GB Local Council Board

GB Local Council Board

Share

Rule of the an umbrella for whole local council bodies GB and Gb waste management company (Rgd) also .as Gilgit Baltistan Local council Board.

lead by Secretary Gb LCB undersupervision of the secretary Local Govt and chairman GBLCB.

Photos from GB Local Council Board's post 06/01/2026

Thanks GB local newspapers and management for brilliant media courage of my official press released .....🙏

06 January 2026

Photos from GB Local Council Board's post 05/01/2026

مقامی حکومت گلگت بلتستان ۔ گلگت

گلگت (پ ر) سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چئیرمین GB لوکل کونسل بورڈ کاشف محمد علی کا میونسپل سلاٹر ہاوس کھاری کا دورہ ، عوام کو صحت مند جانوروں کے گوشت کی فراہمی یقینی بنائین ، صفائی کا خیال رکھیں بیمار جانوروں پہ نظر رکھیں ، حفظان صحت کے عین اصولوں کے تحت گوشت سپلائی کی جائے اور گوشت کی قلت کو ختم کرنے کے اقدامات پر زور دیا ۔تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چئیرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ کاشف محمد علی نے چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت مدثر عالم اور دیگر آفیشلز کے ہمراہ میونسپل سلاٹر ہاوس کھاری بسین کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر انہوں نے مزبحہ خانے مختلف پورشنوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے سلاٹر ہاوس کے بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ ہفتے میں 5 دن گوشت کرنے کی اجازت ہے ناغہ والے دن گوشت کرنے پر پابندی ہے پابندی کا مقصد مصنوعی قلت پہ قابو پانا ہے میٹ انسپکٹر نے چھوٹے بڑے جانوروں کے ذبح کرنے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ، اور ہفتہ وار گوشت کے سپلائی کیلئے شیڈول کے حوالے سےبتایا۔ سیکریٹری نے سلاٹر ہاوس اور میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو حفظان صحت کے عین اصولوں کے تحت صحت مند جانوروں کے گوشت کی فراہمی یقینی بنائیں ، بیمار جانوروں کو ذبحہ کرنے پر پابندی عائد کریں ، صاف ستھرا اور صحت مند جانور کا گوشت شہریوں کا حق ہے اور ہماری زمہ داری ہے کہ ہم شہریوں کے صحت کا خیال رکھیں ، اور سلاٹنگ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
مظہر مغل
ترجمان لوکل گورنمنٹ و میونسپل کارپوریشن گلگت
تاریخ ۔۔۔۔سوموار 05 جنوری 2026broadcasting

03/01/2026

گلگت (پریس ریلیز ) سیکریٹری
لوکل گورنمنٹ و چئیرمین گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کاشف محمد علی نے کہا کہ بڈلف میونسپل لائبریری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا ۔ لائبریری کی اپگریڈیشن کرکے مزید سہولیات فراہم کریں گے ۔ لائبریری آنے والے طلبا و طالبات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز میونسپل بڈلف لائبریری کے دورہ کے موقع پر چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت مدثر عالم ، لائبریرین عدنان حسین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس سے قبل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کاشف محمد علی کا لائبریری آمد پر چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمی' مدثر عالم اور لائبریرین عدنان حسین نے خوش آمدید کہا۔ بعدازاں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و چئیرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ کاشف محمد علی نے لائبریری کا تفصیلی معائینے کے دوران جنگ آذادی کے ہیروز ، غازیوں گلگت بلتستان کے قدیم حکمرانوں کے تصویروں اور سوانج حیات پر مشتمل لیٹریچر اور گلیری کا خصوصی معائینہ کیا ۔ معائینے کے دوران لائبریری کا کمپیوٹر لیب ، بک بینک ،ریڈنگ روم ، اور کانفرنس ہال میں موجود تاریخی کتابیں دیکھیں ، اس سے قبل لائیبریرین عدنان حسین نے لائیبریری کے بارے بریفنگ دی ، اور لائبریری آنے والے طلبا و طالبات اور ویزیٹرز کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔ سیکریٹری نے بڈلف میونسپل لائبریری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا عزم کا اظہار کیا اور درپیش مشکلات کے حل کیلئے عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی ۔واضح ریے بڈلف ہاوس میونسپل لائیبریری کا شمار گلگت بلتستان کی قدیم اور اولین لائیبریری کا اعزاز حاصل ہے ۔لائبریری دورہ کے دوران انہوں نے چیف آفیسر کو ہدایات دی کہ وہ لائبریری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تحریری طور پر رپورٹ دیں تاکہ اس پہ عملدرآمد کیا جاسکے ۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی جوکہ گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کا چئیرمین بھی ہے کا پہلا دورہ تھا ۔

مظہر مغل

Photos from GB Local Council Board's post 31/12/2025

گلگت # سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چئیرمین جی۔بی لوکل کونسل بورڈ کاشف محمد علی کا بدھ کے روز ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی اینڈ آرڈی محمد ظفر اور دیگر آفیسران کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن آفس گلگت کا تفصیلی دورہ کیا ۔ دورے کےدوران انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا ایڈمنسٹریٹیو سیکشن ، بلڈنگ سیکشن اور برتھ رجسٹریشن سیکشن کا معائینہ کیا ۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیہ عظمیٰ کی کارکردگی میں بہتری کیلئے موقع پر ہدایات دی ۔ اس سے قبل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کاشف محمد علی کابلدیہ آفس آمد پر چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت مدثر عالم نے ایڈمنسٹریٹو آفیسر سردار حسین اور دیگر سٹاف کےہمراہ استقبال کرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ آمد پر خوش آمدید کہا ۔ اور دفتری امور کے بارے تفصیلی بریفنگ دی ، واضح رہے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کاشف محمد علی کا پہلا دورہ تھا ۔ اپنے پہلے آفیشل بریفنگ کے دوران انہوں نے بلدیاتی اداروں کی مضبوطی اور فعالیت کے سلسلے میں اچانک دورہ جات کا عندیہ دیا تھا ۔ بلدیہ آفس بدھ کے روز دورہ اس سلسلے کی کڑی تھی۔بلدیہ عظمی' آفس دورہ سے قبل گلگت ، ضلع کونسل ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی اینڈ آرڈی اور گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس کا بھی تفصیلی دورہ کیا ۔ انہوں نے اپنے سرپرائزڈ دورہ کے موقع پر لوکل گورنمنٹ کے ضلعی آفسز کے زمہ داران سے بریفنگ لی اور پیشہ وارانہ امور کی بہتری کیلئے ہدایات دی ۔ جبکہ شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے اور صاف ستھرا گلگت کے سلسلے میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ڈی ایم اوز سپروائزر اور سینیٹری ورکرز کو سروسز کی بہتری کیلئے خصوصی ہدایات دیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے مقامی حکومتوں کے ذیلی اداروں کی کلیدی کردار ہے ۔ سوشل سروسز کی بہتری کیلئے لوکل گورنمنٹ کے ضلعی دفاتر عملی اقدمات جاری رکھیں گے ۔ گھر کی دہلیز پر مسائل کے حل کیلئے اقدامات جاری رہیں گی ۔

بدھ 31 دسمبر 2025

26/12/2025

گلگت(پریس ریلیز ) سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چئیرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ کاشف محمد علی نے کہا ہے لوکل کونسلات کے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا ملازمین کے درینہ مسائل کے حل کیلئے ہر فورم میں ساتھ دونگا ، لوکل کونسلات عوامی مسائل کے حل کیلئے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ، سروسز کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے ۔ لوکل کونسلات کے پاس موجود اثاثہ جات جس میں سرکاری دفاتر ، سلاٹر ہاوسز ، دکانیں و مارکیٹیں شامل ہے انکا تحفظ یقینی بنائیں گے ۔ بہتر کارکردگی دیکھانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کریں گے ، انہیں سرٹیفیکیٹس کی بجائے اعزازیہ دیں گے ، میونسپل اداروں کی کارکردگی کی بہتری کیلئے خود جائزہ لینے کیلئے دورہ کرونگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز بحیثیت سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی چارج سنبھالنے کے بعد گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کے دفتر دورہ کے موقع پر کیا ۔اس سے قبل سیکٹری لوکل گورنمنٹ و چئیرمین جی بی ایل سی بی بورڈ آفس پہنچے تو ڈائریکٹر کے قیادت میں جی بی لوکل کونسل بورڈ کے آفیسران نے استقبال کرتے ہوئے انہیں GB لوکل کونسل بورڈ آمد پر خوش آمدید کہا ۔ چئیرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ کاشف محمدعلی سے ڈائریکٹر GB لوکل کونسل بورڈ خدا آمان کے قیادت میں ایل سی بی کے آفیسران ملاقات کی ۔ بعد ازاں جی بی لوکل کونسل بورڈ سے منسلک لوکل باڈیز کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ علاوہ ازیں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چئیرمین GB لوکل کونسل بورڈ نے لوکل کونسلات کو عملی طور پر براہ راست عوام کو خدمات فراہم کرنے والے بنیادی ادارے قرار دیا ۔ عوامی خدمات کو یقینی بنانے اور سروسز کی بہتری کیلئے لوکل کونسلات کے آفیسران کو کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ لوکل کونسلات کے میٹ انسپکٹرز ، فوڈ انسپکٹرز اور بلڈنگ انسپکٹرز کی کارکردگی پہ نظر رکھیں گے ، چونکہ انکا کا براہ راست تعلق عوام سے ہوتا ہے اس لئے انکی زمہ دارویوں کو مانیٹر کیا جائٙے گا اسکے ، ساتھ ساتھ انکی پیشہ وارانہ خدمات کو بہتر بنانے کیلئے تمام میونسپل اداوں کے چیف آفیسران کو ہدایات جاری کیں کہ کونسلات کی بہتر کارکردگی کیلئے چیک اینڈ بیلنس قائم رکھیں ، تاکہ بلدیاتی اداروں کی ساکھ کی بہتری میں مدد مل سکے عوام کے تعاون سے صحیح معنوں میں بلدیاتی اداروں کو عوامی فلاحی ادارے بنانے میں مدد مل سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین مایوس نہیں کریں گے ان کا جائز حقوق کو ہر لحاظ سے خیال رکھا جائے گا ۔ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کیلئے بجٹ میں کمی بیشی کے مسئلے کو حل کرلیا جائے گا اور AGPR کے ساتھ معاملات بھی بہتر کریں گے ۔ بلدیاتی اداروں میں نظم و ضبط کا ہر لحاظ سے خیال رکھیں گے ۔ ملازمین کی حاضری 100 فیصد بنائیں گے ۔ چئیرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ کاشف محمد علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے عملی کردار ادا کریں گے ۔ گلگت بلتستان کے لوکل کونسلات کو نچلی سطح سے فلاحی ادارے کے طور پر متعارف کرائیں گے ۔ اس سلسلے میں لوکل کونسلات کے شعبوں کو مضبوط بنانے کیلئے تمام اضلاع کا دورہ کرونگا ۔ بلدیاتی اداروں کو صحیح معنوں میں عوامی فلاحی ادارہ بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ واضح رہے جمعہ کے روز سیکریٹری لوکل گورنمنٹ وچئیرمین جی بی ایل سی بی کا چارج سنبھالنے کے بعد لوکل کونسل بورڈ سیکریٹیریٹ کا پہلا دورہ تھا۔

مظہر مغل
ترجمان جی بی لوکل کونسلات و میونسپل کارپوریشن گلگت
تاریخ ۔۔۔۔۔ جمعہ 26 دسمبر 2025

Photos from GB Local Council Board's post 06/12/2025

گلگت # نیشنل بینک آف پاکستان اور گلگت بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے درمیان کیش لیس اکانومی سے متعلق معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت ادارے کے تمام مالیاتی امور اب مکمل طور پر آن لائن نمٹائے جائیں گے، جبکہ میڈیا لینز کو بتایا گیا کہ اس اقدام سے لین دین مزید شفاف اور بروقت ہوں گے۔ پیپر لیس نظام کے فروغ سے ماحول دوست اقدامات کو بھی تقویت ملے گی۔

05/12/2025

گلگت (سٹاف رپورٹر) محکمہ خزانہ گلگت بلتستان اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے درمیان ریونیو نظام کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے معاہدے پر سیکریٹری خزانہ نجیب عالم اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رحیم گل نے دستخط کیے، جبکہ اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد بھی موجود تھے۔اس معاہدے کے تحت لوکل گورنمنٹ کے محصولات کو مرحلہ وار GB Pay پلیٹ فارم کے ذریعے ڈیجیٹلائز کیا جائے گا، جس سے شہریوں کو ریونیو ادائیگی کی آسان، تیز اور شفاف سہولت میسر آئے گی۔ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے نتیجے میں محصولات کی شفاف اور بروقت وصولی یقینی ہوگی، اور انسانی غلطی کے امکانات میں کمی آئے گی، اور حکومتی آمدن میں موثر اضافہ متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریئل ٹائم ڈیٹا کی دستیابی مالیاتی فیصلہ سازی کو بہتر بنائے گی اور لوکل گورنمنٹ کے مالیاتی امور جدید تقاضوں کے مطابق مستحکم بنیادوں پر استوار ہوں گے۔ اس معاہدے کو گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل فنانس اور ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کی جانب ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
# #

08/06/2025

گلگت # بڈلف ہاوس میونسپل لائبریری ایک ایماندار ملازم سے محروم ہوگئی ۔ ایک حوصلہ مند جوان ، سینے میں طوفان جیسا درد سہنے والے سپیشل پرسن جمیل حیدر اب ہم میں نہی رہے ، میونسپل بڈلف ہاوس لائبریری گلگت کا انتہائی ایماندار ، فرماندار ، شریف النفس اور ہر دلعزیز ملازم تھے ۔ گزشتہ ایک سال یعنی یکم جنوری 2024 سے یکم اپریل 2025 تک میرے قربت میں تھے بحیثیت انچارج میونسپل لائبریری جمیل حیدر کو بہت مخلص ، ایماندار ، اپنے کام سے کام رکھنے والے پیشہ ور شخصیت پایا ، جمیل حیدر اللہ پاک کی مصلحت کے تحت گزشتہ تین سالوں سے عارضہ قلب میں مبتلہ تھے جبکہ سال 2023 میں جنرل ہارٹ سرجری بھی ہوئی تھی ۔ اور معمول کے مطابق زندگی بسر کررہے تھے۔ گزشتہ روز بی پی شوٹ کیوجہ سے ہارٹ اٹیک ہوا جسکی وجہ سے انکی دماغ کی شریانیں فشار خون کا شکار ہونے سے کومے چلے گئے ، تقریبا" 100 گھنٹے صوبائی ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد داعی اجل کو بیک کہہ گئے ۔ جمیل حیدر کی عمر لگ بھک 35 سال کے قریب تھی ، جوانی کی موت والدین کو وقت سے پہلے مار دیتی ہیں۔ جمیل حیدر کے موت سے تقریبا" 10 سال پہلے ہی والد محترم ہمارے قریبی رشتہ دار کزن علی حیدر بھائی مختصر علالت کے بعد اللہ کو پیارے ہوگئے تھے اللہ پاک نے جوان بیٹے کے موت سے پہلے ہی والد کو اٹھالیا تھا۔جسکی وجہ سے یہ بڑا صدمہ دیکھ نہ سکے ۔ورنہ بیٹے کی جوان موت شاید برداشت نہ کرتے یا صبر سے سہہ لیتے ، اللہ پاک ہماری بھابی بتیجھوں، زوجہ ، بچوں اورخاندان والوں کو صبر و جمیل عطا کرے ، یاد رہے جمیل حیدر حاجی محمد موسی میر سابق بلڈنگ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کے سگے بتیجھے تھے ۔ اس طرح حیدری محلہ نگرل ایک مخلص بیٹے سے محروم ہوگیا۔۔۔۔اللہ پاک انکا سفر آخرت آسان اورقیامت کے روز پنجتن پاک ؑ کی شفاعت نصیب کرے ۔ اور شہدائے کربلاؑ کے ساتھ محشور فرمائے ۔۔۔۔۔آمین ثمہ آمین

12/05/2025

غذر # GB لوکل کونسلات کے سینئر ملازم و لائبریرین میونسپل لائبریری گاہکوچ محترم شیر باز خان موٹر سائیکل حادثے میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کا تعلق ضلعی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کے گاؤں داماس سے تھا ۔ مرحوم کی اچانک حادثاتی موت پر ادارہ انتہائی رنجیدہ اور غمزدہ خاندان کے غم میں برابر شریک ہے ۔ چئیرمین جی بی ایل سی بی رحیم گل ، ڈائریکٹر جی بی لوکل کونسل بورڈ خداآمان اور ادارے کے تمام سٹاف کی جانب سے تعزیت و تسلیت پیش کی جاتی ہے آللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے ۔ اور لواحقین ، پسماندگان اور خاندان کے سبھی افراد کو صبر جمیل عطا کرے ۔ ادارہ ایک مخلص اور ایماندار ملازم سے محروم ہوا ، اللہ پاک کروٹ کروٹ جنت الفردوس عطا فرمائیں ۔۔۔۔آمین یا رب العالمین

Photos from GB Local Council Board's post 26/04/2025

گلگت # سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و چئیرمین GB لوکل کونسل بورڈ رحیم گل صاحب اور۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمٹ و دیہی ترقی محمد ظفر اور دیگر آفیشلز کے ہمراہ برمس پائین میں LGاینڈ آر ڈی کے تحت جاری سیکمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سکیموں کی بروقت تکمیل اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہی کیا جائے گا ۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو ہدایات دیں کہ وہ ضلع بھر میں لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے ماتحت جاری ترقیاتی سکیموں کی نگرانی کریں اور ہفتہ وار کارکردگی سے آگاہ رکھیں، ہماری کوشش ہے کہ وقت مقررہ پر سکیموں کی تکمیل یقینی بنائی جاسکے ۔

ہفتہ 25 اپریل 2025

22/04/2025

رپورٹ برائے اسکول وزٹ سب ڈویژن دنیور
مرتب: میونسپل مجسٹریٹ و فوڈ انسپکٹر
تاریخ: 19 اپریل 2025
آج میونسپل مجسٹریٹ اور فوڈ انسپکٹر نے سب ڈویژن دنیور کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا۔ اس وزٹ کا مقصد اسکول کینٹینز میں فروخت ہونے والی خوراک کا معائنہ، صفائی کی صورتحال کا جائزہ، اور فوڈ ہائجین سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔
دورے کی تفصیلات:
اسکول کینٹینز کا معائنہ کیا گیا، صفائی کے ناقص انتظامات پر فوری بہتری کی ہدایات دی گئیں۔
پرنسپل صاحبان سے ملاقاتیں کی گئیں اور فوڈ ہائجین سے متعلق طلباء میں آگاہی بڑھانے پر زور دیا گیا۔
تجویز دی گئی کہ ہر اسکول میں ماہانہ "فوڈ ہائجین پریڈ" یا آگاہی سیشن منعقد کیا جائے۔
طلباء کو صحت مند خوراک اور صفائی کی اہمیت سے متعلق مختصر بریفنگ دی گئی۔
تجویز کردہ ایس او پیز (SOPs):
1. خوراک کو ڈھانپ کر رکھنا اور زائد المیعاد اشیاء کی فروخت پر پابندی۔
2. کینٹین اسٹاف کے لیے دستانے اور صاف یونیفارم لازم۔
3. طلباء کے لیے فوڈ ہائجین آگاہی سیشنز کا انعقاد۔
4. اسکول انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ مانیٹرنگ اور فوکل پرسن کی تقرری۔
نتیجہ:
اس وزٹ کا مقصد اسکولوں میں محفوظ، صاف ستھری خوراک کی فراہمی اور طلباء میں صحت سے متعلق شعور بیدار کرنا تھا۔ ایسے دورے تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Photos from GB Local Council Board's post 04/02/2025

گلگت # اسسٹنٹ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت محمد طلحا اسد خان تحصیلدار شیرباز علی خان کے ہمراہ رات گئے شہر کا دورہ کررہے ہیں اس موقع پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ ، میونسپل کارپوریشن اور لائن ڈیپارٹمنٹس لے جانب سے یوم۔یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پیا فلیکس ، بینرز۔اور دیگر تشہیری مواد کا۔جائزہ لے رہے ہیں ، واضح رہے یوم۔یکجیتی کشمیر کے سلسلے میں۔5 فروری کو پورے ملک میں کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے انڈین فوج کی جانب سے غاصبانہ قبضے کی مزمت کی جاتی ہے اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انکی آذادی اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق استصواب رائے ، اور آذادی کیلئے آواز اٹھانا ہے ۔ یوم یکجہتی کشمیر کو شاندار انداز میں منانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے لائن۔ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ ملکر تیاری مکمل کی ہے ۔ صبح دس بجے ریلی۔نکالی۔جائے گی اور ہائی سکول میں پروگرام بھی منعقد کیا۔جایے گا

منگل 4 جنوری 2025

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Jutial Genral Buss Staind Gilgit
Gilgit