Gilgit Halqa 2

Gilgit Halqa 2

Share

This page is intended to create political awareness among the voters and people of the most important constituency of GB Assemsbly HALQA 2 Gilgit

13/11/2025
25/10/2025

گلگت شہر – مہمان نوازی، وسعتِ دل اور ترقی کی امید!

شہرِ گلگت، جو مناور سے لے کر بسین تک پھیلا ہوا ہے، پچھلے دس سالوں سے کسی بڑے ترقیاتی منصوبے سے محروم رہا ہے۔
یہ وہی شہر ہے جو پورے گلگت بلتستان کا دل ہے — جہاں کے لوگ ہر آنے والے کو محبت، خلوص اور عزت کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔

گلگت وہ جگہ ہے جہاں پورے صوبے کے لوگ صحت، تعلیم اور روزگار کے لیے آتے ہیں، اور یہاں سے علم، ہنر اور تجربہ حاصل کر کے اپنے علاقوں کو سنوارتے ہیں۔
یہ فخر کی بات ہے کہ گلگت سب کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ ہے،
مگر اب وقت ہے کہ اس شہر کی اپنی ترقی پر بھی توجہ دی جائے — تاکہ آنے والے لوگوں کو مزید بہتر سہولیات، جدید ادارے، روزگار کے مواقع اور خوشحال ماحول میسر ہوں۔

ایسے نمائندے کا انتخاب کریں جو واقعی شہر کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہو،
جو محض وعدے نہ کرے بلکہ عمل سے گلگت کے خوابوں کو حقیقت بنائے۔

یہ بھی ضروری ہے کہ گلگت بلتستان کے ہر علاقے کے نمائندے اس شہر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ یہاں کے اسپتالوں، تعلیمی اداروں اور بازاروں سے پورے صوبے کے غریب مریض، مزدور اور طلبہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔
اگر گلگت ترقی کرے گا تو لوگوں کو بڑے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،
اور ہمارا اپنا صوبہ مضبوط اور خودکفیل بنے گا۔

گلگت کے لوگ ہمیشہ دوسروں کے لیے کھلے دل سے جیتے رہے ہیں —
اب وقت ہے کہ اپنے شہر اور اپنے حقوق کے لیے بھی ایک ہو کر کھڑے ہوں،
تاکہ محرومی، فرقہ واریت اور بےتوجہی کی جگہ خوشحالی، اتحاد اور ترقی لے سکے۔

گلگت ہمارا گھر ہے — آئیں، ہم سب مل کر اسے وہ مقام دیں جس کا یہ حق دار ہے۔

30/04/2025

میلی بگ کیا ہے۔
میلی بگ ایک سفید، نرم جسم والا کیڑا ہے جو پھپھوندی جیسے مادے سے ڈھکا ہوتا ہے۔ یہ پودوں کا رس چjوس کر ان کی نشوونما روک دیتا ہے، پتوں کو زرد کرتا ہے اور پیداوار میں کمی لاتا ہے۔ یہ شہد جیسا مادہ خارج کرتا ہے جس پر سیاہ پھپھوندی لگ جاتی ہے، جو پودے کی خوراک بنانے کی صلاحیت کم کر دیتی ہے۔

کنٹرول کے مؤثر طریقے
متاثرہ شاخیں کاٹ کر تلف کریں۔
پودوں کے اردگرد صفائی رکھیں اور جڑی بوٹیاں ختم کریں۔
پودوں میں مناسب فاصلہ رکھیں۔

کیمیائی کنٹرول
سردیوں میں تنوں پر گریس اور امیڈا کلوپرڈ لگا کر پلاسٹک لپیٹیں۔
شدید حملے کی صورت میں بائی پینتھرین یا روٹ کا سپرے کریں (صبح یا شام)
سپرے میں "وٹ سٹ" یا سرف شامل کریں تاکہ دوا مؤثر ہو۔
سپرے سے پہلے ڈٹرجنٹ والے پانی سے پودوں کو دھونا مفید ہے۔

قدرتی حل
نیم کا تیل (Neem Oil) ایک مؤثر اور محفوظ آرگینک طریقہ ہے۔

نوٹ: میلی بگ کا بروقت کنٹرول ضروری ہے، بصورتِ دیگر یہ فصل کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Gilgit
15100