20/04/2026
کیلاسکے (وزیرآباد) میں سرکاری کالج کی عدم دستیابی: طلبہ کو مشکلات کا سامنا
وزیرآباد کے نواحی قصبہ کیلاسکے اور اس کے گرد و نواح کے تقریباً پچیس دیہات شدید تعلیمی مسائل سے دوچار ہیں، جہاں سرکاری کالج کی عدم موجودگی نے طلبہ و طالبات کی اعلیٰ تعلیم کا راستہ مشکل بنا دیا ہے۔ مقامی آبادی کے مطابق، علاقے میں میٹرک کے بعد تعلیم جاری رکھنے کے لیے نوجوانوں کو گوجرانوالہ یا دیگر قریبی شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے، جو نہ صرف وقت طلب بلکہ مالی طور پر بھی بوجھ بنتا جا رہا ہے۔
خاص طور پر طالبات کے لیے یہ صورتحال مزید پیچیدہ ہے، کیونکہ دور دراز سفر اور ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث بہت سی لڑکیاں تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ اگر کیلاسکے میں سرکاری کالج قائم کیا جائے تو نہ صرف تعلیم کی شرح میں اضافہ ہوگا بلکہ علاقے کی مجموعی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔
مقامی سماجی و تعلیمی حلقوں نے حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کیلاسکے جیسے گنجان آبادی والے علاقے میں فوری طور پر سرکاری کالج کے قیام کے اقدامات کیے جائیں تاکہ ہزاروں طلبہ و طالبات کو بنیادی تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے، اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ دیہی علاقوں میں بھی یکساں تعلیمی مواقع فراہم کیا جائے
19/04/2026
الرحمت ہسپتال
فری یورالوجی کیمپ ورپال چٹھہ
ڈاکٹر جواد ملک (کلاسکے)
ماہر امراض گردہ،مثانہ،بانچھ پن
19/04/2026
بجلی آئی بجلی گئی، کے بعد پیشِ خدمت ہے، اسلام آباد کھلا پنڈی بند،
پنڈی کھلا اسلام آباد بند!
سوشل میڈیا تبصرے
19/04/2026
جہلم انجینئر محمد علی مرزا پر ایک اور قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں فائرنگ کرنے والا ایک حملہ آور مارا گیا۔ آج جہلم اکیڈمی پر دو حملہ آوروں کی طرف سے سڑک کی دوسری طرف موجود گرین بیلٹ سے شدید فائرنگ کی گئی جس میں پولیس کا ایک جوان بھی زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، چونکہ پولیس موقع پر موجود تھیاور جوابی کارروائی سے ایک حملہ آور نشانہ بن گیا تاہم انجینئر محمد علی مرزا اور تمام اکیڈمی ممبران وطلبا بخیر و عافیت ہیں۔
Disclaimer: This post is for informational and news reporting purposes only. We do not promote or endorse any views, actions, or events mentioned. Content complies with community guidelines and is shared in the public interest by a news/media organization.
19/04/2026
ہر نئی اپ ڈیٹ، ہر نیا قدم ، سب سے پہلے آپ تک!
ہمارے آفیشل وٹس ایپ چینل کو ابھی فالو کریں اور رہیں منصوبہ اصلاح نظامِ اراضی کے ہر لمحے سے باخبر۔
ابھی کلک کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VbBU2q12P59daXU60v3x
15/04/2026
انا للہ وانا الیہ راجعون
استاد محترم قاری بشیر احمد کھٹانہ صاحب اپنے خالق حقیقی سے جا ملے
نماز جنازہ مرکزی عید گاہ کیلا سکے میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی
14/04/2026
گندم کے کاشتکاروں کو6 ارب روپے کا باردانہ مفت۔
🔹وزیر اعلی مریم نواز کی 3500 روپے فی من گندم خریداری شروع کرنے کی ہدایت۔
14/04/2026
ستھرا پنجاب نمبر ون پراجیکٹ کیوں ہے؟
ستھرا پنجاب جیو ٹیگ ڈیٹا کے ذریعے ویسٹ مینجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے ۔
یہ پروگرام روزانہ 50,000 ٹن سے زائد کچرا ٹھکانے لگانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس منصوبے سے 1,50,000 سے زائد افراد کو روزگار ملا ہے ۔
ستھرا پنجاب کے ورکرز 141تحصیلوں میں خدمات فراہم کر رہے ہیں ۔
ویسٹ ٹو انرجی کے منصوبے عالمی پذیرائی سمیٹ رہے ہیں ۔
#ستھراپنجاب
14/04/2026
آئی جی پنجاب عبدالکریم کا شہریوں سے براہِ راست رابطوں کا سلسلہ جاری، پولیس سروسز پر فیڈ بیک لینے کیلئے 1787 کمپلینٹ سنٹر پر بذریعہ فون شہریوں سے گفتگو کی اور موصولہ درخواستوں و شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر 1787 شہریوں کے مسائل کے بروقت حل میں سرگرمِ عمل۔ رواں سال 25 ہزار سے زائد شکایات کو ایس او پیز کے مطابق مقررہ وقت میں نمٹا دیا گیا۔ مقدمات کے اندراج، سست و ناقص تفتیش، گرفتاری، ریکوری اور دیگر پولیس سروسز سے متعلق ہزاروں شکایات کا ازالہ یقینی بنایا گیا. ڈی پی اوز خود مانیٹرنگ کے ذریعے نظام کو مزید مؤثر بنا رہے ہیں۔
شہری بلا جھجھک پولیس اہلکاروں کے خلاف کسی بھی شکایت کیلئے 1787 کمپلینٹ سنٹر سے رابطہ کریں، آئی جی پنجاب عبدالکریم۔