District Information Ofiice,Gujranwala
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from District Information Ofiice,Gujranwala, Government Organization, Gill Road opposite medcare hospital Gujranwala, Gujranwala.
📢 Official page of District Information Office, Gujranwala | 🌍 Showcasing the performance, initiatives & services of Government of Punjab representatives & institutions 🏛️✨
01/06/2026
https://mnnewshd.blogspot.com/2026/06/blog-post.html?m=1
محرم الحرام: گوجرانوالہ میں امن و اتحاد کانفرنس، امن و بھائی چارے کے فروغ پر زور mn news tv,mn news hd,mnnewstv,mnnewshd,mn news urdu,mnnewsurdu,urdu news,latest news,today breaking news, live news updates, latest world news,
🔹 محرم الحرام میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کی ضرورت ہے: مقررین
🔹 کمشنر محمد علی کی زیر صدارت امن و اتحاد کانفرنس کا انعقاد
🔹 حضرت امام حسینؓ کی قربانی امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے: علماء کرام
🔹 محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور فرقہ وارانہ یکجہتی برقرار رکھنا مشترکہ ذمہ داری قرار،قائد وفد و چئیرمین متحدہ علما بورڈ پنجاب مولانا ڈاکٹر انتخاب احمد نوری
🔹 علماء، انتظامیہ اور عوام جلوسوں و مجالس کے پرامن انعقاد میں کردار ادا کریں: کانفرنس
🔹 محرم الحرام کے لیے سکیورٹی، صفائی اور ٹریفک انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں: کمشنر
🔹 تمام متعلقہ ادارے مکمل رابطے میں ہیں، جامع منصوبہ بندی کر لی گئی: محمد علی
🔹 حساس معاملات افہام و تفہیم اور مشاورت سے حل کیے جائیں گے: ڈپٹی کمشنر نوید احمد
🔹 محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی: سی پی او غیاث گل خان
🔹 شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، امن خراب نہیں ہونے دیں گے: سی پی او
🔹 شہری مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں: پولیس
🔹 امن و اتحاد کانفرنس میں علماء کرام، امن کمیٹی ممبران اور انتظامی افسران کی شرکت
🔹 کانفرنس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے دعا
01/06/2026
پریس ریلیز
محرم الحرام میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کی ضرورت ہے: مقررین
گوجرانوالہ: یکم جون(۔ ) محرم الحرام کے مقدس مہینے کے سلسلہ میں منعقدہ ’’امن و اتحاد کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد، سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان،قائد وفد و چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب مولانا ڈاکٹر انتخاب احمد نوری، علمائے کرام اور ڈویژن کےضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں صبر، برداشت، قربانی اور حق و صداقت کے لیے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔
مقررین نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، مذہبی ہم آہنگی اور فرقہ وارانہ یکجہتی کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد ارشد مرزا ،اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو ،جنرل ) اسسٹنٹ کمشنرز ریونیو محمد فرقان ،اے سی جی محمد عامر ،ممبران ضلعی امن کمیٹی مولانا خالد حسن مجددی ،مفتی محمد ابوبکر ،علامہ کاظم ترابی ،علامہ حافظ جواد قاسمی ،پروفیسر سعید احمد کلیروی ،حافظ عمران عریف کے علاؤہ ممبران وفد علماء مفتی محمد عمران حنفی ،پیر سید عثمان نوری کےہمراہ دیگر علمائے کرام ،اضلاع کے ممبران امن کمیٹی ،زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف رانا محمد افضل ،زونل خطیب اوقاف مولانا محمد بشیر فاروقی ،ضلعی خطیب مفتی محمد اکرم ،خطیب حافظ شاہد فاروق سمیت پولیس افسران و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے کانگریس میں شرکت کی ۔
مقررین نے زور دیا کہ علماء کرام، انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام باہمی تعاون کے ذریعے محرم الحرام کے اجتماعات اور جلوسوں کو پرامن بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، جبکہ سکیورٹی، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے تعاون سے تمام حساس معاملات کو باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جائے گا۔
سی پی او ڈاکٹر غیاث گل خان نے کہا کہ پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے گی اور کسی بھی شرپسند عنصر کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں اور امن و بھائی چارے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔
کانفرنس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gujranwala
50250
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 16:00 |
| Tuesday | 09:00 - 16:00 |
| Wednesday | 09:00 - 16:00 |
| Thursday | 09:00 - 16:00 |
| Friday | 09:00 - 13:00 |
| Saturday | 09:00 - 16:00 |
