Directorate Of Food Gilgit Baltistan
Directorate of Food GB is a government department responsible for ensuring food security in the region.
Its key functions include procuring and distributing wheat stock, monitoring food & Wheat/Atta and to maintain quality and safety standards.
11/05/2026
ٹینڈر نوٹس برائے گندم سپلائی
مالی سال 27-2026
Information Department Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
04/05/2026
گلگت: ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان/ چیرمین ٹینڈر کمیٹی برائے "ترسیل گندم مالی سال 2026-27" محمدجعفر ترسیل گندم پاسکو ٹو بیس گودام اسلام آباد, بیس گودام اسلام ٹو بلک/ سب بلک ڈپوز اور بلک/ سب بلک ڈپوز ٹو سول سپلائی ڈپوز کے حوالے سے ٹینڈر کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا. اجلاس میں مختلف محکموں کے نمائندوں ڈپٹی سکریٹری خوراک, محکمہ خزانہ اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے نمائندے سمیت محکمہ خوراک کے زمہ داروں نے شرکت کی اور مالی سال 2026-27 کے گبدم ترسیل کے حوالے تبادلہ خیال کیاگیا اور مختلف تجاویز پر غور کیاگیا.
گلگت: سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان محمد اعظم خان نے محکمہ خوراک کے ڈائریکٹوریٹ ہیڈ کوآرٹر, ڈائریکٹوریٹ گلگت ریجن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلگت آفس کا سرپرائز دورہ کیا. سکریٹری خوراک نے مختلف دفاتر کا دورہ کرتے ہوئے ادارہ جاتی کارکردگی اور جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکریٹری خوراک محمد اعظم خان کو ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان محمد جعفر, ڈائریکٹر گلگت ریجن محمد افضل اور اے ڈی گلگت تسنیم کوثر نے محکمانہ امور اور مختلف سیکشنز کے حوالے جامع بریفنگ دی۔ بریفنگ میں محکمہ خوراک کی مجموعی کارکردگی، گندم کی فراہمی، ترسیل کے نظام اور جاری اصلاحاتی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پر سیکریٹری خوراک کو جدید نظام "فوڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم" کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا، جس کا مقصد محکمہ خوراک کے امور میں شفافیت، بہتری اور بروقت نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔محمد اعظم خان نے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری آٹا اور گندم کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی منافع خوری کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ محکمہ خوراک کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔دورے کے دوران انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامی امور میں شفافیت اور عوامی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے.
Food Department District Gilgit Food Department Skardu Information Department Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Food Department Hunza Food Department Shigar Food Department Diamer Assistant Director Food Nagar Directorate of Food Baltistan Division Food Department District Astore Food Department Kharmang
Field Inspection
Food Department Hunza
29/04/2026
سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان محمد اعظم خان کو فوڈ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم (FMIS) پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں
Pakistan Agricultural Storage and Services Corporation
سے گندم کی ترسیل آن لائن ڈسپیچ و وصولی اور ای ٹریکنگ کے نظام پر آگاہ کیا گیا۔
سیکریٹری خوراک نے ہدایت دی کہ گندم و آٹے کی منصفانہ فراہمی کے لیے نظام کو مزید شفاف بنایا جائے اور صارفین کے ڈیٹا کی
National Database and Registration Authority
سے بروقت تصدیق یقینی بنائی جائے۔
#شفافیت
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Gilgit
