District Orakzai Police

Call Contact the organization

District Orakzai Police Official Page of District Police Officer District Orakzai
(1)

26/10/2026
26/10/2026

احتیاط کریں!
شادی بیاہ کی تقریبات میں اپنی بہنوں اور بیٹیوں کی تصاویر اور ویڈیوز ہرگز نہ بننے دیں
سوشل میڈیا اور بلیک میلرز سے محفوظ رہیں
ایک لمحے کی غفلت، زندگی بھر کا پچھتاوا بن سکتی ہے

*اورکزئی۔ ضلعی پولیس کا اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ایک اشتہاری اور عیر قانونی  اسلحہ رکھنے وا...
25/10/2026

*اورکزئی۔ ضلعی پولیس کا اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ایک اشتہاری اور عیر قانونی اسلحہ رکھنے والہ ملزم گرفتار۔*

ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ریجن شاکر حسین داوڑ کی قیادت میں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی شوکت علی کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، مجرم اشتہاریوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لوئر محبوب خان کی نگرانی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ کریز اسلام علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دورانِ ناکہ بندی عیر قانونی اسلحہ رکھنے والے کو گرفتار کیا۔۔۔
اسی طرح ایک دوسری کارروائی کے دوران پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب ایک مجرم اشتہاری کو گرفتار کر کے بند بحوالات تھانہ کیاگیا۔

دونوں ملزمان سے مزید تفتیش شروع کیاگیا ہے۔

اورکزئی پولیس کا عزم ہے کہ معاشرے سے منشیات، جرائم پیشہ عناصر اور دیگر جرائم کے مکمل خاتمے تک بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ترجمان اورکزئی پولیس

23/10/2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں میں سرٹیفکیٹس اور انعامات کی تقسیم۔۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی شوکت علی کی جانب سے فیلڈ ڈیوٹی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے ۔

اس موقع پر ڈی پی او نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہتر کارکردگی پر انعامات فورس کا مورال بلند کرتے ہیں۔

انہوں نے تمام افسران و اہلکاران کو دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔۔

*اورکزئی: کلایہ پولیس کی کامیاب کارروائی،قتل اقدام قتل اور چوری میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فروش کو گرفتاراورک...
23/10/2026

*اورکزئی: کلایہ پولیس کی کامیاب کارروائی،قتل اقدام قتل اور چوری میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فروش کو گرفتار

اورکزئی: ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی شوکت علی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ڈی ایس پی لوئر محبوب خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ کلایہ شال محمد خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل اقدام قتل اور چوری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں فیروز خان ولد گلبت خان سکنہ فیروز خیل اور بصیر خان ولد فتخ خان کو گرفتار کر لیا۔
جبکہ تعظیم ولد حیال جان علی کو گرفتار کرکے جس سے 20 گرام آئس برآمد کی گئی۔۔

تھانہ کریز کے ایڈیشنل ایس ایچ او اشتیاق حسن نے کارروائی کرتے ہوئے 14 گرام آئس برآمد ملزم محمد اسلام ولد سید محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے تفتیش جاری کر دی ہے۔

ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی شوکت علی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

پریس ریلیزڈی پی او اورکزئی شوکت علی کی ڈی ایس پی لوئر محبوب خان کی عیادت، جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہاراورکزئ...
23/10/2026

پریس ریلیز
ڈی پی او اورکزئی شوکت علی کی ڈی ایس پی لوئر محبوب خان کی عیادت، جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

اورکزئی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی شوکت علی نے ڈی ایس پی لوئر محبوب خان کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او شوکت علی نے کہا کہ پولیس فورس ایک خاندان کی مانند ہے، جہاں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرنا، دکھ سکھ میں شریک ہونا اور مشکل وقت میں ساتھ دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور جوان عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں، لہٰذا ان کی فلاح و بہبود اور حوصلہ افزائی محکمہ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ڈی پی او اورکزئی نے ڈی ایس پی محبوب خان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صحت یاب ہو کر دوبارہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔

23/10/2026

ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ شاکر حسین داوڑ ضلع اورکزئی کا دورہ

پریس ریلیزکریز پولیس کی کارروائی، 53 گرام آئس برآمد، دو اشتہاری مجرمان سمیت چار ملزمان گرفتاراورکزئی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر...
22/10/2026

پریس ریلیز
کریز پولیس کی کارروائی، 53 گرام آئس برآمد، دو اشتہاری مجرمان سمیت چار ملزمان گرفتار

اورکزئی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی شوکت علی کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں اور اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لوئر محبوب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کریز اسلام علی نے ناکہ بندی کے دوران دو موٹرسائیکل سوار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 53 گرام آئس برآمد کر لی۔

گرفتار ملزمان میں نعیم علی ولد لعل فراز (25 گرام آئس) اور سید ابن عباس ولد سید محمد قاسم شاہ (28 گرام آئس)، ساکنان مرائی پایان، ضلع کوہاٹ شامل ہیں۔ پولیس نے موٹرسائیکل CD-70 نمبر FD-9576 کو بھی تحویل میں لے لیا۔

علاوہ ازیں کریز پولیس نے دو اشتہاری مجرمان سید بادشاہ ولد سید لعل شہباز اور افتخار ولد بادشاہ حسین، ساکنان قوم برمحمد خیل، کو بھی گرفتار کر لیا۔ چاروں ملزمان کو تھانہ کریز منتقل کرکے پابندِ سلاسل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان اورکزئی پولیس

Address

Hangu
26190

Telephone

+92925690257

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Orakzai Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Orakzai Police:

Shortcuts

Share