PML N Konodas Gilgit

PML N Konodas Gilgit PML N

محکمۂ تعلیم گلگت بلتستان میں مبینہ بے ضابطگیوں، من پسند تقرریوں اور تعلیمی مستقبل سے کھلواڑ کا فوری نوٹس لیا جائےعمران ...
15/10/2026

محکمۂ تعلیم گلگت بلتستان میں مبینہ بے ضابطگیوں، من پسند تقرریوں اور تعلیمی مستقبل سے کھلواڑ کا فوری نوٹس لیا جائے

عمران میر
وائس چیئرمین، ہیومن رائٹس انٹرنیشنل گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے محکمۂ تعلیم میں گزشتہ عرصے سے سامنے آنے والے انتظامی فیصلے، مبینہ اقرباپروری، من پسند پوسٹنگز اور ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کی منسوخی کے معاملات عوامی حلقوں میں شدید تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔ اگر ان شکایات میں حقیقت ہے تو یہ محض انتظامی کوتاہی نہیں، بلکہ نوجوان نسل کے مستقبل، عوامی وسائل کے شفاف استعمال اور بنیادی حقِ تعلیم سے جڑے سنگین معاملات ہیں، جن کی غیر جانب دارانہ تحقیقات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مختلف اضلاع میں گزشتہ ڈیڑھ سے دو سال کے دوران اسکولوں کے لیے کیے گئے ٹینڈرز منسوخ کیے جانے اور مبینہ طور پر من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کی کوششوں سے متعلق سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اسی طرح من پسند افراد کی فرمائشی پوسٹنگز کا سلسلہ بھی تشویش ناک صورت اختیار کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ متعلقہ حکام واضح کریں کہ ان فیصلوں کی قانونی بنیاد کیا ہے، میرٹ کے کون سے اصول اپنائے گئے اور عوامی مفاد کو کس حد تک مقدم رکھا گیا؟

ہائی سیکنڈری اسکول جگلوٹ کی صورتِ حال فوری توجہ کی متقاضی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے اساتذہ کی مسلسل تبدیلیوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جبکہ متبادل اساتذہ کی فراہمی کا معاملہ بھی سامنے نہیں آ رہا۔ سوال یہ ہے کہ طلبہ کی تعلیم متاثر ہونے کی صورت میں ذمہ داری کس پر عائد ہوگی؟ کیا انتظامی تبادلوں میں تعلیمی تسلسل، طلبہ کے مفاد اور ادارے کی ضروریات کو ملحوظِ خاطر رکھا جا رہا ہے؟

محکمۂ تعلیم کے ذمہ داران یاد رکھیں کہ سرکاری عہدے ذاتی پسند و ناپسند، سیاسی سفارش یا کسی مخصوص گروہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے نہیں ہوتے۔ سرکاری اختیارات کا استعمال متعلقہ قوانین، قواعد و ضوابط، میرٹ اور عوامی مفاد کے تابع ہونا چاہیے۔ اگر کسی بھی تقرری، تبادلے، ٹینڈر کی منسوخی یا انتظامی حکم میں قانون کی خلاف ورزی یا اختیارات کے ناجائز استعمال کا عنصر پایا جائے تو اس کی تحقیقات اور قانون کے مطابق کارروائی متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے۔

سرکاری اسکولوں میں اساتذہ اور تعلیمی سہولیات کی کمی کا سب سے زیادہ نقصان غریب خاندانوں کے بچوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔ اگر سرکاری تعلیمی اداروں کو مؤثر انداز میں چلانے کے بجائے مسلسل انتظامی تجربات اور غیر شفاف فیصلوں کی زد میں رکھا گیا تو اس کے نتائج پوری نسل کو بھگتنا پڑیں گے۔ یہ معاملہ کسی ایک اسکول یا ضلع تک محدود نہیں؛ یہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے مستقبل کا سوال ہے۔

ہم چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، فورس کمانڈر اور متعلقہ مقتدر اداروں

11/10/2026

پاکستان کے قومی و ریاستی مفادات، امن و استحکام اور ملکی سلامتی کو مقدم رکھتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے قیام کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ ریاست کے خلاف کسی بھی سرگرمی کو جمہوریت کی آڑ میں جائز قرار نہیں دیا جا سکتا؛ قومی مفادات کا تحفظ اور ریاستی اداروں کا استحکام ہر چیز پر مقدم ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) صوبائی سنر نائب صدر شفیق الدین سابقہ امیدوار ہلکا ون پاکستان مسلم لیگ سینٹر رہنما نمبردار فضل الرحمن نے پاکستان کے مفاد میں کیے گئے اس اقدام پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے سے امن، استحکام اور قومی یکجہتی کو مزید فروغ ملے گا۔

پاکستان ہمیشہ زندہ باد پاک فوج زندہ باد

گلگت :پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت ڈویژن کے سینئر نائب صدر  نمبردار فضل الرحمن نے 5 اکتوبر سلام ٹیچرز ڈے کے موقع پر اپنے ای...
05/10/2026

گلگت :پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت ڈویژن کے سینئر نائب صدر نمبردار فضل الرحمن نے 5 اکتوبر سلام ٹیچرز ڈے کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہاہےکہ مہذب معاشرے ہمیشہ اپنے اساتذہ کا احترام کرتے ہیں اور وہی معاشرہ ترقی پاتا ھے جو اپنے استاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ھے۔حضرت علی کا ارشاد ھے کہ جس نے ایک ،،لفظ،، بھی سکھایا ھے وہ ان کا استاد ھے۔جس کا احترام وہ اپنے اپر لازم سمجھتے ہیں۔استاد اس عظیم ہستی کا نام ھے جو ہمارے لئے ڈاکٹرز،انجینئیرز،وکلاء ،صحافی،،شعراء یہاں تک کہ کامیاب سیاستدان تک پیدا کرتا ھے اور یہی افراد کا مجموعہ ہی قوموں کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہوتا ھے

امن و اصلاحی کنوداس کے تمام مکاتب فکر کے ممبران و پاکستان مسلم  لیگ نون کے سینئر رہنما  نمبردار فضل الرحمن کی سربراہی می...
25/09/2026

امن و اصلاحی کنوداس کے تمام مکاتب فکر کے ممبران و پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما نمبردار فضل الرحمن کی سربراہی میں کمیٹی کے ممبر محمد فراز پی آر او اینٹی کرپشن کورٹ اور سوشل ویلفیر آفیسر محمد شریف کے والد محترم کی رحلت پر انکے رہاہش گاہ پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کررہے ہیں ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت اور درجات بلند فرماے آمین

13/09/2026

گلگت:گھڑی باغ تا کنوداس آر سی سی پل کے اوپر مکہ معاہدے کے رکن ممالک کے پرچم لگادیئے گئے.انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب اقوام عالم کے فیصلے پاکستان سے ہونگے.

🇵🇰🇸🇦🇹🇷

12/09/2026

سلطان آباد دنیور: اسماعیلی ریجنل کونسل کے سابق سربراہ، معروف شاعر و ادیب، بین المسالک آہنگی کے علمبردار الواعظ فدا علی ایثار صاحب کے سانحہ ارتحال پر مرحوم کے دولت کدے پر حاضری اور خانوادے کی خدمت میں اظہار تعزیت۔ پاکستان مسلم لیگ نون کےسینر رہنما
نمبردار فضل الرحمن شیخ محمد شاہباز مکی شیرباز محمد یوسف صدر عسکری شیر داللہ محمد ظلا عزیز الرحمان حبیب الرحمن فضا حسین اور دیگر نے مرحوم فدا علی ایثار صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی رحلت کو کسی ایک کمیونٹی کے بجائے اسے اجتماعی نقصان قرار دیتے ہوئے مرحوم کی دینی علمی و ادبی خدمات پر روشنی ڈالی اور بین المسالک ہم آہنگی واسطے ایثار صاحب کی خدمات کو نمونہ عمل قرار دیا۔ اس موقع پر چاروں فرقے کے امن قیمتی نے نےایثار صاحب کے افکار اور کردار کو زندہ رکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔

Send a message to learn more

06/09/2026

پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما نمبردار فضل الرحمن نے@کہا یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءِ پاکستان کو خراجِ عقیدت اور غازیوں و بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

6 ستمبر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ ہمارے شہداء کی قربانیاں ہماری طاقت، ہمارا فخر اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کو ہمیشہ امن، استحکام اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔ 🇵🇰

پاکستان زندہ باد — پاک فوج پائندہ باد

Address

Konodas
Hunza

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PML N Konodas Gilgit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share