Beauty Of Sinjliala Haripur

Call Website

Beauty Of Sinjliala Haripur گاؤں کی زندگی - قدرت کے مناظر اور فطرت کی عکاسی

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنافسوس ناک خبر گاؤں سنجلیالہ محلہ کوتراں کلاواں والے محمد صدیق اور رشید کے والد ...
14/11/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

افسوس ناک خبر

گاؤں سنجلیالہ محلہ کوتراں کلاواں والے محمد صدیق اور رشید کے والد میاں بابا وفات پا گئے ہے ۔

نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور گھر والوں کو صبر جمیل دے ۔ امین

#خبرغم #وفات #سنجلیالہ

14/11/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

افسوس ناک خبر

گاؤں سنجلیالہ محلہ بصیرہ والے اشرف بابا مرحوم کا پوتا عدیل اور عفیل کا بھتیجا تعجیل کا جوان سالہ بیٹا وفات پا گیا ہے ۔

جس کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے محلہ بصیرہ میں ادا کیا جائے گا ۔

اللہ کریم کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے ۔ اور اہل خانہ صبر جمیل عطا فرمائے ۔ امین

#خبرغم #سنجلیالہ

گاؤں کیاں کے حافظ سفیر کو اسلام آباد پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی مل گئیگاؤں کیاں کے حافظ سفیر صاحب کو اسلام آ...
07/11/2026

گاؤں کیاں کے حافظ سفیر کو اسلام آباد پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی مل گئی

گاؤں کیاں کے حافظ سفیر صاحب کو اسلام آباد پولیس میں کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی مل گئی ہے۔

اہل علاقہ، دوستوں اور عزیز و اقارب نے حافظ سفیر کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترقی ان کی محنت، دیانت داری اور فرض شناسی کا نتیجہ ہے۔

اللہ پاک حافظ سفیر کو مزید ترقیاں نصیب فرمائے اور وہ اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں۔ آمین

#سنجلیالہ #کیاں

02/11/2026

ملک حق نواز ' ملک ریاض ‛ ملک فیاض ‛ ملک جاوید ‛ ملک شمریز صاحب کی ہمشیرہ صاحبہ رضاالہی سے وفات پا گئی ہیں ۔

جن کی نماز جنازہ آ ج شام 6 بجے محلہ چوتھائی چھجیاں میں ادا کی جائے گی ۔

#خبرغم

گھمانواں محلہ دکھن والے نذیر صاحب وفات پا گئے ۔   #سنجلیالہ  #ویلیج
01/11/2026

گھمانواں محلہ دکھن والے نذیر صاحب وفات پا گئے ۔

#سنجلیالہ #ویلیج

شکیل احمد عرف خان لالہ کو شادی کی مبارکہمارے گاؤں کے بااخلاق نوجوان شکیل احمد عرف خان جنہیں ہری ہور میں کمنٹری کی دنیا م...
24/10/2026

شکیل احمد عرف خان لالہ کو شادی کی مبارک

ہمارے گاؤں کے بااخلاق نوجوان شکیل احمد عرف خان جنہیں ہری ہور میں کمنٹری کی دنیا میں بہت نام ملا ۔ جن کی شہرت ملک بھر میں ہے ۔ وہ شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔

ہم انہیں اور ان کے خاندان کیلئے دعا گو ہیں کہ رشتہ ازدواج دونوں کے لئے خوشیوں کا باعث بنے ۔

17/10/2026

ریٹائرڈ ماسٹر محمد ریاض صاحب کی ہمشیرہ اور ماسٹر مجید صاحبPST کی والدہ رضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں ۔

جن کی نماز جنازہ 18 اکتوبر بروز اتوار کو دن 3 بجے گاؤں جب محلہ ڈھیریاں میں ادا کی جائے گی ۔

゚viralシfypシ゚ #وفات

جامع مسجد مدنی جابہ میں دستار فضیلت اور جشن تکمیل قرآن کی پروقار تقریبدو طلبہ نے حفظ مکمل کیا، 30 طلبہ و طالبات کی ناظرہ...
16/09/2026

جامع مسجد مدنی جابہ میں دستار فضیلت اور جشن تکمیل قرآن کی پروقار تقریب

دو طلبہ نے حفظ مکمل کیا، 30 طلبہ و طالبات کی ناظرہ قرآن تکمیل پر مبارکباد، علماء کا خراج تحسین

ہری پور : ہری پور کی نواحی گاؤں چھجیاں کے محلہ جابہ کی مرکزی جامع مسجد مدنی و مدرسہ جامعہ محمدیہ غوثیہ تعلیم القرآن جابہ گاؤں چھجیاں میں دستار فضیلت اور جشن تکمیل قرآن کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب 13 ستمبر بروز ہفتہ منعقد ہوئی جس میں حافظ محمد زبیر اور حافظ محمد ادریس نے قرآن مجید حفظ مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ 30 طلبہ و طالبات نے ناظرہ قرآن مجید مکمل کیا۔

تقریب میں اساتذہ کرام، والدین، طلبہ اور انتظامیہ نے حفاظ کرام اور ناظرہ مکمل کرنے والے بچوں کو مبارکباد پیش کی۔ مقررین نے کہا کہ حافظ محمد زبیر اور حافظ محمد ادریس حقیقی معنوں میں خوش نصیب ہیں جنہوں نے دنیا و آخرت کی بہترین دولت حاصل کر لی۔

آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کے پڑھنے سننے کو قبول فرمائے اور ادارہ ہذا کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔

خبر غم گاؤں سنجلیالہ کے خطیب ماسٹر نزاکت صاحب کی بہو اور شعیب کی اہلیہ رضائے الہی سے وفات پا گئیں ۔متوفیہ مولانا قاری فی...
15/09/2026

خبر غم

گاؤں سنجلیالہ کے خطیب ماسٹر نزاکت صاحب کی بہو اور شعیب کی اہلیہ رضائے الہی سے وفات پا گئیں ۔

متوفیہ مولانا قاری فیاقت محمودہزاروی کی بھانجی بھی تھیں ۔

متوفیہ ایک ہفتہ قبل بیمار ہوئیں ۔ جنہیں کراچی کے نیشنل میڈیکل سینٹر میں علاج کیلئے لے جایا گیا ۔ جہاں خون میں انفکشن کی تشخیص ہوئی اور بعد ازاں پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ۔ جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ۔

تاہم ایک ہفتہ بیمار رہنے کے بعد وہ رضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں ۔ ان کی میت کراچی سے آج ہری پور آبائی گاؤں سنجلیالہ محلہ سوڑا میں منتقل کی جائیگی ۔

دن 12 بجے کراچی سے میت بائی ایئر روانہ ہو کر 2 بجے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے گی ۔ ان شاء اللہ

اس گھر میں حالیہ دنوں میں حافظ عبداللہ شہید کے بعد یہ دوسری جواں سالہ موت ہے ۔

اللہ کریم مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے ۔ تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ امین

14/09/2026

I got over 100 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

Address

Haripur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Beauty Of Sinjliala Haripur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share