01/04/2026
الحمد للہ، نئے تعلیمی سیشن 2026-27 کا آغاذ ہو چکا ہے،
داخلہ جاری ہے۔ اپنے بچے کے روشن مستقبل کے لئے آج ہی رابطہ کریں۔ بہترین تعلیمی ماحول۔ دور جدید سے ہم آہنگ.
علامہ اقبال پبلک سکول لکوڑی۔ تحصیل حضرو۔
06/10/2025
*پیارے طلباء! السلام علیکم*
اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر
ہم آپ سب کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے اپنے معصوم انداز میں ہمارے لیے جو الفاظ لکھے، وہ ہمارے لیے ایک قیمتی تحفہ ہیں۔
*اللہ تعالیٰ آپ سب کو علم، عمل، اخلاق اور کامیابیوں سے مالا مال کرے۔*
آپ کا مستقبل روشن ہو، آپ دنیا و آخرت میں کامیاب ہوں، اور ہمیشہ والدین اور اساتذہ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں۔
*دعاؤں کے ساتھ...*
*آپ کے اساتذہ*
*(علامہ اقبال پبلک سکول)*
13/08/2025
خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے۔۔
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو۔۔
27/03/2025
.::عید الفطر مبارک::.
بہت ساری نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ
علامہ اقبال پبلک سکول لکوڑی۔
10/12/2024
آنکھیں عظیم نعمت ہیں۔
فری آئی کیمپ لکوڑی، تحصیل حضرو
علامہ اقبال پبلک سکول لکوڑی، تحصیل حضرو میں الخدمت فاؤنڈیشن نے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا۔
الحمد للہ 200 سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ۔
05 مریضوں کے کیمپ میں ہی فری آپریشن کئے گئے۔
جبکہ عینک اورفری ادوایات بھی مہیاء کی گئی ہیں۔
الحمد للہ نہ صرف لکوڑی گاؤں بلکہ ارد گرد کے گاؤں کے لوگوں کی بھرپور شرکت کے ساتھ ساتھ علاقہ چھچھ کی معروف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت نائب امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک مولانا جابر علی خان صاحب نے کیمپ کا خصوصی وزٹ کیا۔ مریضوں سے ملاقات اور شفایابی کی دعا کی۔
اس کیمپ کے انعقاد میں الخدمت وولنٹرز کا بھرپور کردار رہا۔
اللہ تعالیٰ تمام افراد کو آنکھوں سمیت دیگر امراض سے صحت یابی عطاء فرمائے آمین.
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع اٹک
بتعاون: علامہ اقبال پبلک سکول لکوڑی۔
02/11/2024
الحمد للہ، علامہ اقبال پبلک سکول کا شاندار اعزاز۔۔
گزشتہ ہفتے ایپسما تحصیل حضرو کے زیر اہتمام پرائیویٹ سکولوں کے درمیان "ادبی مقابلہ جات" کا شاندار انعقاد کیا گیا،۔ جسمیں شعبہ قرات، شعبہ نعت اور تقاریر کے مقابلے تھے، ہمارے سکول سے تین بچوں نے نعت شریف اور تقریر کے مقابلے میں شرکت کی، ثم الحمد للہ ہمارے تینوں بچوں کی مقابلہ جات میں پوزیشن رہی۔ اور انکو شیلڈز سے نوازا گیا۔ اس شاندار کامیابی پر ہم اپنے ان ہونہار بچوں کے ساتھ ساتھ انکے والدین اکو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہمارا جملہ سٹاف بھی اس بڑی کامیابی پر مبارکباد کا مستحق ہے۔
علامہ اقبال پبلک سکول۔۔۔ ہر دم پر عزم
12/08/2024
کچھ پہلو تربیت کے۔۔
بولیں گے کچھ نہیں۔۔
جب بچے نوجوانی (13 سے 19 سال ) میں داخل ہوں تو انھیں
کچھ باتیں خاص طور پر بتائیں
1- وہ اپنے ناخن ہمیشہ صاف ستھرے اور درست انداز میں کاٹ کر رکھیں اس لیے کہ لوگ سب سے پہلے آپ کے ناخن دیکھتے ہیں۔
صرف دیکھتے ہیں، کہتے کچھ نہیں،
2:-ڈیڈورنٹ یا کوئی خوشبو ضرور لگایا کریں۔ آپ کے پاس سے کوئی بدبو نہیں آنی چاہیے، کیونکہ آپ کے پاس سے بیڈ اسمیل آنے پر آپ کے دوست، اسکول فیلو، ہمسفر، آفس کولیگز اور آس پاس کے لوگ اس سے سخت پریشان ہوں گے۔
لیکن
بولیں گے کچھ نہیں۔۔۔!
کیونکہ یہ بہت پرسنل معاملہ ہے
3:-اس کے بعد اپنے دانت بہت اچھی طرح صاف رکھیں، منہ سے آنے والی بدبودار سانسیں آپ کے مخاطب کو سخت ناگوار گزرتی ہیں۔
مگر
لوگ کچھ کہیں گے نہیں۔۔۔!
ایسے معاملات میں آپ کو کچھ کہہ ہی نہیں سکتے، کہیں آپ ناراض ہی نہ ہوجائیں۔۔۔
4:-گردن اور کان کی صفائی بہت توجہ سے کرنی ہے، ناک کے بال ہر ہفتے کاٹنے ہیں، گردن بہت اچھی طرح مَل کر دھونی ہے، کہ کوئی میل نظر نہ آئے۔۔۔
کیونکہ
کوئی اس بارے میں سمجھاتا نہیں ہے۔۔۔
دیکھتا ہے مگر خاموش رہتا ہے۔
لیکن
نمبر کٹ جاتے ہیں۔۔۔!
پھر
ناک کان منہ میں انگلیاں نہیں ڈالنی، ناخن نہیں چبانے، بار بار ناک، چہرہ، سر نہیں کھجانا۔
ضرورت ہو تو بہت نفاست سے سلیقے سے ایسا کرسکتے ہیں۔ مثلاً ناک میں خارش ہورہی ہے تو انگلی سے نہیں، ٹشو، رومال یا الٹے ہاتھ کی پشت سے آہستہ سے کھجا سکتے ہیں۔
سیدھے ہاتھ سے تو ہرگز نہیں کیونکہ اس سے آپ نے کسی سے ہاتھ ملانا ہوتا ہے۔
اس لیے بہتر ہے رومال یا ٹشو پیپر ضرور ساتھ رکھیں۔
کیونکہ
نمبر۔۔۔۔۔۔۔!
اسی طرح
جسم کے مخصوص حصوں شرمگاہ وغیرہ پر سر عام کبھی ٹچ نہ کرنا۔
چند مزید ہدایات جو کہ یاد دہانی کے لیے اکثر دہراتے رہیں۔
1۔ چاہے شلوار ہو یا پینٹ، انڈروئیر ضرور پہنیں۔
2۔ گھر سے باہر جاتے وقت منہ اٹھائے جھاڑ جھنکار یا الجھے بکھرے روانہ مت ہونا، اپنا منہ ہاتھ دھو کر، بال بنا کر، درست لباس، اچھے جوتے پہن کر جائیں۔ چاہے قریب کی مارکیٹ سے کچھ سامان ہی کیوں نہ لانا ہو۔
3۔ شوز کی پالش اور صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ
آپ کی شخصیت کے بارے میں لباس سے زیادہ آپ کے شوز بتاتے ہیں۔
4۔ آدھے پونے پاجامے، ادھوری شرٹس اور ٹائیٹس سخت معیوب لگتی ہیں، خاص طور پر لڑکوں مسجد میں جاتے ہوئے شلوار قمیض میں ہونا چاہیے۔ آدھے بازو کی چھوٹی شرٹ اور جینز کی قمیض آپ سے پیچھے کھڑے نمازیوں کو بہت پریشان کرتی ہے، ان کی توجہ متاثر ہوت
5۔ گھر کے اندر کا لباس بھی باوقار ہونا چاہیے۔
6۔ ماں باپ اور بہنوں کے کمروں میں کبھی دروازہ بجائے بغیر نہیں جانا۔ بہنوں کے کمرے اور زنان خانہ میں بلاوجہ اور دیر تک نہیں بیٹھنا چاہیے۔
7۔ لڑکیو۔۔۔ اب آپ بڑی ہو گئی ہیں، اپنے میلے کپڑے خود دھونا سیکھیں۔ انھیں واش روم میں لٹکا چھوڑ کر مت آئیں۔
8۔ اپنی ضرورت کی پرسنل چیزیں اپنی الماری میں رکھیں۔
9۔ بچے جب ٹین ایج میں داخل ہوں تو والدین بازار سے ریزر اور بلیڈز لا کر دیں اور اپنے بازو پر بال صاف کر کے سمجھائیں کہ کس طرح اپنے جسم کے اندرونی حصوں کے بال ہر ہفتے صاف کرنے ہیں؟
10۔ اپنی اور دوسروں کی پرسنل اسپیس کا بہت خیال رکھیں۔ پرسنل اسپیس ناپنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ
اپنا ہاتھ اور پورا بازو کھول لیں، یہ اندازاً ڈھائی سے تین فٹ بنتا ہے۔ نہ کبھی کسی کی پرسنل اسپیس میں جائیں۔۔۔
یعنی تین فٹ دور رہ کر بات کریں۔۔۔ نہ کسی کو زیادہ قریب آنے دیں۔ یقیناً سفر میں، کار، بس یا جہاز کی سیٹ کا معاملہ ذرا مختلف ہے لیکن اس کے بھی آداب ہیں اور سفر کے سب آداب سیکھنے چاہییں۔
11۔ بچوں کو سمجھایا جائے کہ کسی کو فون کریں یا
کسی کے پاس جائیں تو سب سے پہلے ایک سانس میں
یہ چار باتیں بتا دیں۔۔۔
سلام، نام، مقام، کام
یعنی پہلے سلام کریں، پھر اپنا اور اپنے علاقے یا ادارے کا نام بتائیں، پھر آنے کا مقصد بتا کر اجازت لیں کہ
آپ سے بات ہوسکتی ہے؟ میں اندر آسکتا ہوں؟ یا کرسی پر بیٹھ سکتا ہوں؟
اجازت ملے تو ٹھیک ورنہ پھر کبھی سہی۔۔۔!
12۔ بغیر اجازت کسی کی میز سے ایک بال پین یا ٹشو تک نہیں اٹھانا، کیونکہ
"یہ جرم کے زینے کا پہلا قدم ہے۔"
13۔ ایک بات جو اکثر بتائیں کہ بیٹا کسی سے فون پر بات کریں یا کسی کے پاس جائیں تو اپنے چہرے پر ہلکی سی حقیقی مسکراہٹ ضرور رکھیں۔ یہ مسکراہٹ آپ کے لیے کامیابی کے بے شمار دروازے کھول دیتی ہے۔
14۔ لڑکے کسی سے ہاتھ ملائیں تو پورا ہاتھ ملائیں، گرم جوشی سے اس کے ساتھ نظریں بھی ملائیں۔ یہ نہیں کہ منہ اِدھر، ہاتھ اُدھر بات کسی اور سے۔۔۔!
15۔ جب دسترخوان پر بیٹھیں تو ایک دوسرے کا لحاظ کر کے تمیز سے کھائیں۔۔۔ ایسا نہ سمجھیں کہ آج کے بعد کھانا نہیں ملنا۔
مزید آپ نے کون سے اصول بنائے اور اپنائے ہوئے ہیں؟
بچوں کی اچھی تربیت، ان کے لیے ہمارا سب سے اچھا تحفہ ہے۔
مزید ایسی ہی تربیتی معلومات کے لیے فالو ضرور کر لیں۔ شکریہ
21/07/2024
بوڑھے درخت بھی اپنی ہی ایک الگ شان بان رکھتے ہیں، کتنی نسلوں کو اپنی بانہوں میں کھلا اور جھلا کر بڑا کرتے ہیں، پھل پھول اور چھاؤں کی شکل میں ساری زندگی خدمت کرتے ہیں، پھر کچھ حیوانی سوچ والے جب انکو کاٹنے لگتے ہیں تو وہ بھی سوچتے ہوں گے کہ کتنا احسان فراموش ہے انسان۔۔۔ بوڑھے درخت تو ورثہ ہونے چاہئیں جنکی حفاظت ہر مقامی کی ذمہ داری ہو۔
شعور پھیلائیں۔ درخت بچائیں۔