Chamogarh Gilgit چھمو گڑھ گلگت

Chamogarh Gilgit چھمو گڑھ گلگت

Share

Chamogarh village is 28 km away from Gilgit city. The village is also called land of bureaucrats.

25/05/2026

پانچ سال بعد الیکشن دوبارہ آیں گے، اس لیے اپنے تعلق اور رشتے ناتوں کا خیال رکھیں۔ اگر ووٹرز ناراض ہیں تو یہ جمہوریت کا حسن ہے اور ناراض ووٹرز کو منانا ہی زیرک سیاستدان کہلاتا ہے۔
محبت پیار و امن امان سے رہیں ۔

Photos from ‎Chamogarh Gilgit چھمو گڑھ گلگت‎'s post 22/05/2026

چھموگڑھ: حلقہ 3 امیدوار برائے جی بی اسمبلی شیخ دلاور خان ڈاکٹر اقبال کے حق میں دستبردار
صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔

21/05/2026

دعوت عام۔
کل بروز جمعہ سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن چھموگڑھ باغ محلہ میں شمولیتی پروگرام میں شریک ہوں گے۔

منجانب ۔ شیخ دلاور خان امیدوار برائے حلقہ 3

16/05/2026

(امیدوار حلقہ 3 سعید الرحمن چاچا کے فیس بک وال سے)
عوامِ حلقہ نمبر 3 گلگت ہوشیار رہیں

مجھے افسوس کے ساتھ اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کو یہ بات بتانی پڑ رہی ہے کہ کچھ امیدوار اپنی شکست کے خوف سے حلقے کی عوام کے جذبات اور ووٹ کا سودا کرکے دوسرے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو چکے ہیں۔ ہار جیت بیشک الیکشن کا حصہ ہوتی ہے، مگر میدان چھوڑ کر بھاگ جانا بہادری نہیں بلکہ کمزوری کی علامت ہے۔

الحمدللہ حلقہ نمبر 3 کی عوام گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں اپنے لوگوں کے درمیان رہ کر ان کی آواز بلند کی ہے۔ ہمارا تعلق صرف سیاست سے نہیں بلکہ اپنے علاقے، اپنے لوگوں اور ان کے اعتماد سے ہے۔ ہم نے ہر حال میں عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کی کوشش کی ہے اور آئندہ بھی یہی رشتہ محبت، اعتماد اور خدمت کے ساتھ قائم رہے گا۔۔

میں سعیدالرحمن، بھرپور طریقے سے الیکشن میں موجود ہوں اور 7 جون کو ہونے والے انتخابات ہر حال میں لڑوں گا۔ میرے تمام ووٹرز کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ حلقہ نمبر 3 میں میرے ووٹرز کی تعداد ہزاروں میں ہے اور عوام کا اعتماد الحمدللہ آج بھی میرے ساتھ کھڑا ہے۔

میں شروع دن سے کہتا آیا ہوں کہ حلقے کی محروم عوام کی اصل ترجمانی صرف انتخابی نشان “کتاب” ہی کر سکتا ہے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ الیکشن والے دن کتاب پر مہر لگا کر اُن تمام عناصر کو شکست دی جائے جنہوں نے غریب عوام کے حقوق اور امنگوں کا سودا کیا۔

انشاءاللہ 7 جون کا دن فیصلہ کرے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں اور اصل عوامی طاقت کس کے پاس ہے۔ میدان چھوڑنے والے نہیں، میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے کامیاب ہوتے ہیں۔

آپ کا بھائی
آپ کا خادم
سعیدالرحمن
امیدوار جی بی اسمبلی حلقہ نمبر 3 گلگت
ٹکٹ ہولڈر جمعیت علمائے اسلام (ف)
و امیر جے یو آئی ف حلقہ نمبر 3 گلگت

Photos from ‎Chamogarh Gilgit چھمو گڑھ گلگت‎'s post 15/05/2026

حلقہ 3 سےشیخ دلاور خان کو ٹرانسفارمر جبکہ ایڈوکیٹ سنان احمد خان کو درانتی کا نشان الاٹ کیا گیا ہے


14/05/2026

چھموگڑھ کی عوام ترقی کو ووٹ دیں، گاؤں کا مفاد ایک متفقہ نمائندے کو سپورٹ کرنے سے ہے۔

Photos from ‎Chamogarh Gilgit چھمو گڑھ گلگت‎'s post 11/05/2026

چھموگڑھ حلقہ ۳ کے امیدواران شیخ دلاوراحمد اور سنان احمدخان

11/05/2026

چھموگڑھ میں ووٹرز کی تعداد 3000 ہے جو حلقہ 3 میں بازی پلٹ سکتا ہے۔

04/05/2026

الیکشن آتے جاتے رہیں گے ، اس لیے اپنے علاقے کی روایات ، رشتہ داریوں اور تعلق کو مت بھولیں۔

21/04/2026

چھموگڑھ گاؤں سے سعید الرحمن چاچا ، شیخ دلاور خان اور سنان احمد خان ایڈوکیٹ حلقہ تین گلگت سے الیکشن لڑیں گے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

oo

Website

Address

Gilgit
15100