08/10/2026
ڈی پی او ہنگو جناب طارق حبیب کے اعزاز میں الوداعی تقریب
ضلعی انتظامیہ ہنگو کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ہنگو کی زیر قیادت ٹرانسفر ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو طارق حبیب کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر اورکزئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کے دیگر افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے ڈی پی او طارق حبیب کی ضلع ہنگو میں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے مشکل حالات میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے مابین بہترین رابطہ و تعاون کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور عوام دوست رویہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ڈی پی او طارق حبیب نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہنگو میں گزرا وقت ان کے لیے یادگار رہے گا اور یہاں کی ٹیم کے تعاون سے ہی کامیابیاں ممکن ہوئیں۔ تقریب کے اختتام پر انہیں یادگاری شیلڈ اور گلدستے پیش کیے گئے اور ان کی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔