11/04/2026
عمران خان کے دورِ حکومت کے یہ 63 بڑے کارنامے ایک خوددار اور فلاحی پاکستان کی عملی تصویر پیش کرتے ہیں، جہاں صحت کارڈ، احساس پروگرام اور یکساں نصابِ تعلیم جیسے منصوبوں نے عام آدمی کو اپنی ریاست میں باعزت اور خوشحال زندگی کی نوید سنائی۔ معاشی استحکام، صنعتی ترقی اور عالمی سطح پر ایک آزاد اور غیرت مند خارجہ پالیسی نے ثابت کیا کہ یہ دور پاکستان کو ایک حقیقی فلاحی ریاست بنانے اور قومی وقار کو عالمی سطح پر بحال کرنے کا مخلصانہ سفر تھا۔
یہ وہ عہد تھا جب پاکستان ایک غلامانہ سوچ سے نکل کر ایک عظیم ریاستِ مدینہ کی سمت قدم بڑھا رہا تھا۔
11/04/2026
What are they hiding?
The lack of transparency on Imran Khan’s health, extended confinement, and restricted access to care and family demands answers.
11/04/2026
موجودہ فسطائی اور ناجائز ٹولے نے عمران خان کے ساتھ روا رکھا جانے والے غیر انسانی سلوک سے سیاسی انتقام کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ اس ظالم نظام کے پاس نہ کوئی اخلاقی جواز ہے اور نہ ہی قانونی، بلکہ یہ صرف طاقت کے بل بوتے پر ایک مقبول ترین عوامی لیڈر کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔ یہ جبر اور بربریت نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے بلکہ اس جابر حکومت کے خوف اور بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے جو آئین اور قانون کو اپنے پیروں تلے روند کر ملک کو تاریکی کی طرف دھکیل رہی ہے، مگر تاریخ گواہ ہے کہ ظلم کی بنیاد پر قائم ایسی سلطنتیں کبھی دیرپا ثابت نہیں ہوتیں کیونکہ جب ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔
11/04/2026
سائفر تو بہت بڑی چیز ہے، یہ ایک ٹویٹ کی مار ہیں۔ خواجہ آصف نے ٹویٹ کر کے اسرائیل کو شیطان اور ایک لعنت کہا۔جواب میں اسرائیلی وزیراعظم کے اکاؤنٹ سے ڈانٹ پڑی تو پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف ٹویٹ ڈیلیٹ کر کے بھاگ گئے۔"ان جیسوں کی ہاں اور نہ میں، دنیا کی ہاں اور نہ ہو گی؟"
10/04/2026
عمران خان دا ایہ پیغام ثابت قدمی تے نظریے دی عکاسی اے۔
سینکڑاں کیسز، روزانہ عدالتاں وچ پیشیاں، تے ہر طرح دے دباؤ دے باوجود اوہدا ڈٹ کے کھڑا رہنا ایہ ثابت کردا اے کہ اوہ ذاتی مفاد لئی نہیں بلکہ اصول تے سچ لئی لڑ ریا اے۔
ایہ اک واضح اعلان اے کہ ظلم، ہتھکنڈے تے جھوٹے کیسز کسے نظریے نوں نہیں جھکا سکدے۔ جیہڑا حق تے کھڑا ہووے، اوہ ہر مشکل دے باوجود سر اُچا رکھدا اے۔
ایہ صرف عمران خان دی جدوجہد نہیں ایہ ہر اوہ بندے لئی پیغام اے جو سچ، انصاف تے اصولاں تے قائم رہنا چاہندا اے۔
10/04/2026
عمران خان کی بگڑتی ہوئی صحت اب ایک سنجیدہ انسانی اور قانونی مسئلہ بن چکی ہے۔ غیر قانونی قید، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور مسلسل طبی غفلت نے صورتحال کو انتہائی نازک بنا دیا ہے۔ ان کی آنکھوں کی خرابی اور مجموعی صحت کے حوالے سے فوری توجہ ناگزیر ہے۔ شفاف طبی معائنہ، مناسب علاج اور قانونی حقوق کی فراہمی میں مزید تاخیر نہ صرف ناانصافی ہوگی بلکہ ایک خاموش جرم کے مترادف سمجھی جائے گی۔
10/04/2026
تحریک انصاف کے دور حکومت کے 63 نمایاں کارنامے اور کامیابیاں۔
10/04/2026
10 اپریل 2022 : یوم تجدید عزم
"اس بار منظرنامہ بدل چکا ہے، عوام اب پہلے جیسے خاموش تماشائی نہیں رہے بلکہ شعور، آگاہی اور بیداری کے ساتھ اپنے فیصلے خود کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار کھڑے ہیں۔ اس بار عوام اپنے لیڈر عمران احمد خان نیازی کیساتھ کھڑی ہے ۔تاریخ بار بار یہ حقیقت دہراتی ہے کہ جب قومیں جاگتی ہیں تو پھر کوئی طاقت انہیں اندھیروں میں قید نہیں رکھ سکتی۔ اب کسی مسلط کردہ نظام، دباؤ یا زبردستی تھوپے گئے فیصلوں کو قبول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کیونکہ اصل فیصلہ اب ایوانوں کی دیواروں کے پیچھے نہیں بلکہ عوام کے دلوں، ذہنوں اور اجتماعی شعور میں ہو رہا ہے۔"