Election Update PPP GB

Election Update PPP GB

Share

Only PPP Elections Update

29/03/2026

شگر
ضلع شگر: پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ، سینیئر نائب صدر جمیل احمد، سینیئر رہنما محمد جعفر اور نائب صدر عمران ندیم نے انجمنِ امامیہ ضلع سے ملاقات کی اور آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔
اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں حالیہ پیش آنے والے واقعات کے تناظر میں تمام انجمنوں سے رابطے اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہیں اور بہت جلد معاملات کو پُرامن طریقے سے حل کر لیا جائے گا۔
رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھا جائے گا

Photos from Election Update PPP GB's post 28/03/2026

پریس ریلیز
پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان
پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کا ایک اہم صوبائی تنظیمی اجلاس پیپلز سیکریٹریٹ سکردو میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس میں بلتستان بھر سے الیکٹیبلز، ضلعی صدور اور ڈویژنل عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس کے آغاز میں عالمِ اسلام کے عظیم رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایران کے دیگر اہم رہنماؤں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے شہدائے اسلام کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کے بعد درج ذیل اعلامیہ جاری کیا گیا:
اعلامیہ:
1۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جارحیت اور مذاکرات کے دوران اچانک جنگ مسلط کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ اس جارحیت کے نتیجے میں عالمِ اسلام کی اہم شخصیات کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے۔
2۔ رہبرِ معظم کی شہادت کے بعد پورے عالمِ اسلام، خصوصاً گلگت بلتستان اور سکردو میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال اور پرتشدد واقعات پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ ان واقعات میں کم سن نوجوانوں اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت کے ساتھ ساتھ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچا، جو قابلِ مذمت ہے۔ تمام فریقین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ صبر و تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حالات کو معمول پر لانے میں مثبت کردار ادا کریں۔
3۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا خیر مقدم کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ کمیشن شفاف، غیر جانبدار اور جلد از جلد تحقیقات مکمل کر کے حقائق قوم کے سامنے لائے گا۔ اس دوران تمام فریقین سے توقع کی گئی کہ وہ کمیشن سے مکمل تعاون کریں گے اور رپورٹ منظرِ عام پر آنے تک ہر قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کریں گے۔
4۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک کسی بھی بے گناہ فرد کی بلاجواز گرفتاری سے اجتناب کیا جائے۔
5۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی مکتبۂ فکر کے پلیٹ فارم کو ذاتی یا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں اور ریاستِ پاکستان اور افواجِ پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ بنانے سے گریز کریں۔
6۔ موجودہ کشیدہ صورتحال سے نکلنے کے لیے گلگت بلتستان میں بروقت عام انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان اس امر کو یقینی بنائے کہ محرم الحرام سے قبل انتخابات مکمل کیے جائیں تاکہ ایک منتخب عوامی حکومت خطے میں استحکام اور امن کی بحالی میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔
جاری کردہ:
میڈیا سیل پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

26/03/2026

صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ اور سئنیر نائب صدر جمیل احمد سکردو پہنچ گئے، جہاں انہوں نے وزیر اقبال کے گھر جا کر مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بلتستان ڈویژن کے صدر بشارت ظہیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

21/03/2026

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کا عیدالفطر کے موقع پر پیغام:

عیدالفطر محض خوشیوں کا دن نہیں بلکہ صبر، ایثار اور قربانی کے اُس سفر کی تکمیل ہے جو ہمیں رمضان میں نصیب ہوا۔ آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ حقیقی خوشی دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے میں ہے، نہ کہ صرف اپنی ذات تک محدود رہنےمیں گلگت بلتستان کے غیور عوام کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آئیں اس عید کو صرف رسم نہیں بلکہ احساس کا دن بنائیں—اپنے اردگرد موجود ضرورت مندوں، یتیموں اور مستحق افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔دعا ہے کہ یہ عید ہمارے دلوں میں محبت، اتحاد اور بھائی چارے کو مزید مضبوط کرے اور ہمارا خطہ ترقی، امن اور خوشحالی کی نئی راہوں پر گامزن ہو۔

عید مبارک!

Photos from Election Update PPP GB's post 06/03/2026

صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے سانحۂ گلگت میں شہید ہونے والے ننھے معصوم ربان علی کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر انہوں نے شہید کے بلند درجات، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اور کہا کہ معصوم جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

27/02/2026

‏صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی باوقار قوم اور دلیر مسلح افواج وطن کی سالمیت کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں؛ ریاست امن اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور نہ ہی دباؤ سے مرعوب ہوگی۔

‏انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تصادم نہیں چاہتا، مگر اگر امن کو کمزوری سمجھا گیا تو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، اور دہشتگردی کے سرپرست عناصر ہماری رسائی سے باہر نہیں ہوں گے۔

‏⁦‪‬⁩
‏⁦‪ ‬⁩

27/02/2026

پریس ریلیز
صوبائی صدر پاکستان پیپلزپرٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع اور کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کسی بھی سیاسی و علاقائی وابستگی سے بالاتر ہوکر ملک کی دفاع اور بیرونی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے دست و بازو بننے کو تیار ہیں۔ اس حوالے سے کوئی بھی ملکی دشمن کسی غلط فہمی میں نا رہے۔ انہوں نے افغانستان کی ناجائز حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ بھارتی پروکسی کا کردار ادا کرکے پاکستان کے احسانات کو فراموش کررہا ہے اور پاکستان کے اندر ہونے والی دہشت گردوں کی سرگرمیوں کےلیے پناہ گاہ بن رہا ہے جن کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے۔انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کے عزم و ہمت اور جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے جنھوں نے ہر مشکل وقت میں دشمن کے دانت کھٹے کئے

Photos from Election Update PPP GB's post 25/02/2026

الحمدللہ ۔۔۔!!!
داریل گماری ٹاؤن ایریا سے شچلی فیملی نے جے یو آئ سے تمام تر سیاسی وابستگیاں ختم کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نوجوان لیڈر محمد نسیم کے ساتھ تن من دھن ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ۔۔۔!!!

Photos from Election Update PPP GB's post 24/02/2026

According to the Economic Survey 2024- 25, the situation in Punjab is actually quite poor in many important areas.

Photos from Election Update PPP GB's post 24/02/2026

گنگچھے حلقہ ون
تھلےبلترو سے استاد یونس ،شمس الدین ،اویس گلزار سماجی ورکر اور سابق وزیر تعلیم کے چیف سپورٹر بوا ذاکر نے ڈاکٹر عاشق حسین اینڈ برادر، امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی برائے گنگچھے حلقہ ون، کے حق میں بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔۔
ملاقات کے دوران باہمی امور اور حلقے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ وفد کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں ڈاکٹر عاشق حسین اینڈ برادر کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے.

20/02/2026

تصویر کا حقیقی اور اصل رخ
عوامی نمائندہ عوامی ہوتا ہے

20/02/2026

‎تصویر کا حقیقی اور اصل رخ
‎عوامی بندہ عوامی ہوتا ہے

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Islamabad