02/02/2026
گورنمنٹ کالج جاگیربسین کا ایک اور شاندار اعزاز 🌟
گورنمنٹ کالج جاگیربسین کے سالِ اوّل کے ہونہار طالب علم ابو بکر ولد نارنگ شاہ نے فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں 505 میں سے 454 نمبر حاصل کر کے گلگت بلتستان کے تمام گورنمنٹ کالجز میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔
یہ عظیم کامیابی نہ صرف طالب علم کی غیر معمولی محنت، لگن اور استقامت کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ ادارے کے قابل، مخلص اور محنتی اساتذہ کی شب و روز کوششوں کا بھی روشن عکاس ہے۔
ہم ابو بکر کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
بلاشبہ یہ کامیابی گورنمنٹ کالج جاگیربسین کے لیے باعثِ فخر اور آئندہ طلبہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
01/11/2025
ہر اک مقام سے آگے مقام ہے تیرا۔
حیات ذوقِ سفر کے سوا کچھ اور نہیں۔
گورنمنٹ بوائز کالج جاگیر بسین کے لیے ایک اور اعزاز
الحمدللہ! گورنمنٹ بوائز کالج جاگیر بسین کے طلبا
ابوبکر اور شیراز نے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے کوئز مقابلے میں پورے گلگت بلتستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ اس تاریخی کامیابی پر ہم اپنے قابل فخر طلباء ، کالج کے اساتذہ اور والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ھیں ۔ یقینا یہ شاندار کارکردگی کالج کے طلباء کی قابلیت اور اساتذہ کی انتھک محنت کی عکاسی کرتا ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کامیابیوں کا یہ سفر مستقبل میں بھی جاری وساری رہے گا ۔ انشاء اللہ
28/10/2025
گورنمنٹ بوائز انٹر کالج جاگیر بسین کے طلبا کی شاندار کامیابی ۔ آج مورخہ 28 اکتوبر 2025 کو گلگت ڈویژن کے دس گورنمنٹ کالجوں کے درمیان کوئز ، تقریری اور حسن قرات کے مقابلے ہوے جس میں بسین کالج کے طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئز مقابلے میں پہلی پوزیشن جبکہ تقریری اور حسن قرات کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ You made us proud our dear students.
17/09/2025
سابق ایم این اے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جناب حمایت اللّٰہ خان صاحب نے آج گورنمنٹ بوائز انٹر کالج جاگیر بسین کا خصوصی دور کیا اور کالج انتظامیہ کے ساتھ کالج کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور ان مسائل کے حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ ہم جناب حمایت اللّٰہ صاحب کے مشکور ہیں کہ انہوں نے کالج کو درپیش مسائل میں ذاتی دلچسپی لی اور ان کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا
29/08/2025
Today on 29th August 2025, The Additional Commissioner Gilgit Division worthy Walliullah Falahi sab and Additional Director Planning Higher Education respected Muhammad Bilal sab paid a visit to Govt. Boys College Jagir Basin pertaining to additional land acquisition.The extraordinary efforts of Muhammad Bilal sab in this regard is highly appreciated.