝐥 𝐆𝐮𝐢𝐝𝐞𝐬
==========================
⚠️ 𝑴𝒐𝒖𝒏𝒕𝒂𝒊𝒏𝒔 𝑫𝒐 𝑵𝒐𝒕 𝑭𝒐𝒓𝒈𝒊𝒗𝒆 𝑴𝒊𝒔𝒕𝒂𝒌𝒆𝒔
==========================
The mountains of Gilgit-Baltistan — from Skardu and Shigar to the breathtaking plains of Deosai — hold a magical charm that attracts adventurers from across the globe. Towering peaks, glaciers, rugged trails, and untouched landscapes make this region a true paradise for hikers, trekkers, and explorers.
However, the recent tragic incident involving a foreign tourist on the Masur Rock Track in Skardu is a painful reminder that behind these magnificent landscapes lie serious and life-threatening risks.
This tragedy is not just the loss of a precious life; it is a wake-up call for all of us. There is a very thin line between adventure and recklessness — and that line is called “safety.”
⚠️ 𝑴𝒐𝒖𝒏𝒕𝒂𝒊𝒏𝒔 𝑫𝒐 𝑵𝒐𝒕 𝑭𝒐𝒓𝒈𝒊𝒗𝒆 𝑴𝒊𝒔𝒕𝒂𝒌𝒆𝒔
Many tourists and hikers, especially young adventurers, often underestimate the unpredictable nature of mountain terrain.
• Weather conditions can change within minutes — from bright sunshine to snowstorms or dangerous winds.
• Glaciers may hide deep crevasses beneath seemingly stable surfaces.
• Loose rocks and sudden landslides can turn a peaceful trail into a deadly path.
No matter how experienced a traveler may be, exploring an unfamiliar route without a local guide means putting one’s life at unnecessary risk.
𝗟𝗼𝗰𝗮𝗹 𝗚𝘂𝗶𝗱𝗲𝘀 𝗔𝗿𝗲 𝗟𝗶𝗳𝗲𝗹𝗶𝗻𝗲𝘀 — 𝗡𝗼𝘁 𝗝𝘂𝘀𝘁 𝗣𝗮𝘁𝗵𝗳𝗶𝗻𝗱𝗲𝗿𝘀
Unfortunately, local guides are often seen merely as people who show the way. In reality, they are protectors, rescuers, and survival experts of the mountains.
✔️ They understand the geography, terrain, and hidden dangers of every trail.
✔️ They can read weather patterns through clouds and wind changes long before storms arrive.
✔️ In emergencies, they know how to respond quickly, provide first aid, and contact local rescue teams without delay.
A local guide is not an extra expense — they are your safety partner in the wilderness.
🌍 𝑬𝒙𝒑𝒍𝒐𝒓𝒆 𝑹𝒆𝒔𝒑𝒐𝒏𝒔𝒊𝒃𝒍𝒚
The purpose of tourism and adventure is to experience life and connect with nature — not to lose life in the process.
𝐀𝐥𝐰𝐚𝐲𝐬 𝐫𝐞𝐦𝐞𝐦𝐛𝐞𝐫:
“The mountains will remain there forever, but a lost life never returns.”
We strongly urge tourists, tour operators, and local authorities to promote responsible adventure tourism and strictly discourage trekking or hiking on difficult routes without certified local guides.
True courage is not traveling alone into danger — true wisdom is returning home safely to the people waiting for you.
Let us travel, explore, and discover the beauty of the mountains — but always with safety as our highest priority.
EvK2CNR Pakistan

24/05/2026

انٹر ڈسٹرکٹ پولو سیمی فائنل کی دھماکے دار ہائی لائٹس 🏇🔥
جب گھوڑے دوڑے اور اسٹکس چلیں تو میدان گواہ بن گیا
یہ سب ٹورزم سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے پولو جیسے شاہی کھیل کو یہ پروفیشنل سٹیج فراہم کیا۔ سیکرٹری ٹورزم سپورٹس اینڈ کلچر سردار اسد ہارون صاحب کی زیرِ نگرانی اور ہدایات پر یہ ایونٹ فل پروف انتظامات اور تمام سہولیات کے ساتھ کروایا جا رہا ہے۔
وہاب شیخپورہ میں جاری اس ٹورنامنٹ نے شائقین کے دل جیت لیے۔

24/05/2026

🏃‍♂️✨ تاریخی کارنامہ — مسعود خان کا ورلڈ ریکارڈ! 🇵🇰

پاکستان کے نامور اور باہمت اتھلیٹ مسعود خان نے خیبر پختونخوا کے شہر پشاور سے سکردو تک 9 دنوں میں 808 کلومیٹر کا پیدل سفر طے کرکے ایک شاندار ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

سکردو پہنچنے پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، محکمہ سیاحت، کھیل و ثقافت بلتستان اور نوجوانانِ بلتستان کی جانب سے ان کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔

استقبالیہ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکردو جناب نثار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس بلتستان جناب باقر حسین، اسسٹنٹ کمشنر گمبہ محترمہ انیلہ، اسسٹنٹ کمشنر روندو جناب حسین بٹ، سپورٹس آفیسر سکردو جناب محمد باقر، اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر سکردو جناب شاکر سمیت دیگر افسران اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے قومی ہیرو مسعود خان کو ہار پہنائے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کی بے مثال ہمت، عزم اور محنت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سیاحت، کھیل و ثقافت بلتستان جناب باقر حسین نے سیکریٹری سیاحت، کھیل و ثقافت گلگت بلتستان جناب سردار اسد ہارون کی جانب سے مسعود خان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ 🛡️

آخر میں قومی ہیرو مسعود خان نے تمام شرکاء، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سکردو اور محکمہ سیاحت، کھیل و ثقافت بلتستان کا شکریہ ادا کیا۔ 🇵🇰❤️

Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Information Department Gilgit-Baltistan






21/05/2026

مڈل ایسٹ کرائسز کے باعث عالمی سیاحت کو درپیش چیلنجز کے پیشِ نظر گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے ساتھ سیکرٹری ٹورزم سردار اسد ہارون اور چیمبر آف کامرس کے عہدیداران کی اہم میٹنگ۔ خنجراب بارڈر کو چینی سیاحوں کے لیے مزید فعال اور سہولت بخش بنانے پر اتفاق۔

دنیا کی سب سے بڑی ٹورسٹ مارکیٹ یعنی چائنیز ٹورازم کو پاکستان کے راستے گلگت بلتستان لانا ہماری معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔ سردار اسد ہارون کی قیادت میں چیمبر آف کامرس کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ انشاءاللہ GB جلد چائنیز ٹورسٹس کا نیا حب بنے گا۔

19/05/2026

معرکہء حق انٹر ڈیپارٹمنٹ سپورٹس گالا کامیابی سے اختتام پذیر

جوش جذبے اور کھیل کی شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے معرکہء حق انٹر ڈیپارٹمنٹ سپورٹس گالا آج اپنے اختتام کو پہنچا۔

فائنل اور کلوزنگ تقریب کے مہمانِ خصوصی منسٹر ٹورزم، سپورٹس اینڈ کلچر گلگت بلتستان، سید عادل شاہ صاحب تھے۔ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ، شاہ محمد صاحب نے معزز مہمان کو روایتی ثقافتی ٹوپی پہنا کر خوش آمدید کہا۔

سیکرٹری ٹورزم سردار اسد ہارون صاحب کی ہدایات کے مطابق تمام انتظامات کو بروقت اور بہترین انداز میں مکمل کیا گیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ شاہ محمد صاحب نے ان ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایونٹ کو انتہائی منظم اور شاندار طریقے سے آرگنائز کیا جس کی وجہ سے گالا کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔

مہمانِ خصوصی نے فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کے جذبے کو سراہا۔

اس موقع پر سید عادل شاہ صاحب نے کہا
کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور صحت مند مقابلے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ حکومت گلگت بلتستان نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم نے ماضی میں بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد کیا ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے کو مزید وسعت دیں گے تاکہ ہمارے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا بھرپور موقع ملے۔

تمام محکموں کھلاڑیوں منتظمین اور شائقین کا شکریہ جنہوں نے اس گالا کو یادگار بنایا۔

کھیل زندہ رہیں گلگت بلتستان زندہ رہے!


18/05/2026

🏏 کرکٹ کوارٹر فائنل — معرکۂ حق انٹر ڈپارٹمنٹ سپورٹس گالا 2026

گلگت بلتستان سیکریٹریٹ کرکٹ ٹیم نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 8 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 210 رنز بنا کر ایونٹ کا سب سے بڑا ٹارگٹ قائم کر دیا۔ 🔥
شاہ جی کامران نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے میدان میں اپنی دھاک بٹھائی، جبکہ حسن رضا نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ دونوں اوپنرز کی تباہ کن بیٹنگ نے شائقینِ کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔ 🏏💥

16/05/2026

🏏 معرکۂ حق انٹر ڈپارٹمنٹ سپورٹس گالا 2026
گلگت بلتستان سیکریٹریٹ کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے مرحلے کے اہم میچ میں سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ کے دوران سیکریٹریٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہترین بیٹنگ، مؤثر باؤلنگ اور عمدہ فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا، جبکہ شائقینِ کرکٹ نے دلچسپ مقابلے سے بھرپور لطف اٹھایا۔ ✌️🏏

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Gilgit
15100