JUI District Hangu

JUI District Hangu Digital Media Cell JUI Hangu
ڈیجیٹل میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام ہنگو جمعیتہ علماء اسلام ضلع ہنگو کا آفیشل پیج

جمعیت علمائے اسلام ویلج کونسل سروزئی کے مجلسِ عمومی اجلاس کا انعقادجمعیت علمائے اسلام ویلج کونسل سروزئی ضلع ہنگو کا مجلس...
10/10/2026

جمعیت علمائے اسلام ویلج کونسل سروزئی کے مجلسِ عمومی اجلاس کا انعقاد
جمعیت علمائے اسلام ویلج کونسل سروزئی ضلع ہنگو کا مجلسِ عمومی اجلاس مسجد علی شیر خیل میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ویلج کونسل سروزئی کے امیر مفتی عباس صاحب نے کی۔ اجلاس کا ایجنڈا جنرل سیکرٹری حافظ سعادت حلیم صاحب نے پیش کیا۔
اجلاس میں تحصیل ٹل کے امیر قاری مطیع اللہ صاحب اور کنوینئر جمعیت نوجوانان فورم ضلع ہنگو عثمان اللہ نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران جدید مفتی محمود مرکز پشاور کی تعمیر کے لیے چندہ مہم کا ویلج کونسل سروزئی میں باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ شرکائے اجلاس نے اس عظیم دینی و تنظیمی مرکز کی تعمیر کے لیے اپنا حصہ ڈالا اور اس نیک مقصد میں عوامی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
اللہ تعالیٰ اس نیک کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، تمام معاونین کو جزائے خیر دے اور مفتی محمود مرکز پشاور کی تعمیر کو جلد پایۂ تکمیل تک پہنچائے۔ آمین یا رب العالمین!
میڈیا سیل
جمعیت علمائے اسلام، ویلج کونسل سروزئی، ضلع ہنگو

10/10/2026
شکریہ جمعیت علماء اسلام یوسی کربوغہ شریف یو سی کربوغہ شریف پھر بازی لے گئی!جدید مفتی محمود مرکز کے لیے مالی تعاون کی مد ...
09/10/2026

شکریہ جمعیت علماء اسلام یوسی کربوغہ شریف
یو سی کربوغہ شریف پھر بازی لے گئی!
جدید مفتی محمود مرکز کے لیے مالی تعاون کی مد میں یو سی کربوغہ شریف نے ایک لاکھ روپے کی کاپی مکمل کرکے ضلع ہنگو میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ رقم ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی جاوید الرحمٰن صاحب نے امیر مولانا نیازمت الرحمٰن صاحب اور حافظ مولاجان صاحب کے توسط سے وصول کی۔کارکنان مبارک باد کے مستحق ہیں۔جبکہ مزید مالی تعاون کے لیے بھی دلی جذبے اور عزم کے ساتھ تیار ہیں۔

جمعیت علماء اسلام تحصیل ہنگو کی مجلس عمومی کا کامیاب اجلاسآج جمعیت علماء اسلام تحصیل ہنگو کی مجلس عمومی کا اہم اجلاس منع...
08/10/2026

جمعیت علماء اسلام تحصیل ہنگو کی مجلس عمومی کا کامیاب اجلاس
آج جمعیت علماء اسلام تحصیل ہنگو کی مجلس عمومی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سابق ضلعی امیر محترم مفتی دین اظہر صاحب، مولانا تحسین اللہ صاحب اور کثیر تعداد میں ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔
اجلاس میں تمام ایجنڈوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور اہم تنظیمی فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان شاء اللہ عنقریب تحصیل سطح پر ایک جامع تنظیمی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے ذریعے تنظیمی نظم و ضبط، کارکنان کی تربیت اور جماعتی فعالیت کو مزید مؤثر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔
اتحاد، نظم اور تنظیمی استحکام ہی ہماری قوت ہے۔

کل بروز اتوار جمعیت علماء اسلام ضلع ھنگو کے مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس ضلعی امیر مفتی سید جنان صاحب کی صدارت میں منعقد ...
05/10/2026

کل بروز اتوار جمعیت علماء اسلام ضلع ھنگو کے مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس ضلعی امیر مفتی سید جنان صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس کا ایجنڈا جنرل سیکرٹری مفتی جاوید الرحمن صاحب نے پیش کیا، اجلاس میں جدید مفتی محمود مرکز پشاور کی تعمیر اور ھنگو کی مجموعی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اجلاس میں جماعت کی فعالیت اور تمام یونین کونسلز کی دورے پر بھی مشاورت ہوئی

مکہ مکرمہ:اورسیز کوآرڈینیٹر جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب، جناب سجاد خان کی قیادت میں وفد کی قائد جمعیت حضرت مولانا فضل ا...
29/09/2026

مکہ مکرمہ:
اورسیز کوآرڈینیٹر جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب، جناب سجاد خان کی قیادت میں وفد کی قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب سے کلاک ٹاور مکہ مکرمہ میں ملاقات۔

وفد میں صوبائی ڈپٹی کنوینر جمعیت نوجوان فورم خیبر پختونخوا عبدالرحمن، مولانا رحیم اللہ امیر جمعیت علمائے اسلام تحصیل مٹہ سوات اور شمس الحق بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر امیر جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا مولانا عطاء الرحمن صاحب، جناب راشد محمود سومرو صاحب اور جناب مفتی ابرار صاحب بھی موجود تھے۔

ولیج کونسل بلیامینہ کا تنظیمی دورہ منعقد ہوا، جس میں مجلسِ عاملہ اور کثیر تعداد میں کارکنانِ جمعیت نے شرکت کی۔ خصوصی طور...
25/09/2026

ولیج کونسل بلیامینہ کا تنظیمی دورہ منعقد ہوا، جس میں مجلسِ عاملہ اور کثیر تعداد میں کارکنانِ جمعیت نے شرکت کی۔ خصوصی طور پر نائب امیر جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا مفتی عبیداللہ صاحب بھی موجود تھے۔
تمام ذمہ داران کو تنظیمی امور میں سنجیدگی، باقاعدگی اور اپنی ذمہ داریوں کی بروقت ادائیگی کی تاکید کی گئی۔

یونین کونسل محمد خواجہ کی تمام ویلج کونسلز کا مشترکہ تنظیمی دورہ منعقد ہوا۔ دورہ کے موقع پر تحصیل مجلس عمومی کا ماہانہ چ...
24/09/2026

یونین کونسل محمد خواجہ کی تمام ویلج کونسلز کا مشترکہ تنظیمی دورہ منعقد ہوا۔

دورہ کے موقع پر تحصیل مجلس عمومی کا ماہانہ چندہ بھی جمع کیا گیا۔

امیر محترم اور مجلس عاملہ نے تمام ذمہ داران و کارکنان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے باہمی اتفاق، نظم و ضبط اور تنظیمی وابستگی مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔

اللہ تعالیٰ تمام کارکنان کے اتحاد و اتفاق کو قائم و دائم رکھے اور جماعتی خدمات میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔

جمعیت علماء اسلام تحصیل ہنگو کے زیرِ نگرانی ویلج کونسل دروڑی بانڈہ کا تنظیمی دورہ منعقد ہوا، جس میں ویلج کونسل کا مجلسِ ...
24/09/2026

جمعیت علماء اسلام تحصیل ہنگو کے زیرِ نگرانی ویلج کونسل دروڑی بانڈہ کا تنظیمی دورہ منعقد ہوا، جس میں ویلج کونسل کا مجلسِ عاملہ کے اراکین اور ویلج کونسل کی اکثریت مجلسِ عمومی نے بھرپور شرکت کی۔

دورے کے موقع پر رجسٹر کارروائیِ اجلاس اور فنانس رجسٹر کا جائزہ لیا گیا، جو تسلی بخش اور قابلِ تحسین قرار پائے۔ ویلج کونسل کی جانب سے باقاعدگی سے ماہانہ اجلاس کا انعقاد اور چندہ جمع کرنے کا عمل بھی قابلِ ستائش ہے۔

امیرِ محترم حافظ محمد قاسم صاحب اور پوری تحصیل مجلسِ عاملہ نے ویلج کونسل کی ذمہ داران اور کارکنان کی تنظیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بھرپور شاباش دی اور آئندہ بھی اسی نظم و تسلسل کے ساتھ تنظیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Address

Hangu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI District Hangu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share