Gilgit Baltistan Secretariat Employees Welfare Association Gilgit Regd

Gilgit Baltistan Secretariat Employees Welfare Association Gilgit Regd

Share

The Purpose of this Association is to Protect Rights of the Employees.

07/04/2026

برکت علی، صدر گلگت بلتستان سیکرٹریٹ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن، کی زیر صدارت سیکرٹری سروسز اور ڈپٹی سیکرٹری سروسز کے ساتھ ایک اہم ملاقات منعقد ہوئی۔ اس ملاقات میں سیکرٹریٹ کے ملازمین کو درپیش مختلف مسائل اور امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ملازمین کی فلاح و بہبود، درپیش مشکلات کے حل اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
ملاقات کے اختتام پر گروپ فوٹو.
جاری کردہ :
"*احسن رازق*"
(انفارمیشن سیکرٹری )
"گلگت بلتستان سیکرٹیرییٹ ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن"

10/02/2026

Team GBSEWA👑✌️

Photos from Gilgit Baltistan Secretariat Employees Welfare Association Gilgit Regd's post 10/02/2026

گلگت بلتستان سیکرٹریٹ ملازمین کے مسائل پر اہم میٹنگ
برکت علی صدر گلگت بلتستان سیکرٹریٹ امپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرِ سرپرستی فائننس ڈپارٹمنٹ میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں گلگت بلتستان سیکرٹریٹ کے مختلف کیڈرز سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے درپیش اہم اور دیرینہ مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس کے دوران تمام کیڈرز کے ملازمین کی بروقت پروموشن، مختلف کیڈرز کی سینارٹی لسٹس کی بروقت تیاری و درستگی جیسے اہم امور زیرِ بحث آئے۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ پروموشن کے عمل میں تاخیر اور سینارٹی سے متعلق مسائل ملازمین میں بے چینی کا سبب بن رہے ہیں، جن کا فوری حل ناگزیر ہے۔
مزید برآں گلگت بلتستان سیکرٹریٹ میں مختلف پوسٹوں پر اٹیچمنٹ کے ذریعے مختلف ڈپارٹمنٹس سے آنے والے افسران و اہلکاروں کی ڈی ایس ،ایس اوز ، پی ایس کی نشستوں پر تعیناتی کے معاملے کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
میٹنگ کے اختتام پر وفد نے سیکرٹری سروسز سے ملاقات کی، جہاں سیکرٹری سروسز نے ملازمین کے مسائل کو بغور سنا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان سیکرٹریٹ کے ملازمین کے تمام جائز مسائل کو ان شاء اللہ مقررہ وقت کے اندر حل کیا جائے گا۔
شرکاء نے امید ظاہر کی کہ اس مثبت پیش رفت سے سیکرٹریٹ کے ملازمین کے مسائل حل ہوں گے اور ادارہ جاتی نظام مزید مؤثر اور مضبوط ہوگا۔

جاری کردہ :
"*احسن رازق*"
(انفارمیشن سیکرٹری )
"گلگت بلتستان سیکرٹیرییٹ ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن"

14/01/2026

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ایک ایماندار، فرض شناس اور اصول پسند افسر ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان میں شفاف طرزِ حکمرانی، میرٹ اور ادارہ جاتی نظم و ضبط کے فروغ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی قیادت میں انتظامی معاملات میں بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ہیں، جنہیں عوام اور سرکاری ملازمین یکساں طور پر سراہتے ہیں۔
بدقسمتی سے حالیہ دنوں میں بعض مخصوص عناصر کی جانب سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف من گھڑت اور گمراہ کن خبروں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ یہ عناصر اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے ایسے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، جن کا مقصد نہ صرف ایک ایماندار افسر کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے بلکہ اداروں میں بداعتمادی پیدا کرنا بھی ہے۔
گلگت بلتستان سیکرٹریٹ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی دیانت داری اور خدمات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے اور ایسے بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کرتی ہے۔
جاری کردہ
صدر، گلگت بلتستان سیکرٹریٹ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن
برکت علی

08/01/2026

آج آل پاکستان ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان بھر کے تمام صوبوں سے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں گلگت بلتستان کی نمائندگی جناب برکت علی، صدر گلگت بلتستان سیکرٹریٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن، نے کی۔

08/01/2026

An important meeting of the All Pakistan Employees Welfare Association was held in Islamabad under the auspices of AGEGA Pakistan, with representatives from all provinces of Pakistan. Mr Barkat Ali President Gilgit baltistan secretariat welfare Association representing Gilgit,Baltistan , on this occasion.

10/12/2025

علماء کرام ہمارے معاشرے کا معتبر سرمایہ

علماء کرام ہمارے معاشرے کا معتبر سرمایہ اور ہمارے سروں کے تاج ہیں۔ گلگت بلتستان ایک چھوٹا مگر باہمی رشتوں اور ہم آہنگی سے جڑا ہوا خطہ ہے جہاں تمام مسالک بھائی چارے، عزت اور احترام کے مضبوط بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پوری قوم ہمیشہ علماء کرام کی رہنمائی اور اتحاد کی آواز کی طرف دیکھتی ہے۔
گزشتہ چند دنوں میں بعض غلط فہمیاں جنم لے رہی ہیں جنہیں دور کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ ماضی میں مسجد بورڈ کی صورت میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء باہمی مشاورت اور حکمت سے ہر مسئلے کا حل نکالتے تھے۔ آج بھی قوم یہ امید رکھتی ہے کہ قاضی صاحب، آغا صاحب اور تمام جید علماء آپس میں رابطہ و مشاورت بڑھا کر اتحاد اور یکجہتی کی فضا کو مزید مضبوط کریں گے۔
قوم کو اس وقت کئی اہم مسائل کا سامنا ہے، جیسے:

پانی و بجلی کی فراہمی

صحت و تعلیم کی بہتری

سڑکوں اور انٹرنیٹ کی سہولیات
اور میرٹ کی بحالی
ان تمام موضوعات پر علماء کرام کی مثبت اور حکیمانہ رہنمائی نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ ادارے اور محکمے اسی معاشرے کے افراد پر مشتمل ہیں، اس لیے اتفاق، تحمل اور تعاون کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

سیکریٹریٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن یہ ہدایت بھی جاری کرتی ہے کہ سیکریٹریٹ گلگت بلتستان کے تمام ملازمین سوشل میڈیا پر کسی بھی موضوع پر ہمیشہ ذمہ داری اور مثبت رویے کے ساتھ رائے کا اظہار کریں۔ حکومتی ملازم ہونے کے ناطے ہمارا کردار سنجیدگی، اخلاق اور بردباری کی مثال ہونا چاہیے تاکہ ہم اپنی تعلیم، تربیت اور ادارے کے وقار کا عملی ثبوت دے سکیں۔

سیکریٹریٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن تمام مسالک کے علماء کرام اور تمام مکاتبِ فکر سے مؤدبانہ گزارش کرتی ہے کہ قوم کو متحد رکھنے، نوجوان نسل کی رہنمائی کرنے اور خطے میں امن و بھائی چارے کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں۔ ہمارا مستقبل باہمی اتحاد، رواداری اور مشترکہ کوششوں میں پوشیدہ ہے۔
آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے خطے، ہماری قوم اور ہمارے محترم علماء کرام کو صحت، اتحاد، امن اور خوشحالی عطا فرمائے۔
آمین۔

برکت علی
صدر
سیکریٹریٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن
گلگت بلتستان

20/11/2025

گلگت پولو ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر پابندی عائد ہونی چاہیے۔ کھیل کو کھیل سمجھ کر کھیلنا ہر کھلاڑی کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
بلتستان کے لوگ ہمیشہ پرامن رہے ہیں، اور جب ہماری گلگت کی ٹیم بلتستان جاتی ہے تو وہاں انہیں نہایت پروقار انداز میں خوش آمدید کہا جاتا ہے اور عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا جاتا ہے۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جب ہمارے مہمان یہاں آئے تھے تو گلگت کی ٹیم کے بعض افراد کا رویہ قابلِ افسوس اور ناقابلِ قبول تھا۔
لہٰذا، گلگت کی ٹیم میں شامل تمام ذمہ دار افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے، تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا سدِ باب ہو سکے۔

برکت علی
صدر،
گلگت بلتستان سیکریٹریٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن

20/11/2025

خدام الحجاج ملازمین کے لیے
30نومبر تک درخواستیں جمع کرائیں۔

Photos from Gilgit Baltistan Secretariat Employees Welfare Association Gilgit Regd's post 14/11/2025

سکردو (اقبال سالک )ٹمبر مافیا نے محکمہ جنگلات کےملازم کے زریعے آر ایف او روندو پر جان لیوا حملہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ہنگو میں محکمہ جنگلات کی زمین قبضہ کرنے والا مافیا اور پرانے کیسسز میں مطلوب ملزمان بھی آر ایف او روندو کے خلاف متحرک ہوگئی ہے ۔ زرائع کا کہنا ہے۔ آر ایف او روندو کئ مہنوں سے ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں جسکی وجہ سے انکو شدید پریشر کا سامنا ہے ۔ ہنگو میں راتوں رات جنگل کٹاو کے پیچھے بھی نمبر مافیا کا ہاتھ بتایا جا رہا ہے۔ تاکہ وہ محکمہ جنگلات اور آر ایف او روندو کو بدنام اور پریشر کر سکیں ۔ اس پورے کھیل میں محکمہ ہذا کا ایک اعلی آفیسر بھی ملوث ہے جو پہلے روندو میں غیر قانونی طور اہم پوسٹ پر تعینات رہے ہے ۔ جس پر کرپشن اور جنگلات کٹاؤ کے الزامات کے بعد عوامی دباو پر ہٹایا گیا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے ۔ غیر قانونی طور پر پوسٹ پر رہنے والا آفیسر دوبارہ روندو آنا چاہتا ہے اور آر ایف او روندو کو ہٹانے کی شازشیوں میں مصروف بھی ہے ۔ٹمبر مافیا سے محکمہ کے کچھ ملازمین بھی ملے ہوئے ہے جو محکمہ کے اندر آر ایف او روندو کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ محکمہ کے ملازم کا آر ایف او روندو اکبر علی پر حالیہ دنوں میں حملہ بھی اس کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے ۔ محکمہ جنگلات کا ملازم جس نے آر ایف او روندو پر جان لیوا حملہ کرنے والے ملازم کو سیکریٹری جنگلات نے نوکری سے برخاست کیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے ۔اب مافیا کی مدد سے ملزم ملازم محکمہ کے خلاف عدالت گیا ہے ۔ زرائع کا دعوا ہے۔ آر ایف او روندو کو اس سے پہلے باقاعدہ دھمکیاں بھی دی گئی تھی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئ ہے ۔۔ دوسری جانب زرائع کا دعوا ہے ۔ خودساختہ صحافی بائیک میکنک سوشل میڈیا پر محکمہ جنگلات اور آر ایف او روندو کے خلاف سازش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس نے کچھ عرصہ پہلے ڈی ایف او سکردو پر غیر قانونی سفارش نہ ماننے پر ڈی ایف او سکردو پر حملہ کیا جس کے بعد محکمہ نے بائیک میکنک کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملہ عدالت میں ہے ۔

13/11/2025
Photos from Gilgit Baltistan Secretariat Employees Welfare Association Gilgit Regd's post 12/11/2025

سیکریٹریٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر جناب برکت علی اور ان کی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں معزز سیکریٹری صاحبان نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی۔

تقریب میں جناب سیکریٹری آصف اللہ خان صاحب، جناب سیکریٹری سجاد حیدر صاحب جناب سیکرٹری میر وقار صاحب، جناب سیکریٹری عثمان احمد صاحب، جناب سیکریٹری ، جناب سیکریٹری شاہزیب شیخ صاحب، ایڈیشنل سیکریٹرز اور ڈپٹی سیکریٹرز صاحبان نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران جناب سیکریٹری سروسز عثمان احمد صاحب نے باقاعدہ طور پر صدر اور کابینہ سے حلف لیا

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Gilgit Baltistan New Secretariat Jutial Gilgit
Gilgit
15100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00