14/04/2026
گلگت:- سیکرٹری فوڈ گلگت بلتستان، سردار اسد ہارون صاحب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، تسنیم کوثر نے فوڈ انسپکٹرز کے ہمراہ سب ڈویژن دنیور کے مختلف کارپوریشنز اور فوڈ پروسیسنگ یونٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورہ کے دوران سومو کارپوریشن، یاران کارپوریشن، سکائی انٹرپرائزز اور پاؤن بیکری پروسیسنگ یونٹ کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر فوڈ ایکٹ 2022 کے مؤثر نفاذ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گئے اور متعلقہ اداروں و پروسیسنگ یونٹس کی رجسٹریشن کے عمل کا باقاعدہ آغاز/عملدرآمد کیا گیا۔
مزید برآں، ان تمام مقامات پر جہاں فوڈ ہینڈلنگ اور پروسیسنگ کے عمل میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں پائی گئیں، وہاں موقع پر قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ذمہ داران کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ آئندہ تمام قوانین اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے واضح کیا کہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔Information Department Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Food Department District Gilgit
14/04/2026
گلگت:- سکریٹری خوراک گلگت بلتستان سردار اسد ہارون صاحب کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرک فوڈ کنٹرولر محترمہ تسنیم کوثر کی ہدایات پر فوڈ انسپکٹرز تنویر حسین، سبطین عباس اور محمد عدنان نے، مختلف ہوٹلز اینڈ سویٹس بیکرز کا دورہ کیا۔دورانِ معائنہ متعلقہ ہوٹل انتظامیہ کو SOPs پر مکمل عملدرامد کرانے کی ہدایات کی اور بسنس رجسٹریشن فیس کے چالان بھی جاری کی گئیں۔
1۔ پارک ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ./50000
2۔ نیشنل بیکرز کشروٹ۔/10000
3۔ کشمیر سویٹس اینڈ بیکرز۔/10000
4-کشمیر سویٹس اینڈ بیکرز فیکٹری۔/50000
5۔ نوید ہزارہ سویٹس۔/10000. Information Department Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Food Department District Gilgit
14/04/2026
ہنزہ:- سکریٹری خوراک گلگت بلتستان جناب سردار اسد ہارون صاحب کے احکامات کی روشنی میں اورڈی ایف سی ہنزہ انیقہ غلام رسول صاحبہ کی ہدایت پر فوڈ انسپکٹر محمد کریم اور فوڈ انسپکٹر تجمل حسین نے شیناکی ہنزہ کا دورہ کیا اور فوڈ ایکٹ 2022 کے تحت شیناکی ہنزہ کے دو مشہور فوڈ پوائنٹس CAFÈ BAYAK MAYON اور سم سنگ پوائنٹ کا رجسٹریشن کاروائی مکمل کرتے ہوئے REGISTRATION CERTIFICATES حوالہ کیے اور خانہ آباد اور حیسن آباد کے آٹا ڈیلروں میں ماہ اپریل کا سبسیڈاءز آٹا تقسیم کیا ،دوران ڈیوٹی مختلف لوگوں سے گفتگو کا موقع ملا جس میں لوگوں نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا اور نیک دعاؤں کا اظہار کیا ۔
Information Department Gilgit-Baltistan Food Department Hunza Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
14/04/2026
استور:- سیکرٹری فوڈ گلگت بلتستان جناب سردار اسد ہارون صاحب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مراد خان صاحب کے حکم پرفوڈ انسپکٹر شاھد اسلام ، وذیرذیشان ، مامون الرشید اور محمدملک نے ناصر اباد، چھوگام اوررٹو ایریا میں موجود دکانوں میں قواعد کے مطابق کاروائی عمل میں لائی -کارروائی کے دوران دکانوں میں موجود تمام اشیأء کا معائنہ کیا اور دکانوں میں موجود غیر معیاری اور ایکپائر اشیاء کو موقع پر ہی تلف کیا گیا - دکانداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ صفائی کا خصوصی خیال رکھیں اور معیاری چیزوں کا یقینی بنائیں اس کے ساتھ ساتھ چکی مالکان کو رجسٹریشن کے حوالے سے سختی سے ہدایات دین جمع تک لازمی اپنی چکیوں کی رجسٹریش کراۓ نہ کرانے کی صورت فوڈ ایکٹ کے تحت قانونی کاروائ کی جاۓ گی۔
Information Department Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Food Department District Astore
14/04/2026
*Daily Market Inspection Report District Nagar:*
*Dated: *14-4-2026*
*Location*Shayar/ Askurdas
As per GB Food Act, 2022 the details of daily market inspection report is as under:
*wholesale/Retail Shops inspected
05
Hotels inspected 0
Bakery
Meat shops
Fruit shope
Grocery shops 01
Tandoor 0
*Warning issued: to the owners of hotels and shops to take care of cleanliness
*Inspection team
Ramzan Ali
Muhammad Alam
Basharat Hussain
Rehmat Ali
*Issues*: Expired items, Non business Registration/NOC, outdated price list, Price hike, Cleanliness.
Special Instructions:-
1. strictly observance of Price list issued by the Chairman Price Control Committee/ SDM Nagar
2. complete ban on shelfing expired/misbranded/banned item
Confiscated
Assistant Director Food Nagar Information Department Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
14/04/2026
سکردو:- سیکرٹری فوڈ جناب اسد ہارون کی ہدایات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سکردو اور ان کی ٹیم نے آج سکردو سٹی سے کچورا تک مختلف مارکیٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔
معائنہ کے دوران متعدد دکانداروں اور فوڈ بزنس آپریٹرز کو بہتری کے نوٹسز (Improvement Notices) اور وارننگز جاری کی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف فوڈ بزنسز کی رجسٹریشن بھی کی گئی۔
رجسٹر کیے گئے فوڈ بزنسز میں ڈھابے، فوڈ شاپس، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور ریسورٹس شامل ہیں۔ مزید برآں، فوڈ بزنس رجسٹریشن سرٹیفکیٹس بھی جاری کیے گئے، جن میں *شانگریلا ریزورٹ*، *آواری ایکسپریس* اور دیگر فوڈ بزنسز شامل ہیں۔
مزید برآں، تمام متعلقہ کاروباری حضرات کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ صفائی ستھرائی اور فوڈ سیفٹی معیارات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Information Department Gilgit-Baltistan
Food Department GB Food Department Skardu Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
13/04/2026
Skardu # The Food Department Skardu has successfully completed the Food Business Registration of the following individual businesses, and certificates have been handed over accordingly:
*Gumman Hotel*
*ZS Foods*
*Ostriya Herbs Distributors*
*Ilyas Traders*
All the above-mentioned businesses are now officially registered and compliant with Food Safety Regulatio ns. Certificates were handed over to their respective representatives upon successful completion of the registration process.
Food Department Skardu Information Department Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
13/04/2026
گلگت:- سیکرٹری فوڈ گلگت بلتستان جناب سردار اسد ہارون کے احکامات پر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر تسنیم کوثر کی ہدایات کی روشنی میں سب ڈویژن دنیور میں فوڈ ایکٹ 2022 پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔
فوڈ انسپکٹرز اجلال حسین، حسین افضل اور ان کی ٹیم نے دنیور میں واقع کیک بیری کے مینوفیکچرنگ و پروسیسنگ یونٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انسپکشن کے دوران تمام قانونی تقاضوں کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد ضروری لوازمات کی تکمیل پر ادارے کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔
انسپکشن ٹیم کی جانب سے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ بھی تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی جاری رکھی جا سکے۔
محکمہ خوراک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Information Department Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Food Department District Gilgit
13/04/2026
استور:- سکریٹری خوراک گلگت بلتستان جناب سردار اسد ہارون صاحب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر استورمراد خان کی سربراہی میں فوڈ انسپیکٹرز ارتضی حسین، فریداللہ خان اور وزیر ذیشان نےگوریکوٹ سے داسخرم کےمختلف ہوٹلوں،بیکریوں اور جنرل سٹورز کا معائینہ دوران معائنہ مضر صحت اشیاء کو تلف کرنے کے ساتھ جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ ہوٹلز مالکان کو سختی سے ہدایت جاری کیا کہ فوری طور پر اپنے ہوٹلز کی رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کریں وگرنہ اگلی دفعہ ہوٹلز کو سیل کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کیاجائے گا۔
Information Department Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Food Department District Astore
13/04/2026
غذر یاسین:- سکریٹری خوراک گلگت بلتستان سردار اسد ہارون صاحب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر غذر خالد حسین صاحب کی ہدایت پر فوڈ انسپیکٹرزعبدالمجید ،امتیاز علی ،محمد حسین اعجاز کریم نے تحصیل یاسین کےمختلف ، ہوٹلوں تندوروں اور چکیوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران فوڈ انسپکٹر نے ہوٹل کے کچن، سٹوریج ایریا اور کھانے کی تیاری کے تمام مراحل کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ بعض ہوٹلوں میں ناقص صفائ پا کر جرمانا بھی کیاجبکہ عملے کو حفظانِ صحت کے اصولوں پر مزید سختی سے عمل کرنے کے احکامات جاری کردیا گیا۔ نیز فوڈ انسپکٹر نے فوڈ ایکٹ 2022 کے تحت ہوٹل اور تندور کو محکمہ خوراک کے ساتھ رجسٹرڈ کرانے کےلئے ایک ہفتے تک کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے تاخیر کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی. محکمہ خوراک کا عزم ہے کہ عوام الناس کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے معائنے باقاعدگی سے جاری رہیں گے تاکہ غذر میں عوام کو صاف ستھرا ماحول اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے
Information Department Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
13/04/2026
غذر:- سکریٹری خوراک گلگت بلتستان سردار اسد ہارون صاحب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر غذر خالد اکبر کی ہدایت پر فوڈ انسپیکٹرز حسین علی ،فرمان علی ،فیضان حبیب نے تحصیل اشکومن کےمختلف ہوٹلوں تندوروں اور چکیوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران فوڈ انسپکٹر نے ہوٹل کے کچن، سٹوریج ایریا اور کھانے کی تیاری کے تمام مراحل کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ بعض دوکانوں میں ذایدلماد اشیاء ملنے پر جرمانے بھی کیے اجبکہ عملے کو حفظانِ صحت کے اصولوں پر مزید سختی سے عمل کرنے کے احکامات جاری کردیا گیا۔ نیز فوڈ انسپکٹر نے فوڈ ایکٹ 2022 کے تحت ہوٹل کو محکمہ خوراک کے ساتھ رجسٹرڈ کرانے کےلئے ایک ہفتے تک کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے تاخیر کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی. محکمہ خوراک کا عزم ہے کہ عوام الناس کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے معائنے باقاعدگی سے جاری رہیں گے تاکہ غذر میں عوام کو صاف ستھرا ماحول اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے.
Information Department Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan