گوندلانوالہ میں سیوریج سسٹم زبوں حالی کا شکار اور اوپر سے واپڈا کی مہربانیاں بجلی کا میٹر اور ٹرانسفارمر بھی اتار کر لے گئے۔ ہماری ارباب اختیار سے التماس ہیکہ خدارا گوندلانوالہ کی عوام کا کچھ سوچیں۔
Gondlanwala
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gondlanwala, Public & Government Service, Gujranwala.
06/05/2020
میرے سوہنے پنڈ دی نہر
گوندلانوالہ کھیل اور میدان
گوندلانوالہ میں کھیلے جانے والے کھیل فٹبال- کبڈی۔کشتی۔بازو پکڑ-والی بال-کرکٹ-ہاکی۔چڑی چھکا۔گلی ڈندا۔قائم۔تاش۔گولی پلا۔بانٹے۔اخروٹ۔باڈی۔ پتنگ بازی اور دیگر وہ تمام کھیل جو پنجاب کے دیہاتوں میں کھیلے جاتے مگر سر فہرست فٹبال اور کبڈی چلے آرہاے تھے
ساٹھ اور ستر کی دھائی میں کبڈی میں یہاں سے نامی گرامی کھلاڑی پیدا ہوئے اور پنجاب اور پاکستان میں مشہور ہوئے بڑے بڑے میچوں میں قد ادم ٹرافیاں جیت کر لائے اور اس بستی کے باسیوں کا سر فخر سے بلند کیا۔مگر افسوس یہ کھیل اب ناپید ہوا
نا جانے کیوں عبدالجبار ڈار پہلوان عبدالرحمان پہلوان ہارون بٹ پہلوان میر محمد فاروق میر محمد اقبال محمد اشرف ڈار عاشق عاشو پھگا پہلوان اچھو قینچی منشا ڈار و دیگر نے کیوں فن کبڈی اگلی نسل کو منتقل نہی کیا البتہ درشنی پہلوانوں کی فوج ظفر موج آج بھی موجود ہے
پسران عبدالرحمان پہلوان نے کچھ عرصہ طبع آزمائی کی مگر باپ کی روایت قائم نہ رکھ سکے
مگر محمد شفیق عرف جھلا پہلوان جو گوندلانوالہ کو عطیہ خداوند ملا جس نے بڑے بڑے نامی گرامی پہلوانوں کے ساتھ ساتھ ایک ریچھ پہلوان کو بھی چت کیا اور تین مرتبہ مسلسل رستم گوجرانوالہ کا ٹائٹل اپنے نام کیا اس کے ساتھ سلیمان مسیح پہلوان بھی قابل ذکر ہے جو پاکستان واپڈا کی طرف سے انڈیا تک کشتیاں جیت کر آیا ہے
بازو پکڑنے کا چھوٹا موٹا مظاہرہ تقریبا تمام مقامی پہلوان وقتا فوقتا کرتے رہے مگر بطور فن جناب حاجی میر عبدالقدوس اخری عمر تک بازو پکڑنے میں چھائے رہے اس فن میں پھگا پہلوان بھی قابل زکر رہا
کبڈی کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگ فٹبال کے بہت شائق ہیں ستر کی دھائی کی مشہور ٹیمیں نیشنل فٹبال کلب گوندلانوالہ کے نامی گرامی کھلاڑی مولوی طارہ خان مشعون ڈار معروف سائیں اسلام ڈار سلیم مغل رحیم مغل رفیق اللہ ڈار قدیرا چوہدری منشا میر ارشاد سیٹھ اسلم شادی گجر اور چاند تارا کلب سے اشرف ڈار بابا اصف میر محمود پالا اصغر چوہدری بلال اشرف گجر یاسین گجر اور پھر کشمیر جہاد سے کچھ عرصہ پہلے عبیدالرحمان لبن ڈار شہید عبدالروف مغل حافظ محمود اسحاق انصاری شعیب انصاری وغیرہ کے علاوہ ایک کھلاڑی فیصل قیوم بٹ اور لقمان رشید جو پاکستان کی طرف ککھیل چکا ہے ابھی تک میدان میں کھیلتے نظر آ رہے ہیں
دوسری کھیلوں کی طرح ہاکی جو کہ پاکستان کی قومی کھیل ہے یہاں بھی کبھی کھبار ٹیمیں بنی مگر بطور ٹیم کوئ نمایاں کامیابی حاصل نہ کر سکیں البتہ مبارک گجر جو ایک آل راونڈر تھا ہاکی کے میدان میں اپنے بھائ عرفان گجر سمیت میدان میں کھڑے ہیں عرفان پہلے پاکستان آرمی کی طرف سے کھیلتا رہا پھر انجری کی وجہ سے کھیل جاری نہ رکھ سکا اب دونوں بھائ بطور کوچ ارمی میں خدمات انجام دے رہے ہیں
گورنمنٹ ہائ سکول جس کا رقبہ محکمہ مال کے مطابق تیس کنال کچھ مرلےبتایا جاتا ہے اس میں سے تقریبا نصف پر سکول کا کھیل کا میدان ہے مندرجہ بالا اور بہت سے پردہ نظر سے اجل ہوئ ہستیاں اس میدان کی مرہون منت تھیں اچھے معاشرے اور بستیاں کھیل کے میدانوں اور تفریح گاہوں سے نمو پاتی ہیں 1985 کی غیر جماعتی انتخابات کے نتیجہ سے اس علاقہ میں پیر غلام فرید ایم پی اے بنے گوندلانوالہ کے تمام سیاسی و سماجی اور مذہبی پنڈت پیر غلام فرید کے مخالف کھڑے تھے پیر غلام فرید کی حمایت میں اس وقت کی نو مولود سیاسی شخصیات جو نمایاں تھیں ان میں زبیر احمد ڈار محمد عارف کشمیری سمیع اللہ ڈار محمد یونس جٹو بھوجیانی اور کچھ دوسرے احباب شامل تھے پیر صاحب تقریبا پانچ سو ووٹوں کی برتری سے ایم پی اے بنے اور اتنے ہی ووٹ انہوں نے گوندلانوالہ سے حاصل کیئے زبیر احمد ڈار اور محمد عارف کشمیری پیر صاحب کی نظر کا تارا قرار پائے
پیر صاحب نے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے دئے جس میں پچاس لاکھ کی لاگت سے پورے گاوں کی گلیاں نالیوں کی از سرے نو پختگی اور بیس لاکھ کی لاگت سے گندے پانی کا نکاس آب کا منصوبہ شامل تھا۔ بعد ازان ان ٹھیکوں کے حصول میں معاونت اور ناقص میٹیریل کے استعمال پر چشم پوشی سے مال بنانے کی خبریں مقامی پھٹا سیاست میں زیر بحث رہیں
اسی دوران 1986 میں محکمہ تعلیم نے مڈل سکول کو سفیشنٹ بلڈنگ کی بنیاد پر ہائ سکول کا درجہ دے دیا جس کے پیچھے گوندلانوالہ کے خاموش لکھاریوں کے حکام بالا کو عرصہ دراز سے لکھے گئے بے شمار خطوط تھے سیاسی بالا دستی کی ابھی دوڑ جاری تھی کہ
جناب زبیر ڈار و محمد عارف کشمیری گوندلانوالہ کے لئے ایک ہیلتھ سنٹر کی منظوری کا تحفہ لانے میں کامیاب ہوئے جب کوئ زمیندار ہیلتھ سنٹر کے لیے زمین دینے کو تیار نہ ہوا تو انہوں نے سکول کی گراونڈ میں ہی ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا گروانڈ محکمہ تعلیم سے محکمہ صحت کے نام منتقل کردی گئی بغیر اشتہار ٹھیکہ ہوا بنیادوں کے نشانات لگا لیے گئے
یہ اطلاع مجھے بابا سپورٹس میرے چچا قاری عبدلااحد ڈار نے دی میں نے جناب جاوید صاحب جو اس وقت کے ہیڈ ماسٹر تھے بات کی انہوں نے کہا میں سرکاری ملازم ہوں میں کچھ نہی کر سکتا پھر یہ تمھارے مستقبل کا معاملہ ہے
میں نے لقمان بٹ احسن حمید بٹ اصغر ڈار عبدالروف مغل شاہد بٹ ارشد گجر وغیرہ کو ساتھ لیا سکول کی گھنٹی بجا دی احتجاجی جلوس نکالتے ہوئے بس آڈا یونین کونسل گوندلانوالہ پر پہنچ گئے ٹریفک بند کردی
ساری صورت حال وہاں پر موجود بزرگوں کو بتائ اس وقت کی تمام سیاسی سماجی مزہبی قیادت کو ساتھ لیا ڈی سی افس پہنچ کر پھر برپور احتجاج کیا
ڈپٹی کمشنر نے سیاسی دباو میں آتے ہوے تمام اکابرین کو گرفتار کر لیا اور تھانہ سول لائن میں بند کر دیا جس میں میر محمد فاروق چوہدری جمشید گجر
چوہدری عبدالسلام وڑائچ
بابا اے سیاست چاچا رمضان ڈار چچا اسحاق بٹ
سمیت چوبیس پچیس لوگ گرفتار ہوئے چوہدری حفیظ وڑائچ جو گرفتار نہ ہوئے ادھر سے ادھر اکابرین کی ضمانتوں کے لئے بھاگ رہے تھے غالبا نئے نئے وکالت پاس کیے تھے پیر صاحب اور ان کے ساتھیوں نے پورا دباو دونس دھاندلی کی کوشش کی مگر ہمارے بزرگ ڈٹے رہے
کمشنر صاحب نے بل اخر یہ کہا کہ اس مسلئے کا کوئ حل تلاش کر کے لائیں بعد ازاں حاجی میر محمدفاروق نے جناب چوہدری نواب علی گجر سے بات کی تو انہوں نے اپنی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے ہسپتال کے لئے زمین وقف کی جس جگہ پر آج گوندلانوالہ ہیلتھ سنٹر موجود ہے
کھلے دل سے دیکھا جائے تو آج کی گراونڈ حقیقتا جناب چوہدری نواب گجر کا عطیہ ہے آج کی سطور لکھنے کا مقصد آج کے نوجوان کو یہ بتانا مقصود ہے کہ یہ کروڑوں روپوں کی زمیں یونہی نہی بچی ہوئ تمھارے اکابرین کی قربانیوں کی مرھون منت ہے آپ کا کام اس کی مزید حفاظت کرنا اور جو حضرات اس کو بچانے کے لیے حوالات تک گئے اور جنہوں نے قیمتی اراضی عطیہ کی ان کے لئے دعا گو رہنا ہے
اللہ ہمارا سب کا حامی و ناصر ہو
گوندلانوالہ زندہ باد
غازی نعیم اللہ ڈار صاحب
17/06/2019
10/01/2019
View of Sun Rise in Gondlanwala
Pics Credit: Mobeen Akhtar
Heavy rain
السلام و علیکم گوندلانوالہ کے باسیوں کیا حال احوال ہیں
Awesome weather
ماما مُودا Blogger
27/06/2017
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Gujranwala
52310

17/06/2017