SD News - HL News

SD News - HL News

Share

Social Activities Media Cell Support Sindhi People's

🎙️ Real Voice News — حقیقی آواز نیوز
ہم لاتے ہیں سچی، بروقت اور غیرجانبدار خبریں سیاست، سماجی مسائل، کرائم، عوامی آواز اور ہر اہم خبر آپ تک سب سے پہلے۔
📢 حق کی آواز • عوام کی نمائندگی
📰 Breaking News | Updates | Reports
پاکستان
Follow کریں

03/06/2026

🚨 عوام کا سوال، جواب کون دے گا؟ 🚨
اگر فتح ٹیکسٹائل کے مالک اسداللہ برکت اور ان کے خاندان کے افراد پر میسرز ہیرو گروپ کے تحت ہیرو ٹاورز، ہیرو اسکوائر، کارفور اور ہیرو انجینئرنگ منصوبوں میں مڈل کلاس خاندانوں کے اربوں روپے ڈبونے کے الزامات موجود ہیں،
تو پھر متعلقہ ادارے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور اینٹی کرپشن حکام کی کارروائی میں تاخیر کیوں؟

متاثرہ خاندان انصاف کے منتظر ہیں۔

سوال یہ ہے کہ قانون عام شہری کے لیے ہے یا سب کے لیے یکساں؟
شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف فوری قانونی کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔


03/06/2026

🚨 ہیروٹاورز، ہیرو اسکوائر کرپشن کیس کی سماعت

آج مورخہ 3 جون 2026 کو اینٹی کرپشن عدالت حیدرآباد میں ہیروٹاورز اور ہیرو اسکوائر کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،

جس میں ملزم التان اللہ برکت عدالت میں پیش ہوئے۔

دوسری جانب فتح ٹیکسٹائل کے مالک ملزم اسداللہ برکت اور ان کی اہلیہ شائستہ برکت عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے کیس میں شامل ملزمان عائشہ برکت، کلثوم برکت اور امراللہ برکت کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

متاثرہ خاندانوں کی نظریں اب انصاف اور قانون کی مکمل عملداری پر مرکوز ہیں۔

02/06/2026

🌳 درخت لگائیں، زندگی بچائیں 🌱
درخت صرف سایہ ہی نہیں دیتے بلکہ یہ ہمیں صاف ہوا، بہتر ماحول اور ایک صحت مند مستقبل بھی فراہم کرتے ہیں۔
آج ایک درخت لگائیں، کل اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر دنیا چھوڑ جائیں۔

آئیں عہد کریں کہ ہم اپنے اردگرد زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں گے اور قدرت کا تحفظ کریں گے۔

🌍 درخت لگائیں، زمین بچائیں، انسانیت بچائیں

02/06/2026

حیدرآباد
گاؤں کرن خان شورو کے رہائشی مقصود ملاح کو پولیس نے مبینہ طور پر پستول برآمد ہونے کے بعد گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وہ دکان بند کر کے گھر جا رہے تھے کہ دورانِ تلاشی اسلحہ ملا،
جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو کر گھر پہنچ گئے۔ پولیس نے 15 پر اطلاع دے کر مزید نفری طلب کی اور گھر کا گھیراؤ کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔

TikTok · Hyderabad News update 02/06/2026

اہم خبر | حیدرآباد

تھانہ بھٹائی نگر،تھانہ حسین آباد، تھانہ قاسم آباد میں درج مقدمات میں مطلوب ملزمہ

میسرز ہیرو گروپ کی مالکن شائستہ برکت کی 3 جون 2026 کو اینٹی کرپشن عدالت حیدرآباد میں کچی ضمانت پر پیشی متوقع ہے۔
متعلقہ حلقوں اور متاثرین کی جانب سے مقدمات کی پیش رفت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ عدالتی کارروائی کے حوالے سے عوامی دلچسپی بھی برقرار ہے۔

TikTok · Hyderabad News update Check out Hyderabad News update’s post.

02/06/2026

اسپتال کی ادویات اور زکوات کے پیسوں میں کرپشن صرف قانون ہی نہیں، انسانیت کے خلاف بھی جرم ہے۔
غریب مریضوں اور مستحق افراد کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے یاد رکھیں،
دنیا کی عدالت سے بچنا ممکن ہو سکتا ہے مگر خدا کے عذاب اور انصاف سے نہیں۔

02/06/2026

⚖️ عوامی سوال یا قانونی وضاحت؟

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد کے نام پر سائن بورڈ فیس وصول کرنے والی نجی کمپنی کو اختیار کس نوٹیفکیشن کے تحت دیا گیا؟

📌 عوام کا مطالبہ:

✔ ورک آرڈر عوام کے سامنے لایا جائے

✔ فیس کا سرکاری ریٹ شیڈول جاری کیا جائے

✔ وصولی کی قانونی حیثیت واضح کی جائے

شفافیت ہی عوامی اعتماد کی بنیاد ہے۔

02/06/2026

1 سے 4 گریڈ تک کے امیدواروں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔
حیدرآباد کے سینئر سیاسی و سماجی رہنما محمد نواز چانڈیو نے سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ سرکاری محکموں میں گریڈ 1 سے 4 تک کی خالی آسامیوں پر مقامی اور مستحق امیدواروں کو میرٹ اور شفافیت کے ساتھ بھرتی کیا جائے تاکہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مل سکے اور ان کے مسائل میں کمی آئے۔

02/06/2026

حیدرآباد:
عدالتوں کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے میسرز ہیرو گروپ کی مالکان شائستہ برکت، عائشہ سیف اللہ اور سارہ امر کی گرفتاری عمل میں نہ آنے پر متاثرہ خاندانوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود پیش رفت نہ ہونا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔
متاثرہ خاندانوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

01/06/2026

🚨 سول اسپتال حیدرآباد میں سرکاری ادویات آخر کہاں جا رہی ہیں؟

مریضوں اور ان کے لواحقین کا سوال ہے کہ اگر سرکاری ریکارڈ میں ادویات کی خریداری ہو رہی ہے تو اسپتال آنے والے مریضوں کو ادویات کیوں نہیں مل رہیں؟

عوام مطالبہ کرتی ہے کہ سول اسپتال حیدرآباد میں ادویات کی خریداری اور تقسیم کے تمام معاملات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر کسی قسم کی بے ضابطگی یا کرپشن ثابت ہو تو ذمہ دار افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام کی صحت پر خرچ ہونا چاہیے، نہ کہ ریکارڈ کی فائلوں میں گم ہو جائے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Qasimabad Hyderabad
Karachi
71000