Ap b ameer ho skty 😂
Epic Moments
Laugh, smile and be happy. We are here to entertain you.
Dental Treatment teeth Refilling
وقت ایک دن پلٹا کھا ہی جاتا ہے
اکڑ والے بھی تہجد میں رو پڑتے ہیں...!!!!
💔 🥀
15/01/2021
جب کوئی پوچھتا ھے کیا حال ہے ۔۔۔۔؟؟؟😢
تو .....💔 میں اک لمحے کو چپ سا ہوجاتا ہوں،،
اور پھر مسکرا کر "الحمدللّٰہ " کہہ دیتا ہوں ……
لیکن پتا ہے میرا دل چاہتا ھے کہ میں بتاٶں کہ میں ٹھیک نہیں ہوں میں پچھلے بہت سے دنوں ہفتوں مہینوں یاں شاید سالوں سے سکون سے بالکل نہیں سو پایا ____,,,
لیکن
میں رات ہونے کا انتظار کرتا ہوں ۔۔۔ تاکہ میرے یہ آنسو اور سسکیاں رات کی تاریکیوں میں چھپ جائیں ۔۔۔
اور واقعی یہی ہوتا ھے
نہ کوئی شکوہ شکایت نہ ہی کسی سے کوئی گِلہ ۔۔۔۔۔
بس میرے آنسو ہیں .....کبھی آنکھوں کے راستے باہر نکلنے والے اور کبھی دل پہ گرنے والے۔
جو رات کے پچھلے پہر بھی میرے ساتھ ہوتے ہیں مجھے
سہارا دیتےہیں ...🙂🙂
15/01/2021
ہماری ماؤں کو کیا پتہ تھا کہ اُنکے بچے
کسی چوراہے پہ لاش بن کر کھڑے رہیں گے
وہ ہنستی گاتی کلام کرتی اُداس لاشیں
کہ جن کے چہروں پہ پھیلی زردی
ہزار میٹر کے فاصلے سے دکھائی دے گی
اداس آنکھیں جو بجھ چکی ہیں وہ گہری راتوں
کے سیاہ لمحوں میں جاگتی ہوں گی
ہماری ماؤں کو کیا پتہ تھا
ہماری ماؤں کو کیا پتہ تھا
کہ جن کو اکثر وہ کہتی رہتیں
" حیاتی ہووے۔"
حیاتی ان پہ عذاب بن کر گزر رہی ہے
ہر ایک خواہش ہماری آنکھوں کے سامنے مر رہی ہے..
29/11/2020
عجیب بات ہے ناں
میں تمہیں سنانا چاہتی تھی جب
تم سننے سے انکاری تھے
اور اب جبکہ
میں کچھ بھی بتانے سے قاصر ہوں
کترانے لگی ہوں تو
تم بضد ہو کہ میں بولوں ،
چپ کے زنگ آلود قفل کو اب توڑوں
قرار من ،
مان لو ناں
کہ وقت نہیں رہا ، نہ باتوں کا
نہ سننے کا ، نہ سمجھنے کا
فقط یوں کرو اب کہ تم میری چپ پر کان دھرنا چھوڑ دو،
اب چپ رہو اور رہنے دو.
😢
23/11/2020
"یوں تو میری شادی بھی ہو جائے گی اور بچے بھی ہوں گے میرے اور میں اُن کے لیئے ایک اچھی ماں ،اپنے خاوند کے لیئے ایک نیک اور اطاعت شعار بیوی بھی بن جاؤں گی اور میرا گھر ہو گا اور زندگی کی ساری خوشیاں جو ایک عورت چاہتی ہے وہ مجھے نصیب ہوں گی مگر کہیں پر میرے اندر میرے بہت گہرے اندر اور میری کوکھ سے بھی بہت دور اندر جہاں کہیں عورت کی روح رہتی ہے وہاں تم ہمیشہ موجود رہو گے"۔
23/11/2020
میں نے تمہیں کبھی بددعا نہیں دی...
پر میرا دل کرتا ہے کہ تمہارا ایک پیارا سا بیٹا ہو....
تم اُسے خوب لاڈ پیار سے پالو بڑا کرو، پڑھاؤ لکھاؤ....
اور لڑکپن میں اسے کسی لڑکی سے بے انتہا محبت ہوجائے
وہ لڑکی اس کے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائے....
اور اپنی محبت میں جکڑ لے اور پھر اچانک گیارا سالوں بعد وہ لڑکی اس سے بے وفائی کرلے....
اور اُسے وہاں پر چھوڑ دے جب اُسے منزل بہت قریب نظر آرہی ہو اپنے سب خواب عنقریب پورے ہوتے دکھائی دے رہے ہوں تب وہ لڑکی اسے چھوڑدے....
اور تم اپنے بیٹے کا تڑپنا دیکھو....
اُسے گُم سُم پاؤ....رات بھر رونے اور جاگنے کی وجہ سے اس کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دیکھو....
اس کی بیان نہ کرسکنے والی اذیت کو محسوس کرو اور پھر تم اپنی بے بسی اور نم آنکھ لئے سوچو کہ یہ سب پہلے بھی کبھی ہوچکا ہے....
تمہارے دل میں میری تصویر جھلک پڑے اور پھر تمہیں احساس ہو مکافاتِ عمل کیا ہوتا ہے....
میں نہیں چاہتا ایسا پر میرا دل چاہتا ہے....
😢😢😢💔💔💔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Telephone
Website
Address
Gujranwala
