19/08/2026
کراچی #
نیشنل پارٹی کے رہنما و چیئرمین یوسی ردیگ مند نیاز کیازئی کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے لیے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی تعزیت۔
سابق صوبائی وزیر میر حمل کلمتی ، سابق صوبائی مشیر لالا رشید دشتی، میر امداد رند ، میر عبدالواھاب بزیجو، ملک اسلم شاہوانی ، میر جاوید رند ، گوادر کے سیاسی و سماجی رہنما میر طارق رند اور ٹھیکیدار حاجی خالد موسیانی نے چیئرمین نیاز کیازئی سے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی۔
تعزیتی موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وارث دشتی بھی موجود تھے۔ تمام شرکا نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔