24/11/2021
پی پی 241 بہاولنگر سے منتخب ہونے والے پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایم پی اے محمد کاشف نا اہل قرار دے دئیے گئے ہیں
http://bit.ly/3xm8p6m
کاشف محمود کو جعلی ڈگری کی بنا پر گذشتہ سال اسلام آباد ہائی کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کی تھی جس کو سپریم کورٹ نے خارج کر کے ان کی نا اہلی کا فیصلہ برقرار رکھا
واضح رہے کہ کاشف محمود نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 241 بہاولنگر 5 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے جنرل الیکشن 2018 کا مکمّل رزلٹ چیک کرنے کے لیے کلک کریں
http://bit.ly/3xm8p6m
31/10/2021
این اے 133 ضمنی الیکشن پاکستان تحریک انصاف کے جمشید چیمہ اور کورنگ امیدوار مسرت جمشید کے کاغذات نامزدگی مسترد
29/10/2021
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 206 خانیوال پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
پی پی 206 خانیوال میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 16 دسمبر کو ہوگی۔
پی پی 206 خانیوال کی نشست رکن پنجاب اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
29/10/2021
عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں
25/10/2021
الیکشن کمیشن آف پاکستان خیبرپختونخواہ کے 17 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے کے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا
کاغذات نامزدگی 4 نومبر 8 نومبر 2021 تک جمع ہوں گے
ریٹرننگ افسر کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی10 سے 12نومبر تک کریں گے، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے پر اپیلیں 16نومبر تک کی جاسکیں گی۔
ٹربیونلز 19 نومبر تک اپیلوں پر فیصلہ کریں گے
22 نومبر کاغذات نامزدگی واپسی کی آخری تاریخ ہو گی
اور 23 نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے
اور پولنگ 19 دسمبر 2021 کو ہو گی
پہلے مرحلے میں مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی، پشاور، نوشہرہ ،کوہاٹ، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، ٹانک، ہری پور، خیبر، مہمند، چارسدہ، منگو اور لکی مروت میں عوام ویلج کونسل، نیبرہوڈ کونسل کے ممبران، چئیرمین اور تحصیل کونسل کے چیئرمین اور سٹی کونسل کے مئیر کا انتخاب کے لئے ووٹ ڈالیں گے
جبکہ بقیہ 18 اضلاع میں انتخابات 16 جنوری 2022 کو ہوں گے
تحصیل کونسل چیئرمین اور میئر سٹی لوکل گورنمنٹ کے انتخابات جماعتی بنیاد پر جبکہ ویلیج اور نیبر ہوڈ کونسل کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے
24/10/2021
مسلم لیگ (ن) کا این اے 133 لاہور سے پارٹی انتخابی ٹکٹ مرحوم رہنما پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز کو دینے کا فیصلہ. پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے فیصلے کی منظوری دے دی. پارٹی قائد محمد نوازشریف اور صدر شہباز شریف نے شائستہ پرویز ملک کو انتخابی ٹکٹ دینے کے فیصلے کی تائید و توثیق کر دی.
Inshallah M.N.A Na133
Shaista Pervaiz
24/10/2021
پی پی 206 خانیوال سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی حاجی نشاط احمد ڈاہا انتقال کر گئے http://bit.ly/dahakwl
نشاط احمد ڈاہا جنرل الیکشن 2018 میں خانیوال شہر کے حلقہ PP 206 سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے اور بعد میں پارٹی سے اختلاف کرتے پاکستان تحریک انصاف کے قریب ہو گئے.
نشاط خان ڈاہا سوگواران میں ایک بیوہ اور بیٹی کو چھوڑ ے ہیں ان کی عمر 73 سال تھی.
نشاط خان ڈاہا 15 جنوری 1948 کو پیدا ہوئے تھے
وہ تین مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی رہے اور اس کے علاوہ 2001 سے 2005 تک خانیوال کے تحصیل ناظم بھی رہے وہ 2 مرتبہ خانیوال کے چئیرمین بھی رہے
مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز اتوار دن 11 بجے لاھور موڑ خانیوال ادا کی جائے گی۔
21/10/2021
پاکستان مسلم لیگ نواز نے این اے133 لاہور ضمنی الیکشن کیلئے شائستہ پرویز کو امیدوار نامزد کر دیا
21/10/2021
خیبر پختونخوا حکومت نے دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا، بلدیاتی انتخابات کرانے کے بارے میں خط الیکشن کمیشن کو لکھ دیا -
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں ہونگے ۔ پہلے مرحلے کے تحت ویلج کونسل ونیبرہوڈ کونسل کے انتخابات 15 دسمبر کو ہونگے جبکہ دوسری مرحلے میں تحصیل چئیرمین انتخاب کے لئیے ووٹنگ 25 مارچ کو ہوگی۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان تیاریاں شروع کرلیں - انشاءاللہ جیت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی -
-
20/10/2021
پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی نے استعفی دے دیا اس خالی نشست پر شوکت ترین کو سینیٹر بنایا جائے گا۔
20/10/2021
سینیٹر ایوب آفریدی نے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کی خاطر سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
19/10/2021
پاکستان مسلم لیگ نواز نے بدھ کے روز مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
حلقہ این اے 133کے ضمنی الیکشن کے لئے امیدوار کا نام فائنل کرنے کے لئے (ن) لیگ کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جبکہ امیداور کے لئے شائستہ پرویز ملک کو فیورٹ قراردیا گیا ہے ۔
جبکہ نصیر احمد بھٹہ ، عطا تارڑ،محمد زبیر ،خواجہ احمد حسان ،عمران گورائیہ اور پرویز رشید کے نام بھی زیر غور تھے۔
بدھ کو ہونے والے اجلاس میں حتمی امیدوار کا اعلان متوقع ہے