27/10/2026
**27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر ریلی — ہارون آباد**
27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد ڈاکٹر بابر سلیمان کی قیادت میں میونسپل کمیٹی ہارون آباد سے کشمیر ریلی نکالی گئی، جس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ہارون آباد سمیت دیگر افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔
ریلی کے انعقاد کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا، ان کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کروانا تھا۔
پاکستانی قوم کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
**کشمیر بنے گا پاکستان 🇵🇰**