Social Welfare Team Kotki Bala

Social Welfare Team Kotki Bala Social welfare Team Kotki Bala | Youth with a mission ❤
Serving our village through social work, education, health & unity.

Proudly making Kotki Bala better, one step at a time ☀
"Our village, our family" 🏘

09/11/2026
24/10/2026

اجتماع کربوغہ شریف ۔
جامعہ زکریا دارا الایمان والتقوی کربوغہ شریف ۔

22/10/2026

الحمدللہ! ایک اہم پیش رفت — کوٹکی بالا
ہم نے اپنے گاؤں میں ڈیم کی تعمیر کے لیے درخواست جمع کروائی تھی، جس کی منظوری بھی ہو گئی تھی۔ اس کے بعد اس منصوبے پر کام شروع ہونے کے انتظار میں کافی وقت گزر گیا۔ کبھی ایک افسر سے ملاقات ہوتی، کبھی دوسرے سے، اور بار بار یہ امید دلائی جاتی رہی کہ اس مہینے کام شروع ہو جائے گا، اگلے مہینے ہو جائے گا۔ آخرکار اس منصوبے کا ٹینڈر بھی ہو گیا۔
لیکن افسوس کہ ڈیم کی تعمیر کے لیے صرف 40 لاکھ روپے مختص کیے گئے، جو ڈیم کی تعمیر کے لیے کافی نہیں تھے۔ بعد میں سروے ٹیم موقع پر آئی اور جگہ کا معائنہ کیا۔ اتفاق سے اس وقت بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا تھا اور وہاں پانی بھی کافی مقدار میں موجود تھا۔ سروے ٹیم نے جگہ دیکھ کر کہا کہ یہ مقام ایک بڑے ڈیم کے لیے انتہائی موزوں ہے، لیکن 40 لاکھ روپے کے بجٹ میں یہاں ڈیم بنانا ممکن نہیں۔ لہٰذا انہوں نے مشورہ دیا کہ فی الحال کسی دوسری مناسب جگہ پر تالاب تعمیر کیا جائے اور ڈیم کے لیے دوبارہ درخواست جمع کروائی جائے۔
اس کے بعد سوشل ویلفیئر ٹیم کے ارکان نے باہمی مشاورت کی۔ گاؤں کے بزرگوں اور ملک صاحب سے بھی بات چیت کی گئی۔ مختلف تجاویز پر غور کرنے کے بعد آخرکار ایوب حاجی صاحب کے تالاب کی مرمت اور تعمیر کا فیصلہ کیا گیا وہ بھی اس پر راضی تھے ہم ان کے بھی شکر گزار ہے۔
الحمدللہ! اب اس کام کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اور ان شاء اللہ ایک دن مکمل بھی ہو جائے گا۔
ہم ڈیم کی تعمیر کے لیے بھی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ ان شاء اللہ مستقبل میں یہ منصوبہ بھی کامیاب ہوگا اور ہمارے گاؤں کے لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچے گا۔
ہم ان تمام دوستوں، ساتھیوں اور بزرگوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس کام میں مشورے دیے، تعاون کیا اور ہمارا ساتھ دیا۔ اللہ تعالیٰ سب کو بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین!
منجانب: سوشل ویلفیئر ٹیم، کوٹکی بالا
تمام تعاون کرنے والے دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ۔ ❤️

18/10/2026

❤️ خدمتِ خلق ہی اصل انسانیت ہے!

آج سوشل ویلفیئر ٹیم کوٹکی بالا کے ممبران نے ڈاکٹر حبیب اللہ صاحب سے ملاقات کی اور ان کی عوامی خدمات کو سراہا۔

ڈاکٹر حبیب اللہ صاحب ہر ہفتے ہفتہ اور اتوار کے روز گاؤں کے لوگوں کا مفت طبی معائنہ کرتے ہیں۔ ان کا یہ جذبۂ خدمت ہمارے لیے باعثِ فخر اور دوسروں کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔

سوشل ویلفیئر ٹیم کوٹکی بالا اور گاؤں کے تمام اہلِ علاقہ ڈاکٹر صاحب کے اس عظیم جذبے پر ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، برکت اور اس نیک کام کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین! 🤲

ہماری تمام اہلِ استطاعت سے گزارش ہے کہ وہ بھی اپنی صلاحیت، وقت اور وسائل کے مطابق انسانیت کی خدمت میں حصہ لیں، کیونکہ کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانا، کسی مریض کی مدد کرنا اور کسی ضرورت مند کا سہارا بننا بھی عظیم نیکی ہے۔

آئیے! مل کر خدمتِ خلق کے اس جذبے کو فروغ دیں۔

“This video is not a paid promotion. It's a free community health check-up service.”

🌿 سوشل ویلفیئر ٹیم کوٹکی بالا

17/10/2026

الحمدللہ رب العالمین! ❤️🌿
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم نے جنازگاہ میں جو صفائی کا کام شروع کیا تھا، وہ الحمدللہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے اُن تمام دوستوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیا، اپنا قیمتی وقت نکالا اور ہماری مدد کی۔ ❤️
اوراُن دوستوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ جنہوں نے ہماری ٹیم کے لیے کولڈ ڈرنکس وغیرہ کا انتظام کیا اور ہمارا حوصلہ بڑھایا۔ آپ سب کا تعاون ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ 🌹
الحمدللہ! صفائی کا زیادہ تر کام مکمل ہو چکا ہے، صرف ایک سے دو گھنٹے کا کام باقی ہے۔ ان شاء اللہ، وہ بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ 💪
ہماری کوشش صرف صفائی کرنا نہیں، بلکہ اپنے علاقے کو صاف ستھرا، خوبصورت اور بہتر بنانا ہے۔ آئیے، ہم سب مل کر اپنے علاقے کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والے دوستوں کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اس نیک کام کو ہم سب کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین! 🤲❤️
منجانب:سوشل ویلفیئر ٹیم کوٹکی بالا ❤️🌿

17/10/2026

Coming soon next project...

14/10/2026

📢 واپڈا حکام کے لیے اہم پیغام
سوشل ویلفیئر ٹیم کوٹکی بالا کی جانب سے پہلے بھی درخواست دی گئی تھی کہ گھروں کے قریب لٹکتی ہوئی بجلی کی تاروں کو محفوظ طریقے سے کھمبوں پر نصب کیا جائے، کیونکہ ان سے کرنٹ لگنے اور جانی نقصان کا شدید خطرہ ہے۔ افسوس کہ تاحال اس مسئلے پر کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔
ہم ایک بار پھر واپڈا حکام اور متعلقہ ضلعی افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پہلے فوری نوٹس لے کر مسئلے کو حل کیا جائے۔ خدانخواستہ کسی جانی نقصان کی صورت میں متعلقہ ذمہ دار اداروں اور حکام کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔
عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔
یہ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ حکام بالا تک پہنچ جائیں اور ایک غریب کی مدد ہو جائے۔۔۔ شکریہ
سوشل ویلفیئر ٹیم کوٹکی بالا 🤝
Deputy Commissioner Hangu Shah Abu Turab Khan Bangash Peshawar Electric Supply Company

Address

Hangu
26190

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Welfare Team Kotki Bala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category