GB Updates

GB Updates News Chanel and podcast.
(6)

کل کا شیڈول:*پہلا میچ - دوپہر 1:00 بجے*راوشن اے بمقابلہ گندے ایف سی*دوسرا میچ - دوپہر 3:00 بجے*گؤ پس الیون بمقابلہ ساوان...
17/10/2026

کل کا شیڈول:

*پہلا میچ - دوپہر 1:00 بجے*
راوشن اے بمقابلہ گندے ایف سی

*دوسرا میچ - دوپہر 3:00 بجے*
گؤ پس الیون بمقابلہ ساوان ایف سی

مکئی کا سبز چھلکا اتارتے وقت اگر کسی کے ہاتھ ایسا بھٹہ آ جائے جو عموما منفرد رنگ کا ہوجس کے اوپر سرخ دانے ہوں، تو تلاش ک...
03/10/2026

مکئی کا سبز چھلکا اتارتے وقت اگر کسی کے ہاتھ ایسا بھٹہ آ جائے جو عموما منفرد رنگ کا ہوجس کے اوپر سرخ دانے ہوں، تو تلاش کرنے والے شخص کو مقامی روایت کے مطابق شینا میں اسے ’’را‘‘ اور کھوار میں ’’مِتار‘‘ کہا جاتا ہے، یعنی بادشاہ کے لقب سے نوازا جاتا ہے۔ یہ اعزاز اُس وقت تک برقرار رہتا ہے جب تک قسمت کسی اور کے نام یہی بھٹہ نہ کر دے۔
ہم نے بچپن میں اس کی تلاش کی تجسس میں کئی کھیپ مکئی کی صفائی کی ہے۔

Sunday matches schedule
03/10/2026

Sunday matches schedule

💍 شادی مبارک عمران بھائی! 💖ہماری ٹیم راوشن ایف سی کے بہترین کھلاڑی عمران رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ہماری پوری ٹیم...
02/10/2026

💍 شادی مبارک عمران بھائی! 💖

ہماری ٹیم راوشن ایف سی کے بہترین کھلاڑی عمران رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

ہماری پوری ٹیم کی طرف سے عمران بھائی کو نئی زندگی کی بہت بہت مبارکباد۔ اللہ آپ کی نئی زندگی خوشیوں سے بھر دے۔

ہماری ٹیم کا شیر اب اپنی نئی ٹیم کے ساتھ! 😍

راوشن ایف سی فیملی کی طرف سے ڈھیروں دعائیں 💖

عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر یاسین، سہرش رحمت نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے ہمراہ  یاسین بازار کا مفصل...
02/10/2026

عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر یاسین، سہرش رحمت نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے ہمراہ یاسین بازار کا مفصل دورہ کیا۔انہوں نے مختلف دکانوں پر چھاپے مار کر غیر معیاری اور مضرِ صحت پاپڑ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔دورانِ کارروائی بھاری مقدار میں ناقص پاپڑ برآمد ہوئے، جنہیں موقع پر ہی تلف کر کے جلا دیا گیا۔اس اقدام کا مقصد عوام، بالخصوص بچوں کی صحت اور خوراک کے معیار کو یقینی بنانا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے تمام دکانداروں کو سخت ہدایت کی کہ آئندہ غیر معیاری اشیاء کی فروخت سے مکمل اجتناب کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

گلگت بلتستان پولیس انٹیلیجنس/ اسپیشل برانچ نے گاہگوچ میں کاروائی کرکے مسمی صادر عالم ولد نعمت خان ساکن گونر فارم دیامر ک...
02/10/2026

گلگت بلتستان پولیس انٹیلیجنس/ اسپیشل برانچ نے گاہگوچ میں کاروائی کرکے مسمی صادر عالم ولد نعمت خان ساکن گونر فارم دیامر کو مورخہ ستمبر 29/30 کی راوشن میں 4 دکانیں اور ایک گھر جبکہ سمال مولاآباد میں واقع ایک جماعت خانہ اور لیڈی شاپ سے چوری کے واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے SHO پولیس اسٹیشن گوپس کو حوالہ کیا اور ابتدئی طور پہ ملزم نے اپنے کاردہ جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے 1 عدد سم/موبائل اور جرم میں استعمال ہونے والا آلہ سردست برآمدگی پولیس میں دے دیا یے جبکہ پولیس کی ملزم سے مزید بھی تفتیش جاری ہے!!!

گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے میں خدمات اور بچوں کی طبی سہولیات کا مطالبہآغا خان ہیلتھ سروس پاکستان سمیت آغا خان ڈویلپمنٹ...
02/10/2026

گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے میں خدمات اور بچوں کی طبی سہولیات کا مطالبہ
آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان سمیت آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے دیگر ادارے گلگت بلتستان اور چترال میں عالمی معیار کے اصولوں کے مطابق مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان اداروں نے سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں عوام کی بہتری کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
خصوصاً صحت کے شعبے میں گزشتہ چند برسوں کے دوران نمایاں اقدامات دیکھنے میں آئے ہیں۔ آغا خان ہسپتال گلگت کو ایک جدید اور معیاری طبی مرکز کے طور پر ترقی دی جا رہی ہے، جہاں جدید آپریشن تھیٹرز، آئی سی یو، صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایک معیاری طبی مرکز کے قیام کے لیے جدید عمارت، تربیت یافتہ عملہ، جدید آلات اور ایک مؤثر نظام درکار ہوتا ہے، اور اس حوالے سے ہسپتال میں پہلے کی نسبت خدمات میں بہتری اور توسیع ہوئی ہے۔
گلگت بلتستان کے عوام کو جہاں صحت کے اداروں کی اچھی خدمات کو سراہنا چاہیے، وہیں اپنی حقیقی ضروریات اور مسائل کی نشاندہی بھی مؤثر انداز میں کرنی چاہیے۔ انسانی جان کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور سرکاری و غیر سرکاری دونوں ہسپتالوں میں ضرورت کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے۔
اس تناظر میں بچوں کے لیے وینٹی لیٹرز اور پیڈیاٹرک سرجری کی سہولت ایک اہم ضرورت ہے۔ اگر پورے گلگت بلتستان میں بچوں کے لیے مطلوبہ وینٹی لیٹرز اور مخصوص طبی سہولیات دستیاب نہیں تو یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، جس پر متعلقہ سرکاری اداروں اور صحت کے شعبے سے وابستہ تمام اداروں کو توجہ دینی چاہیے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ایسی سہولیات کی دستیابی بالخصوص اہم ہے کیونکہ بڑی تعداد میں عام شہری انہی مراکز سے علاج حاصل کرتے ہیں۔
اسی طرح آغا خان ہسپتال گلگت جیسے بڑے اور منظم طبی ادارے میں بھی بچوں کے لیے وینٹی لیٹرز اور پیڈیاٹرک سرجن کی سہولت فراہم کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے، تاکہ ہنگامی حالات میں بچوں کو بروقت اور معیاری علاج میسر آ سکے۔
ہم آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان کے سی ای او اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ادارے کی جانب سے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں صحت کے شعبے میں مسلسل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ساتھ ہی ہم آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری یا دیگر اداروں کی جانب سے کسی اقدام کا انتظار کیے بغیر، آغا خان ہسپتال گلگت میں بچوں کے لیے وینٹی لیٹرز اور پیڈیاٹرک سرجری کی سہولت کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے، تاکہ گلگت بلتستان کے بچوں کو بھی یہ اہم طبی سہولت اپنے خطے میں دستیاب ہو سکے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحت و سلامتی عطا فرمائے۔ آمین۔
سمیع اللہ جان

🏆 شہدائے غذر اسٹیڈیم گوپس میں شہید شہزاد ولی حیدر میموریل کپ 2026 کا آغازگوپس سپورٹس کمیٹی کی جانب سے افتتاحی میچ کے لیے...
30/09/2026

🏆 شہدائے غذر اسٹیڈیم گوپس میں شہید شہزاد ولی حیدر میموریل کپ 2026 کا آغاز
گوپس سپورٹس کمیٹی کی جانب سے افتتاحی میچ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ گراؤنڈ میں مٹی بھرائی اور لیولنگ کا کام مکمل کر کے اسٹیڈیم کو شاندار انداز میں سجا دیا گیا ہے۔ آج شہدائے غذر اسٹیڈیم گوپس میں ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

گاؤں مولا  آباد میں آج رات چوری کی واردات گزشتہ سمال مولا اباد رات گاؤں مول آباد، غذر میں چوری کی افسوسناک واردات پیش آئ...
30/09/2026

گاؤں مولا آباد میں آج رات چوری کی واردات

گزشتہ سمال مولا اباد رات گاؤں مول آباد، غذر میں چوری کی افسوسناک واردات پیش آئی ہے۔ نامعلوم چوروں نے: جماعت خانہ کی جالی توڑ دی دو دکانوں کے تالے توڑ دیے ایک دکان کے کاؤنٹر سے 15,000 روپے نقد کیش اور سگریٹ کے ڈبے چوری کر لیے ایک خالی دکان کو بھی توڑا گیا۔ اہل علاقہ میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ ہم پولیس سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری کاروائی کر کے چوروں کو گرفتار کیا جائے اور گاؤں میں رات کے وقت گشت بڑھایا جائے۔ مقام: مول آباد، غذر گلگت بلتستان، تاریخ: 30 ستمبر 2026

Address

Gupis
15300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share