05/02/2024
ایم کیو ایم پاکستان
سنٹرل پنجاب
ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ
ایم کیو ایم پاکستان گجرانوالہ ڈسٹرکٹ میں انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے جس سلسلے میں الیکشن کمپین بھی جاری ہے بعد نماز جمعہ ڈور ٹو ڈور کمپین کی گئی فرخ حسین مغل امیدوار قومی اسمبلی NA 78 نے اہل حلقہ کے ہمراہ گلیوں محلوں اور متعلقہ مارکیٹوں میں فرداً فرداً جا کر ایم کیو ایم پاکستان کا پیغام پہنچایا اور اپنی پارٹی کا منشور پیش کیا جسے تمام لوگوں نے بہت سراہا تمام اہلیان حلقہ نے ایم کیو ایم پاکستان کا ساتھ دینے اور پتنگ پر مہر لگا کر کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا
06/01/2024
ایم کیو ایم پاکستان گجرانوالہ ڈسٹرکٹ کے مرکزی دفتر میں بین الصوبائی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک مرکزی دفتر میں ان کا پھولوں کے گلدستے پیش کر کے استقبال کیا گیا جہاں تمام ضلعی ذمہ داران کے ساتھ تعارفی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا بعدازاں گوجرانوالہ کے مشہور کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی ذاہد ملک صاحب نے کھانوں کی تعریف کی اور ضلعی صدر فرخ حسین مغل اور دیگر عہدیداران کی محبتوں کو سراہا سینیئر نائب صدر محمد شہباز جٹ نائب صدر عبدالرؤف مہر سے خوشگوار گفتگو میں انہوں نے گوجرانوالہ میں پارٹی کی ترقی کے لئے انکے کردار کو سراہا اور اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی بعدازاں جنرل سیکرٹری محمد عمران بٹ نے ذاہد ملک صاحب کا گوجرانوالہ کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر فرخ حسین مغل صدر ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ جناب ذاہد ملک بھائی نے گوجرانوالہ کا دورہ کر کے ہمیں اور ہمارے شہر کو جو عزت بخشی ہے اس پر ہم انکے شکر گزار ہیں ذاہد ملک بھائی کی آمد انکی الیکشن اور پارٹی کو ترقی دینے سے متعلق رہنمائی ضلع گوجرانوالہ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی
27/11/2023
ایم کیو ایم پاکستان گجرانوالہ ڈسٹرکٹ روز بروز ترقی کی جانب گامزن ہے جہاں ایم کیو ایم پاکستان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے متعدد امیدوار ٹکٹ کے حصول کیلئے رابطہ کر رہے ہیں
آج گوجرانوالہ کے اہم ٹاؤن ایمن آباد سے ایک MNA اور ایک MPA کے دو امیدواروں نے مرکزی دفتر گجرانوالہ ڈسٹرکٹ کے صدر فرخ حسین مغل سے خصوصی ملاقات کی جس میں انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا اور ٹکٹ کے حصول کے لیے جماعت کا پرفارمہ حاصل کیا جسے جلد مکمل کر کے قیادت کو بھجوایا جائے گا
ایم کیو ایم پاکستان گجرانوالہ ڈسٹرکٹ بڑی تعداد میں امیدواروں کے ساتھ الیکشن میں حصہ لینے جا رہا ہے اور اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے
25/11/2023
ایم کیو ایم پاکستان گجرانوالہ ڈسٹرکٹ کے مرکزی دفتر میں کنوینئیر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی بھائی کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا جس میں شامل شرکاء نے قرآن خوانی کی اور دعائے مغفرت کی قرآن خوانی میں صدر ضلع گوجرانوالہ ایم کیو ایم پاکستان فرخ حسین مغل جنرل سیکرٹری محمد عمران بٹ سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی جس میں کنوینئیر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی بھائی کی والدہ محترمہ کی کامل بخشش اور درجات کی بلندی کی دعائیں کی گئیں اس موقع پر فرخ حسین مغل نے کہا کہ یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جس کا نعمل بدل اس دنیا میں ممکن نہیں اللہ پاک خالد مقبول صدیقی بھائی اور انکے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین
05/11/2023
ایم کیو ایم پاکستان گجرانوالہ ڈسٹرکٹ میں کامیابی کا سفر تیزی سے جاری ملک اویس ککے زئی صاحب کی کوششوں سے متعدد افراد نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا جن کی مرکزی دفتر میں باقاعدہ شمولیت کروائی گئی اور پھولوں کے ہار پہنا کر جماعت میں خوش آمدید کہا گیا شامل ہونے والے دوستوں نے جماعت کے لئے بطور کارکن اپنی خدمات پیش کرنے کا عزم کیا شامل ہونے والے دوست اہم عہدوں پر ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے تیار ہیں جن کو دی جانے والی ذمہ داریوں کا تعین سلیکشن کمیٹی کرے گی اس موقع پر فرخ حسین مغل صدر ضلع گوجرانوالہ بھی موجود تھے جن کا کہنا تھا پڑھے لکھے نوجوانوں کی پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے پڑھے لکھے نوجوان اہم عہدوں پر فائز ہونے کا حق رکھتے ہیں اور یہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اس موقع پر ملک اویس ککے زئی صاحب کی پارٹی کے لئے کوششوں کو سراہا گیا
04/11/2023
*ایم کیو ایم پاکستان*
*سنٹرل پنجاب*
*ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ*
ایم کیو ایم پاکستان گجرانوالہ ڈسٹرکٹ میں کامیابی کا سفر تیزی سے جاری ملک اویس ککے زئی صاحب کی کوششوں سے متعدد افراد نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا جن کی مرکزی دفتر میں باقاعدہ شمولیت کروائی گئی اور پھولوں کے ہار پہنا کر جماعت میں خوش آمدید کہا گیا شامل ہونے والے دوستوں نے جماعت کے لئے بطور کارکن اپنی خدمات پیش کرنے کا عزم کیا شامل ہونے والے دوست اہم عہدوں پر ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے تیار ہیں جن کو دی جانے والی ذمہ داریوں کا تعین سلیکشن کمیٹی کرے گی اس موقع پر فرخ حسین مغل صدر ضلع گوجرانوالہ بھی موجود تھے جن کا کہنا تھا پڑھے لکھے نوجوانوں کی پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے پڑھے لکھے نوجوان اہم عہدوں پر فائز ہونے کا حق رکھتے ہیں اور یہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اس موقع پر ملک اویس ککے زئی صاحب کی پارٹی کے لئے کوششوں کو سراہا گیا
14/10/2023
گجرانوالہ ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں پہ ہونے والے اسراٸیلی ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں کثیر تعداد میں ذمہ داران، کارکنان اور عام عوام نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران اسرائیلی پرچم نظر آتش کیا گیا اور فضا اسرائیل مردہ باد فلسطین ذندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطین اور غزہ کے بہن بھائیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ ریلی مرکزی دفتر جناح روڈ سے فتومنڈ بازار سے ہوتے ہوئے سیالکوٹ روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء کی ایک ہی اپیل علمی سطح پر پاکستان اور تمام ممالک کو فلسطین کے حق میں اترنا چاہیے، مظلوم کا ساتھ اور ظلم کے خلاف کھڑے ہونا چاہیے۔ اس موقع پر صدر گوجرانوالہ فرخ حسین مغل، سینئر نائب صدر ملک اویس ککے زئی،نائب صدر جاوید بٹ، جنرل سیکرٹری محمد عمران بٹ، جوائنٹ سیکرٹری حسنین بٹ، انفارمیشن سیکرٹری پپو جٹ اور دیگر کارکنان شامل تھے۔