Bashir Ahmad Memon

Bashir Ahmad Memon 𝙿𝚛𝚎𝚜𝚒𝚍𝚎𝚗𝚝 𝙿𝙼𝙻-𝙽 𝚂𝚒𝚗𝚍𝚑 (&) 𝙴𝚡 𝙳𝙶 𝙵𝙸𝙰
👇
Follow & subscribe
▶️YouTube; https://www.youtube.com/
&
⏏️TikTok; tiktok.com/
channel 🙏❤️

20/09/2026

کراچی کہ ضلع سینٹرل میں 1000سے زیادہ مسہی اور ہندو برادری کے لوگوں نے صدر سندھ بشیر میمن کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کی۔۔۔!

14/09/2026

_Mansoor_Nama

10/09/2026

09/09/2026

سندھ کی آئینی تقسیم ہو نہیں سکتی...!
ہمیں سندھ کی کوئی آئینی تقسیم قبول نہیں ہے..!
بشیر میمن صدر مسلم لیگ ن سندھ

09/09/2026

صدر سندھ بشیر احمد میمن صاحب سے متعلق مخالفین جو من گھڑت پروپیگنڈہ کررہے ہیں ان کیلئے ….
اس کے لیے کوئی بڑی آئینی ترمیم نہیں چاہیے۔ بس انتظامی فیصلہ کریں۔ پاور نیچے کر دیں۔ ضلع کونسل کا ایکٹ بنا دیں۔"
*سوال سیدھا ہے:*
کیا ہمارے بچوں کو اچھی تعلیم نہیں چاہیے؟
کیا ہمیں صاف پانی اور صفائی نہیں چاہیے؟
کیا ہمارے ہسپتالوں میں دوائی نہیں چاہیے؟
آپ خود جا کر دیکھ لیں۔ تحصیل ہیڈکوارٹرز، ضلع کے ہسپتال، RHC کا کیا حال ہے۔ وہاں بیٹھے افسر کے پاس کوئی اختیار ہی نہیں تو وہ کام کیسے کرے گا؟
*18 سال ہو گئے ہیں۔*
لاہور اور کراچی کی بات چھوڑیں۔ نواب شاہ، خیرپور، ساہیوال، سرگودھا کا بھی سوچیں۔
"ریپلیکیٹ" کر کے دکھا دیں کوئی ایک شہر۔ نہیں کر سکے۔ کیوں؟ کیونکہ "عادت سی ہو گئی ہے مجھ کو ایسے جینے کی"۔
یہ "بادشاہت" اور "ظل الہی" والا نظام اب نہیں چلے گا۔
جب تک اختیار عوام کی دہلیز تک نہیں جائے گا، زمیندار کا پانی بند ہوتا رہے گا۔ غریب کی روزی روٹی جاتی رہے..!

میاں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق مشیرِ وزیراعلیٰ پنجاب، صلاح الدین پپی کی مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن ...
08/09/2026

میاں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق مشیرِ وزیراعلیٰ پنجاب، صلاح الدین پپی کی مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن کی رہائش گاہ آمد۔

صلاح الدین پپی نے صوبائی صدر بشیر میمن سے ملاقات کی، جس میں ملکی و صوبائی سیاسی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

کراچیپاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر جناب بشیر احمد میمن کی رہائش گاہ پر شمولیتی پروگرام میں سیاسی و غیر سیاسی شخصیات، ...
06/09/2026

کراچی
پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر جناب بشیر احمد میمن کی رہائش گاہ پر شمولیتی پروگرام میں سیاسی و غیر سیاسی شخصیات، سماجی رہنماؤں، معززینِ علاقہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی،اس موقع پر حسنین عباسی اور وسیم سلار صاحب بھی موجود تھے۔

شمولیتی پروگرام میں ذاکر علی مغل پٹنی، کاشف احمد، عتیق الرحمن، فیہیم مغل سمیت دیگر معززین اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر احمد میمن نے کراچی کی موجودہ سیاسی، انتظامی اور شہری صورتحال پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی و تجارتی مرکز ہے، لیکن شہر کے عوام آج بھی پانی، سیوریج، صفائی، ٹرانسپورٹ، صحت، تعلیم، روزگار اور دیگر بنیادی شہری سہولیات کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظامِ حکمرانی کو عوامی مسائل کے حل کے لیے مزید مؤثر، جوابدہ اور فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ کراچی کے شہریوں کو محض سیاسی نعروں اور وعدوں کے بجائے عملی اقدامات اور مستقل بنیادوں پر حل درکار ہیں۔

بشیر احمد میمن نے کہا کہ کراچی کی ترقی کو سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قومی ترجیح بنایا جانا چاہیے، کیونکہ کراچی مضبوط ہوگا تو سندھ مضبوط ہوگا اور سندھ مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، ترقی، خوشحالی اور جمہوری استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے تمام نئے ساتھی پارٹی کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی شمولیت سے پارٹی کو سندھ بالخصوص کراچی میں مزید تقویت حاصل ہوگی۔ پارٹی عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے سیاسی و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔

اختتام پر نئے شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں خوش آمدید کہا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک و قوم کی بہتری، کراچی کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

06/09/2026

Address

Hala Nawa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bashir Ahmad Memon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share