04/08/2025
الحمدللہ! سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو پی ٹی آئی جانثاران کی جانب سے کیے جانے والے بھرپور احتجاج اور شدید عوامی ردعمل کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
یہ حق اور سچ کی جیت ہے، قیوم نیازی صاحب نے ہر مشکل وقت میں نظریے اور قیادت کا ساتھ نبھایا ہے۔
ریاستی جبر کے سامنے سر نہ جھکانے والے تمام رہنماؤں کو سلام!
چودھری ظفر انور
سینئر نائب صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر
04/08/2025
ہم نکلیں گے,
تو خان نکلے گا,
✊
04/08/2025
پانچ اگست 2019ء کو بھارت کے غیر آئینی اور یکطرفہ اقدام کے ذریعے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت 370/A35 کو ختم کرنے کے خلاف، بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ناحق قید اور صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی غیر قانونی اور ہتک آمیز گرفتاری کے خلاف بھرپور احتجاجی ریلی پانچ اگست دن 1 بجے حلقہ ایل اے 2 چکسواری اسلام گڑھ سے نکلے گی جس کی قیادت سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر چودھری ظفر انور کریں گے۔ تمام پی ٹی آئی ورکرز عہدیداران اور عام عوام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
16/04/2025
بنگڑیلہ
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چودھری شاہد انور کی رہنما تحریک انصاف محمد منیر رضوی سے ملاقات، ان کی عیادت کی اور مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مرزا احمد بیگ، ممبر ضلع کونسل چودھری قمر سلطان، چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی حلقہ ایل اے 2 چودھری ساجد خادم و دیگر موجود تھے۔
16/04/2025
فیض پور شریف
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چودھری شاہد انور کی فیض پور شریف کی سیاسی و سماجی شخصیات چودھری شکور احمد، سابق امیدوار برائے ڈسٹرکٹ کونسل حاجی عتیق الرحمان، قاسم کاشی، ثاقب لیاقت اور چودھری واجد کے ساتھ بیٹھک، اہم سیاسی امور پر گفتگو کی۔ اس موقع پر شوکت غازی، چیئرمین یونین کونسل کنیلی چودھری شاہد گلزار، ممبر ضلع کونسل محمد فاروق چودھری، چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی حلقہ ایل اے 2 چودھری ساجد خادم و دیگر بھی موجود تھے۔
16/04/2025
فیض پور شریف
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چودھری شاہد انور نے ڈاکٹر ریاض کی ممانی صاحبہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ ان کے ہمراہ شوکت غازی، ممبر ضلع کونسل محمد فاروق چودھری، چیئرمین یونین کونسل کنیلی چودھری شاہد گلزار، چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی حلقہ ایل اے 2 چودھری ساجد خادم بھی موجود تھے۔
16/04/2025
چکسواری
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چودھری شاہد انور کی چودھری مظفر حسین ڈھیری ٹھیکریاں چکسواری کے فرزند چودھری زین حسین کی دعوت ولیمہ میں خصوصی شرکت۔ اس موقع پر چودھری محمود، ممبر ضلع کونسل چودھری مشتاق احمد، ممبر ضلع کونسل محمد فاروق چودھری، ضلعی صدر پی ٹی آئی میرپور سائیں ذوالفقار علی، چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی حلقہ ایل اے 2 چودھری ساجد خادم، چودھری محمد منشا، نمبردار چودھری اکرم، چودھری عارف و دیگر بھی موجود تھے۔
16/04/2025
بارواں چکسواری
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چودھری شاہد انور نے چودھری سفیان ایوب کی نانی جان کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ ان کے ہمراہ چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی حلقہ ایل اے 2 چودھری ساجد خادم بھی موجود تھے۔