District Health Officer Nagar

District Health Officer Nagar

Share

The District Health Office In Nagar oversees public health initiatives and services in the region except DHQ Hospital Nagar

26/05/2026

Eid Mubarik to all respectable people of Nagar🎉🎉
Good Health and Strong Community is our priority🍀

Photos from District Health Officer Nagar's post 25/05/2026

آج مورخہ 25 مئی 2026 کو سیدہ ارم بتول ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نگر نے سول ہسپتال نگر خاص کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نورین میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال اور ہسپتال سٹاف نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صاحبہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صاحبہ نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں ہسپتال اسٹاف کے ساتھ منعقد ہوا جس میں ہسپتال کے انتظامی امور، مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی،سٹاف حاضری اور ڈیوٹی کے حوالے سے جامع گفتگو کی گئی اور اسٹاف کو خصوصاً ہدایت دی گئی کہ وہ کسی قسم کی سیاسی سر گرمیوں میں حصہ نہی لینگے ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صاحبہ نے ہسپتال کے عملے کو سختی سے ہدایت جاری کی، کہ تمام سٹاف صبح 8 بجے اپنی ڈیوٹی پر لازمی پہنچے جبکہ ایم ایس صاحبہ صبح 9 بجے اپنے دفتر میں موجود ہوں تاکہ ہسپتال کے امور بروقت اور بہتر انداز میں انجام دیا جا سکیں۔۔۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ایم ایس صاحبہ کو ہدایت کی کہ تمام ملازمین کے سال 2025/26 کے TA/DA جون سے قبل ادائیگی کو یقینی بنایا جائیں تاکہ عملے کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈی ایچ او صاحبہ نے وقت کی پابندی، نظم و ضبط اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی زور دیا۔

21/05/2026

Office Order for Employees of Health Department District Nagar.

Photos from District Health Officer Nagar's post 14/05/2026

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نگر ڈاکٹر سیدہ ارم بتول کی ہدایات اور نگرانی میں سول ہسپتال غلمت کی بہتری کا عمل تیزی سے جاری ہے اور آج سی ایچ غلمت میں پینٹ(انٹرنل اور ایسکٹرنل) کا کام نہایت خوبصورتی اور معیاری انداز میں مکمل کر لیا گیا ہے، جس سے ہسپتال کا ماحول مزید صاف، خوبصورت اور دلکش بن گیا ہے۔
آج مورخہ 14 مئی 2026 ڈی ایچ او صاحبہ نے سی ایچ غلمت کا دورہ کیا اور کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور کام کے معیار کو انتہائی تسلی بخش قرار دیتے ہوئے متعلقہ عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ عوامی حلقوں کی جانب سے بھی دی ایچ او صاحبہ کی صحت کے شعبے میں جاری عملی اقدامات کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے آج ایمرجنسی روم میں ایک مزید بیڈ بھی فراہم کر دیا گیا ہے، جو عوام دوست اقدامات کی ایک اور بہترین مثال ہے۔
عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی قیادت میں ضلع نگر کے صحت کے اداروں میں بہتری کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔

13/05/2026

ڈی ایچ او ڈاکٹر سیدہ ارم بتول صاحبہ کی شاندار اور مثالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سوشل ورکر نمبر دار طالب حسین (چھلت) نے اپنے ویڈیو پیغام میں ڈی ایچ او کے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ او صاحبہ جس محنت، خلوص اور دیانتداری کے ساتھ عوامی خدمت سرانجام دے رہی ہیں، وہ واقعی قابل فخر اور لایٔق تحسین ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایچ او صاحبہ کی hands-on leadership واضح طور پر نظر آتی ہے، جو خود فیلڈ میں موجود رہ کر ٹیم کی رہنمائی کرتی ہیں اور عوامی مسائل بالخصوص چھلت کے ہیلتھ فیسلیٹز کے مسائل کو حل کیا ۔۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی مختلف افسران تعینات رہے، لیکن ڈی ایچ او صاحبہ نے اپنے بہترین انتظامی انداز، ایکٹوفیلڈ ورک اور مؤثر قیادت سے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔
ان کی قیادت میں محکمہ صحت کی کارکردگی میں واضح بہتری نظر آ رہی ہے، جس پر عوامی سطح پر بھی اطمینان اور تعریف کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
نمبر دار صاحب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ڈی ایچ او صاحبہ کے ساتھ مل کر عوامی خدمت کے اس سفر کو مزید مضبوط اور مؤثر بنائیں گے تاکہ ضلع نگر میں ہلیتھ سسٹم کو فعال اور بہتر بناسکے۔
محکمۂ صحت نگر، نگر کے تمام اسٹیک ہولڈرز، سماجی و سیاسی نمائندگان، عمائدینِ علاقہ اور عوام الناس سے پُرخلوص اپیل کرتا ہے کہ صحت کے نظام کو مزید بہتر، فعال اور عوام دوست بنانے کے لیے محکمۂ صحت کا بھرپور ساتھ دیں۔
صحت کا مضبوط نظام صرف محکمہ کی نہیں بلکہ پوری کمیونٹی کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ باہمی تعاون، مثبت تجاویز اور مشترکہ کاوشوں سے ہی ہم عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کر سکتے ہیں۔

محکمۂ صحت نگر عوام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ دن رات کوشاں ہے، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی حمایت اس مشن کو مزید کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی..

12/05/2026

آج مورخہ 12 میٔ 2026کو ڈاکٹر سیدہ ارم بتول ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ہوپر کے کے لیے قابل تحسین اقدام کرتے ہوئے غریب خاندانوں کے لیے کمبل اور دیگر ضروری اشیاء کی عطیات فراہم کیے۔ اس کے ساتھ ساتھ بی ایچ ہوپر کے لیے ڈلیوری کٹس، ڈی ورمنگ اور دیگر ضروری ادویات فراہم کی گئیں تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر ہو سکیں۔

اس موقع پر اعلیٰ نمبردار میون علی نے ڈی ایچ او صاحبہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام انسانیت کی خدمت اور عوامی فلاح کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔ عوامی حلقوں نے بھی اس کا خیرمقدم کیا اور محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہا۔

12/05/2026

آج مورخہ 12 مئی 2026 ڈاکٹر سیدہ ارم بتول ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نگر اور ڈاکٹر سیدہ شازیہ بتول ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نگر، نے آر ایچ سیچھلت میں نئی ایمرجنسی روم ( ER Room ) کا افتتاح کیا۔ مریضوں کو بہتر اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایمرجنسی روم میں 2 نئے بیڈز لگا دیئے گئے ہیں، اور ڈی ایچ او نے کریش کارڈ اور کارڈیک مانیٹر جلد نصب کرنے کا وعدہ کیا۔

اس ہسپتال میں آکسیجن سلنڈرز اور ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اس موقع پر ڈی ایچ او نگر نے آر ایچ سی چھلت کے عملے کو ہدایت دی کہ وہ ہر ممکن عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں۔ اس موقع پر عمائدین اور چھلت کے عوام نے ڈی ایچ او نگر کا شکریہ ادا کیا اور صحت کے شعبے میں کیے جانے والے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا

عوام الناس کو معیاری اور فوری طبی سہولیات کی فراہمی محکمہ صحت نگر کی اولین ترجیح ہے۔
شکریہ۔

11/05/2026

آج مورخہ 11 مئی 2026 کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محترمہ ڈاکٹر سیدہ شازیہ بتول نے رورل ھیلتھ سنٹر چھلت نگر کا دورہ بھی کیا، جہاں ہسپتال کے عملے نے اُنہیں خوش آمدید کہا۔ دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا گیا اور صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا کیا۔۔
شکریہ۔

Photos from District Health Officer Nagar's post 06/05/2026

بی ایچ یو ہوپر (BHU Hoper) کا نکاسی سسٹم کافی عرصے سے خراب تھا، جس کی وجہ سے سنگین مسائل پیدا ہو رہے تھے، جن میں ٹوائلٹ کے پانی کا پینے کے پانی کے ساتھ مل جانا بھی شامل تھا، اور اس سے نئے تعمیر شدہ کمپاؤنڈ بلڈنگ کو بھی نقصان پہنچ رہا تھا۔

ڈی ایچ او نگر، ڈاکٹر سیدہ ارم بتول کی خصوصی ہدایات پر او آر اینڈ ڈی اسٹور کیپر کو فوری طور پر مسئلہ حل کرنے کے لیے بھیجا گیا۔ ان کی بروقت توجہ اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں یہ دیرینہ مسئلہ اب کامیابی سے حل کر لیا گیا ہے۔

ڈی ایچ او نگر، ڈاکٹر سیدہ ارم بتول کا خصوصی شکریہ، جو مسلسل ہر ہیلتھ فیسلٹی کو بہتر بنانے اور ضلع نگر کے صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Nagar
Gilgit

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00