نگر یوتھ گلگت ریجن آفیشل

نگر یوتھ گلگت ریجن آفیشل

Share

Nagar Youth Gilgit Region
Empowering the youth of Nagar Valley in Gilgit Region.

our organization focuses on promoting education, social welfare, social issues, and community development and work on it

26/03/2026

پریس ریلیز

نگر یوتھ آرگنائزیشن گزشتہ رات نگر کالونی گلگت میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے نگر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو ماورائے عدالت گرفتار کرنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر بغیر کسی جواز کے ہمارے متحرک نوجوانوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو نگر یوتھ آرگنائزیشن اور پوری نگر قوم سخت ردِعمل دینے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور موجودہ حکومت پر عائد ہوگی۔

ہم متعلقہ اداروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لیں اور گلگت بلتستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے سے گریز کریں۔ اگر گرفتاریاں ہی مقصود ہیں تو نہتے معصوم بچوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، نہ کہ بے گناہ نوجوانوں کو نشانہ بنایا جائے۔

نگر یوتھ آرگنائزیشن اپنے نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی صورت انہیں بلاجواز گرفتار کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

نگر یوتھ آرگنائزیشن گلگت ریجن

06/03/2026

پریس ریلیز نگر یوتھ آرگنائزیشن ۔حالیہ دانوں گلگت بلتستان میں پاک فوج کی جانب سے بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا گیا۔نگر یوتھ آرگنائزیشن شدید الفاظ میں مذمت اور جوانوں کو شہید کرنے والے تمام لوگوں کو سزا دینے کا اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔متنازہ خطے میں پاک فوج کا وجود غیر قانونی ہے

Photos from ‎نگر یوتھ گلگت ریجن آفیشل ‎'s post 24/02/2026

گلگت میں نگر کی ایک بیٹی کو اغواء کرنے کی شرمناک اور بزدلانہ کوشش نے ہر باشعور انسان کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اگر عوام بروقت مداخلت نہ کرتے تو نہ جانے کیا سانحہ جنم لیتا۔ یہ واقعہ صرف ایک خاندان پر حملہ نہیں بلکہ پورے نگر کی عزت اور غیرت کو للکارنے کے مترادف ہے۔
نَگر یوتھ آرگنائزیشن گلگت ریجن اس گھناؤنی حرکت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
اور حکامِ بالا اور بالخصوص پولیس انتظامیہ کو دو ٹوک پیغام دیتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو فوراً عبرت ناک سزا دی جائے۔ اگر اس معاملے میں کسی قسم کی سستی، مصلحت یا دباؤ قبول کیا گیا تو نگر کے عوام خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ہر سطح پر بھرپور، مؤثر اور آئینی ردعمل دیا جائے گا۔
ترجمان نگر یوتھ آرگنائزیشن گلگت ریجن

08/02/2026
18/01/2026

پریس ریلیز
نگر یوتھ آرگنائزیشن
نگر یوتھ آرگنائزیشن نے نگر کے عوام کے ساتھ روا رکھی جانے والی ناانصافیوں اور ان کے جائز تحفظات کے حوالے سے نگران وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان اور نگران کابینہ کو دو ہفتوں کا الٹی میٹم دیا تھا تاکہ نگر کے عوام کے تحفظات کو فوری طور پر دور کیا جا سکے۔
آج اس الٹی میٹم کی آخری تاریخ تھی۔ اس موقع پر نگران وزیرِ داخلہ نے نگر یوتھ آرگنائزیشن سے ملاقات کے دوران یقین دہانی کروائی کہ نگران وزیرِاعلیٰ اور کابینہ کے اراکین نگر کے عوام کے تحفظات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور انہیں حل کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ نگران وزیرِ داخلہ نے مطالبات کو حتمی شکل دینے اور عملی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے مزید ایک ہفتے کی مہلت طلب کی۔
نگر یوتھ آرگنائزیشن نے عوامی مفاد اور مثبت پیش رفت کی امید کے پیشِ نظر نگران وزیرِ داخلہ کی درخواست قبول کرتے ہوئے ایک ہفتے تک مزید انتظار کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ تاہم، تنظیم واضح اور دو ٹوک الفاظ میں یہ اعلان کرتی ہے کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر نگر کے عوام کے جائز مطالبات پورے نہ کیے گئے اور تحفظات کا عملی حل پیش نہ کیا گیا تو نگر یوتھ آرگنائزیشن احتجاجاً قراقرم ہائی وے (KKH) کو ہر قسم کی آمد و رفت اور ٹرانسپورٹ کے لیے بند کرنے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومتِ وقت پر عائد ہوگی۔

14/01/2026

پریس ریلیز
نگر یوتھ آرگنائزیشن نے نگران وزیر اعلی کو دو ہفتے کا ٹائم دیا تھا۔دو ہفتے کے اندر نگر کو نگران حکومت میں شامل کر کے کوئی وزارت دی جائے ہمارا ڈیٹ لائن تقریباً مکمل ہونے کو ہے۔ دو ہفتے مکمل ہونے پر نگر یوتھ اپنی سربراہی میں تمام یوتھس اور نگر کے عوام کی مدد سے کے کے ایچ بند کرے گی۔

ہمارا موقف واضع ہے آپ نگر کو نظرانداز کر کر کے دیوار سے نہیں لگا سکتے یا تو برابری کی بنیاد پر فیصلے ہونگے ورنہ آپ ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کرو گے ہم آپ کے آگے دیوار کی مانند کھڑے رہیں گے۔
منجانب نگر یوتھ آرگنائزیشن

Photos from ‎نگر یوتھ گلگت ریجن آفیشل ‎'s post 06/01/2026

آیت 29
{ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ وَالَّذِیْنَ مَعَہٓٗ اَشِدَّآئُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَآئُ بَیْنَہُمْ }
”محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ اور جو ان کے ساتھ ہیں ‘ وہ کافروں پر بہت بھاری اور آپس میں بہت رحم دل ہیں“

06/01/2026

نگر
ہم نگران وزیر اعلی اور الیکشن کمیشن کو خبردار کرنا چاہتے ہیں اور دو ہفتے کے اندر نگران حکومت میں نگر کو نمائندگی دی جائے بصورت دیگر رد عمل کیلے تیار رہیں۔
نگر کو ہر دفع نظرانداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے نگر قوم اپنی ایک پہچان رکھتی ہے اس طرح آپ نگر کو نظرانداز نہیں کر سکتے

نگر یوتھ آرگنائزیش

05/01/2026

قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی کے نگر آمد پر نگر کے عوام کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر آغا راحت حسین الحسینی کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور نعروں کے ذریعے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ عوامی حلقوں کی جانب سے آغا راحت حسین الحسینی کی آمد کو خوش آئند قرار دیا گیا.نگر یوتھ آرگنائزیشن کی دعوت پر قائد ملت جعفریہ آغا راحت حسین الحسینی اور سربراہ نوجوانان ملت تشیع سید ثاقب رضوی نے نگر کا دورہ کیا۔ نگر کی غیور عوام کی جانب سے آغا راحت حسین الحسینی کا پور زور استقبال کیا گیا۔ سینکڑوں عوام کا مجموع نے آغا جان کا استقبال کیا اور ملت کے ساتھ جانی مالی تعاون کا یکین دلایا اور آغا کی ہر بات پر لببک کہا۔ جہاں قائد ملت جعفریہ نے قوم سے خطاب کیا ۔

05/01/2026

گلگت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ہوٹل کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر آوارہ گرد عناصر نے نگر خاص سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان پر تشدد کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے نوجوان کو چھری اور ڈنڈوں سے شدید زخمی کیا، جس کے باعث وہ بری طرح لہولہان ہو گیا۔

واقعے کے بعد نگر یوتھ گلگت ریجن کے زمہداران نے سٹی تھانہ میں درخواست دائر کیا تھا مگر افسوس 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا
نگر یوتھ گلگت ریجن کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس گلگت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

نگر یوتھ گلگت ریجن کے زمہداران نے آئی جی اور ایس ایس پی گلگت سے بھی نوٹس لینے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Khazana Road Gilgit
Gilgit
14300