Team PPP GB

Team PPP GB Official Team of PPP Gilgit Baltistan 🫀♥️✌️
(1)

گلگت میں جیالوں کی پُروقار محفل پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر وسیم بادامی کی دعوت پر اسپیکر گلگت ...
27/10/2026

گلگت میں جیالوں کی پُروقار محفل

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر وسیم بادامی کی دعوت پر اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جناب عمران ندیم صاحب، وزیرِ صحت گلگت بلتستان جناب اقبال حسن صاحب، صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلگت بلتستان ڈاکٹر شاہد گلگتی، نائب صدر زبیر ملک، میڈیا کوآرڈینیٹر خان بہادر، آفس سیکریٹری محمد عدنان اور دیگر جیالوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، پارٹی تنظیمی معاملات اور نوجوانوں کے کردار کے حوالے سے خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے، پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کی حوصلہ افزائی اور نوجوانوں کو مثبت سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں آگے لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

سینئر نائب صدر وسیم بادامی کی جانب سے پرتکلف میزبانی اور محبت و خلوص پر تمام شرکاء نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی زندہ باد!
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلگت بلتستان پائندہ باد! ✊

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیراعلی امجد حسین نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی...
26/10/2026

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیراعلی امجد حسین نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر گلگت بلتستان کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امجد حسین نے گلگت بلتستان کی انتظامی صورت حال اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔

26/10/2026

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین آج چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کرینگے۔۔

🇱🇾🇱🇾🇱🇾

کراچی: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین مزار قائد پہنچ گئے، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، وزیراعلیٰ نے مزار پر حاض...
25/10/2026

کراچی: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین مزار قائد پہنچ گئے، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، وزیراعلیٰ نے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا کہ ہم نے مزار قائد پر حاضری دی، فخر محسوس ہوتا ہے، بابائے قوم کے مزار پر آج وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حاضری دی ہے، دنیا بھر کے حالات آپ لوگوں کے سامنے ہیں، بھارت میں مسلمانوں کو بیشتر مسائل کا سامنا ہے، ہمارے ملک میں کسی بھی قومیت کو کوئی مسائل نہیں، ہمیں فخر ہے ہمارا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہمیں بحیثیت قوم مل کر ملک کی تعمیر و ترقی میں جدوجہد کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے، جو وژن قائداعظم نے ہمیں دیا اس کو لے کر آگے بڑھنا ہے، آج کے دن قائداعظم کے مزار پر عہد کرتے ہیں کہ اس پاکستان کو دنیا کے لیے ایک عظیم ملک بنائیں گے، اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمارے قائد کی مغفرت فرمائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے سب سے بڑے گلیشیئر کو دیکھنے والا کوئی نہیں تھا، ہمیں ان گلیشیئرز کو بچانا ہے، آج دنیا میں کلائمٹ چینج آ رہا ہے، اگر ہم نے گلیشیئر کو نہیں بچایا تو خشک سالی مزید آئے گی، بات کی جاتی ہے کہ پیپلز پارٹی صوبوں کے خلاف ہے لیکن گلگت بلتستان میں صوبے کا نعرہ پیپلز پارٹی لگا رہی ہے، پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنایا جائے، اس سے کشمیر کا معاملہ بھی برقرار رہے گا، انڈیا نے دنیا کے قوانین کو توڑا لیکن کسی نے کچھ نہیں کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کو روکنے کے لیے جتنی محنت پیپلز پارٹی نے کی ہے، پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی نے اتنی محنت نہیں کی، یہ جو اتنے دنوں کا ڈیلے آیا ہے وہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے آیا ہے، ہم نے ہر فورم پر بیٹھنے کی بات کی لیکن وہ پیپلز پارٹی، ن لیگ، جمعیت علمائے اسلام اور دیگر جماعتوں کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہتے، ہم عوامی مینڈیٹ لے کر آئے ہیں اور عوام کی خدمت کریں گے۔

25/10/2026

کراچی:
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر کی مزارِ قائد پر حاضری کے لئے آمد

25/10/2026

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر چیرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت وزیر اعلی سندھ سے اہم ملاقات کرینگے ویڈیو رپورٹ

شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری، وفا اور نظریے سے تجدیدِ عہد! وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی لاڑکانہ آمد، قائدِ ع...
24/10/2026

شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری، وفا اور نظریے سے تجدیدِ عہد!
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی لاڑکانہ آمد، قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دخترِ مشرق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری اور فاتحہ خوانی۔
یہ محض حاضری نہیں، بلکہ اُس عظیم نظریے، لازوال قربانیوں اور عوامی جدوجہد سے وفا کی تجدید ہے جس نے پاکستان کی سیاست کو نئی سمت دی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عوامی فلسفہ اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جمہوری جدوجہد آج بھی لاکھوں دلوں میں زندہ ہے۔
بھٹو کا نظریہ زندہ ہے، بے نظیر کا مشن زندہ ہے، اور پاکستان پیپلز پارٹی کا عوامی سفر جاری و ساری ہے!
سلام اُن شہیدوں کو جنہوں نے عوام کے حقوق، جمہوریت اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

24/10/2026

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ ایڈوکیٹ امجد حسین ازہر اتوار کو کراچی میں کھلی کچہری لگائیں گے
کراچی: گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ ایڈوکیٹ امجد حسین ازہر اتوار، 25 اکتوبر 2026 کو کراچی کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے شہریوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے ایک خصوصی کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یہ کھلی کچہری پیپلز سیکرٹریٹ کراچی میں دن 4:00 بجے شروع ہوگی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شہریوں سے براہِ راست ملاقات کریں گے اور ان کی شکایات و مسائل کا جائزہ لیں گے۔ منتظمین کی جانب سے کراچی میں موجود گلگت بلتستان کے تمام شہریوں سے وقت کی پابندی اور کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
Amjad Hussain Advocate
Sadia danish
Shahid Gilgiti
PPP Social Media Sindh
PPP Jagir Baseen Gilgit
PPP District Central
PYO Gilgit Baltistan
Pyo Gilgit Baltistan

24/10/2026

Karachi 💞
CM sab Amjad Hussain Advocate

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ اور صوبائی وزراء  وزیر خزانہ محمد علی اختر ،وزیر صحت اقبال حسن،وزیر زراعت انور...
24/10/2026

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ اور صوبائی وزراء وزیر خزانہ محمد علی اختر ،وزیر صحت اقبال حسن،وزیر زراعت انور علی اور وزیر معدنیات اسد شفیق کیساتھ اسلام آباد میں نشست اس موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر رئیسہ عادل،مشیر وزیر اعظم براے صنعت و تجارت ہارون اختر اور سکریٹری ایس آئی ایف سی بھی موجود تھے ۔

Address

Gilgit Baltistan
Hunza

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Team PPP GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share