07/10/2026
ان شاء اللہ حافظ آباد کے ہر گھر سے ایک فرد کو عمرے کا ٹکٹ دیا جائے گا۔ 🤲❤️
بس آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ تھوڑا سا صبر اور وقت کا انتظار کریں۔ کیونکہ ہر گھر سے ایک فرد کو عمرے کا ٹکٹ دینا ہے، اس لیے اس عمل میں کچھ وقت تو لگے گا۔
ہماری ٹیم خود حافظ آباد کے ہر گھر تک جائے گی اور گھر گھر جا کر عمرے کا ٹکٹ فراہم کرے گی۔
لہٰذا آپ سب سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ صبر سے کام لیں اور براہِ کرم ہمارے پروجیکٹس پر آ کر ہمارے بھائیوں اور وہاں موجود لوگوں کو تنگ نہ کریں۔
آپ اطمینان رکھیں، ہماری ٹیم آپ کے گھر تک خود پہنچے گی اور ان شاء اللہ عمرے کا ٹکٹ آپ کو آپ کے گھر پر دیا جائے گا۔
اور جہاں تک میری بات ہے، میں تو ایک ناچیز بندہ ہوں، کچھ بھی نہیں۔ بس اللہ پاک مجھ سے اپنے کام لے رہے ہیں۔ میری اپنی طرف سے صرف کوشش ہے، آگے جو کچھ ہے وہ اللہ پاک کی مرضی اور کرم ہے۔
بشرطِ زندگی، اگر اللہ پاک نے زندگی دی تو آپ سے کیا ہوا وعدہ ان شاء اللہ ضرور پورا ہوگا۔
بس آپ صبر رکھیں، دعا کریں اور اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔
حافظ_آباد