𝐒𝐃𝐏𝐎 𝐂𝐢𝐭𝐲 𝐂𝐢𝐫𝐜𝐥𝐞 𝐆𝐢𝐥𝐠𝐢𝐭
.
17/03/2026
گلگت بلتستان پولیس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام — کھلاڑیوں کیلئے سنہری موقع۔۔!!!!
گلگت بلتستان پولیس کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت فٹ بال، والی بال، کرکٹ اور ہاکی کے پروفیشنل کھلاڑیوں کیلئے ایک نادر موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی خصوصی ہدایات پر شروع کیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان پولیس کے جونیئر اور سینیئر رینکس کے افسران و جوانوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن کمانڈنٹ GBRP آفس میں یقینی بنائیں۔
رجسٹریشن کیلئے درج ذیل کوائف فراہم کرنا لازمی ہوگا:
• نام اور ولدیت
• رینک اور پرسنل نمبر (مطابق پولیس HRMIS ریکارڈ)
• عمر
• متعلقہ کھیل/فارمیٹ میں مہارت
• کارکردگی کی تفصیل
تمام خواہشمند افسران و جوان ایک ہفتے کے اندر اندر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ بروقت آڈیشن کا انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔
یہ سنہری موقع آپ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور پیشہ ورانہ سطح پر کھیلوں میں آگے بڑھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
17/03/2026
گلگت:
گلگت تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی کارروائی ۔ملزم عرفان علی ولد محمد ابراہیم، ساکن نگرل گلگت کے قبضے سے 90 گرام چرس برآمد۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
16/03/2026
گلگت (پ ر): سٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 13 گرام آئس (نشہ آور شے) برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے ملزم نیک عالم ولد صلاح الدین سکنہ بسین پائین گلگت کو مشکوک جان کر تلاشی لی، جس کے دوران مذکورہ منشیات برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 41/026 بجرم 9(2)1 ایکٹ منشیات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
14/03/2026
گلگت۔
ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ و عملہ نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 30 بور پستول اور دو زندہ راؤنڈ برآمد کر لیے۔ ملزم ابراہیم ولد کمال الدین (سکنہ دیر، حال مقیم ڈومیال گلگت) کے خلاف مقدمہ نمبر 21/026 بجرائم 13AO اور 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
14/03/2026
19/02/2026
گلگت (پ ر) ایس ڈی پی او سٹی سرکل گلگت خدیجہ طاہر (پی ایس پی) کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ ویمن گلگت اور لیڈی پولیس آفیسران و اہلکاران نے فائرنگ رینج پر باقاعدہ فائرنگ پریکٹس میں حصہ لیا۔
مشق کے دوران اسلحہ کے محفوظ اور مؤثر استعمال، نشانہ بازی کی مہارت اور سیفٹی پروٹوکولز پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او سٹی نے کہا کہ لیڈی پولیس فورس کی پیشہ ورانہ تربیت ناگزیر ہے تاکہ خواتین سے متعلق مقدمات اور دیگر سکیورٹی امور میں بروقت اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
گلگت بلتستان پولیس فورس کی استعداد کار میں اضافے اور پیشہ ورانہ مہارت کو مزید بہتر بنانے کے لیے باقاعدہ تربیتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
15101
